وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ مملکت برائے دفاع کی این سی سی کے 2026 کے یوم جمہوریہ کیمپ میں کیڈٹس سے گفتگو


’’آپ بھارت کے شاندار ماضی اور اس کے روشن مستقبل کے درمیان زندہ پل ہیں‘‘
وزیرِ مملکت برائے دفاع کا کیڈٹس سے خطاب

प्रविष्टि तिथि: 18 JAN 2026 3:34PM by PIB Delhi

وزیرِ مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ نے 18جنوری 2026 کو دہلی کینٹ میں منعقدہ نیشنل کیڈٹ کور کے (این سی سی) یو جمہوریہ کیمپ کا دورہ کیا۔ آمد پر این سی سی کیڈٹس کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد دی اسکندیا اسکول، گوالیار کے کیڈٹس نے شاندار بینڈ پرفارمنس پیش کی۔

افسران اور کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ یومِ جمہوریہ محض ایک قومی تہوار نہیں بلکہ آئین اور ہمارے مجاہدینِ آزادی کو خراجِ عقیدت ہے۔ این سی سی کیڈٹس کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے انہیں بھارت کے شاندار ماضی اور اس کے روشن مستقبل کے درمیان زندہ پل قرار دیا اور کہا کہ ریپبلک ڈے کیمپ ملک کے نوجوانوں میں نظم و ضبط، وابستگی اور قیادت کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سوَدیشی سوچ کے ساتھ مقامی مصنوعات کو اپنائیں اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کی اسٹارٹ اپ انڈیا جیسی پہل قدمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دہائیوں میں ملک میں اسٹارٹ اپس کی تعداد تقریباً 800 سے بڑھ کر دو لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

جناب سنجے سیٹھ نے ویر برسا منڈا سائیکلو تھون میں حصہ لینے والے 15 کیڈٹس کی ستائش کی، جنہوں نے رانچی سے دہلی تک 1300 کلومیٹر کا سفر طے کرکے قومی یکجہتی اور ویر برسا منڈا کی اقدار کا پیغام عام کیا۔ انہوں نے 2025 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے 10 این سی سی کیڈٹس کی بھی بھرپور تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/RRM34UUK.jpg

اپنے اختتامی کلمات میں وزیرِ مملکت برائے دفاع نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے فرض شناسی، حب الوطنی اور آئینی اقدار سے جڑے رہیں اور 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر کے لیے اسی عزم اور محنت کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے این سی سی افسران اور انسٹرکٹرز کا شکریہ ادا کیا جو آئندہ نسل کے قائدین کی تربیت اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترنگے کی عزت و وقار کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے دیانت داری کے ساتھ مسلسل خدمت کے ذریعے ایک مزید مضبوط اور خوشحال بھارت کی تعمیر پر زور دیا۔

دورے کے حصے کے طور پر وزیرِ مملکت برائے دفاع نے فلیگ ایریا‘ کا بھی مشاہدہ کیا، جسے تمام 17 ڈائریکٹوریٹس کے کیڈٹس نے مختلف سماجی بیداری کے موضوعات پر نہایت سلیقے سے تیار کیا تھا، نیزانہوں ہال آف فیم‘ کا بھی دورہ کیا، جہاں کیڈٹس نے این سی سی کی شاندار تاریخ، تربیتی سرگرمیوں اور نمایاں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-736


(रिलीज़ आईडी: 2215844) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil