وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری ، ڈی ایف ایس نے ممبئی میں حکمتِ عملی سے متعلق میٹنگ میں ایل آئی سی کے لیے اسٹریٹجک وژن کا خاکہ پیش کیا


میٹنگ کے دوران ایل آئی سی کو گرین انرجی ، انفرااسٹرکچر ، اسٹارٹ اپس اور متبادل سرمایہ کاری فنڈز جیسی قومی ترقی کی ترجیحات کے ساتھ ادارہ جاتی سرمائے کو ہم آہنگ کرنے میں ایک کلیدی شراکت دار سمجھا گیا

سکریٹری ، ڈی ایف ایس نے ‘‘سب کے لیے بیمہ’’ کے قومی ہدف کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل اور موبائل- فرسٹ اپروچ کو اپنانے پر زور دیا

ایل آئی سی کا مجموعی اے یو ایم 57.23 لاکھ کروڑ روپے ہے ، جس میں پالیسی ہولڈرز کے فنڈز پر 8.9 فیصد کا منافع ہے

प्रविष्टि तिथि: 17 JAN 2026 7:49PM by PIB Delhi

سکریٹری ، ڈی ایف ایس نے آج ممبئی میں منعقدہ حکمت عملی سےمتعلق ایل آئی سی کی میٹنگ میں کلیدی خطبہ دیا ۔ اس تقریب میں اعلی سطحی اجلاس ہوئے جن میں مارکیٹنگ بزنس اسٹریٹجی ، ٹیکنالوجی کی تبدیلی ، عملے کے لیے ایچ آر اسٹریٹجی اور اسٹریٹجک اثاثوں کی تقسیم سے متعلق جائزوں پر گہری بات چیت شامل تھی۔

سکریٹری موصوف نے کہا کہ ایل آئی سی صرف ایک بیمہ کمپنی نہیں ہے بلکہ ایک گھریلو نظام کے لحاظ سے اہم بیمہ کنندہ (ڈی-ایس آئی آئی) ہے اور آئی آر ڈی اے آئی کی طرف سے یہ عہدہ ایک گہری ذمہ داری کا حامل ہے کیونکہ ایل آئی سی کا استحکام ہندوستان کے مالی استحکام کے مترادف ہے ۔  اس بات کا ذکر کیا گیا کہ ایل آئی سی ایک تاریخی تبدیلی کے دور سے گزرا ہے ، جو ایک روایتی برک-اینڈ- مارٹر تنظیم سےابھر کر قدر پر مبنی ، ڈیجیٹل فرسٹ  مالیاتی پاور ہاؤس میں تبدیل ہواہے۔

سکریٹری نے اعلی ترقی والی نن-پارٹیسیپیٹنگ مصنوعات کی طرف اسٹریٹجک تبدیلی کے ساتھ ایل آئی سی کے پروڈکٹ پورٹ فولیو کی تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی ۔  ایجائی انوویشن کے ذریعے ، ایل آئی سی یووا  ٹرم ، ڈیجی ٹرم ، اور انڈیکس پلس جیسی مصنوعات کے ساتھ ساتھ حسب ضرورت یو ایل آئی پیز اور ‘‘ریٹرن آف پریمیم’’ منصوبوں کے ساتھ نوجوان آبادی پر قبضہ کر رہی ہے۔

تقسیم کی طاقت پر زور دیتے ہوئے سکریٹری نے کہا کہ ایل آئی سی کی بڑی ایجنسی فورس اس کا سب سے بڑا اثاثہ ہے ۔  جیون سمرتھ پہل کے تحت ، ایجنسی فورس بڑھ کر 14.8 لاکھ سے زیادہ ایجنٹوں تک پہنچ گئی ہے ، جس میں 18-40 سال کی عمر کے گروپ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

بیما سکھیوں یعنی خواتین کیریئر ایجنٹوں کے آغاز کو غیر معمولی ردعمل حاصل ہوا ہے ، جس میں 2.9 لاکھ سے زیادہ بیما سکھیوں نے 14 لاکھ سے زیادہ پالیسیاں حاصل کیں اور 50فیصد سے زیادہ پنچایتوں کا احاطہ کیا ۔  اس پہل نے مزید خواتین کو بیمہ کے دائرے میں لانے کا کام کیاہے اور سکریٹری نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال تک تمام پنچایتیں بیما سکھیوں کے تحت آ جائیں گی۔

ڈیجیٹل تبدیلی کے ضمن میں ، پروجیکٹ ڈائیو کو ایل آئی سی کے فلیگ شپ اقدام کے طور پر اجاگر کیا گیا ، جس میں مارٹیک پلیٹ فارم ، سیلز اینڈ کسٹمر سپر ایپس ، ایک متحد ڈیٹا لیک  اور 2026 کے آخر تک ہدف کردہ اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل لائف سائیکل کا انضمام شامل ہیں۔

سکریٹری نے ایل آئی سی کے 57.23 لاکھ کروڑ روپے کے مجموعی اے یو ایم اور پالیسی ہولڈرز کے فنڈز پر 8.9 فیصد کے منافع پر اطمینان کا اظہار کیا ، جسے 2.13 کے مضبوط سالوینسی تناسب کی حمایت حاصل ہے ۔  اس فنڈ کا استعمال اسٹارٹ اپس اور متبادل سرمایہ کاری فنڈز کی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا جا سکتا ہے ۔  مستقل دباؤ اور مسلسل فالو اپ کے ذریعے ، خاص طور پر کم ٹکٹ والے پالیسی ہولڈرز کے درمیان تسلسل کے تناسب کو بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

خطاب کا اختتام کرتے ہوئے ، سکریٹری نے کہا کہ ایل آئی سی ہندوستانی گھرانوں میں سب سے زیادہ ٹیک –اینبلڈ اورکیپیٹل –ایفیشینٹ رہنما میں تبدیل ہو گیا ہے  اور آج بھی ہندوستان میں سب سے زیادہ قابل اعتماد برانڈ بنا ہوا ہے۔  ‘‘سب کے لیے بیمہ’’ کے قومی ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو مسلسل اپنانے اور موبائل- فرسٹ اپروچ پر زور دیا گیا۔

*****

ش ح۔ م م۔   م ق ا

Uno-760

 


(रिलीज़ आईडी: 2216033) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , English , हिन्दी , Marathi