وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

گروڑ ریجمنٹل تربیتی مرکز ایئر فورس اسٹیشن چاندی نگر میں میرون بیریٹ رسمی تقریب

प्रविष्टि तिथि: 18 JAN 2026 11:33AM by PIB Delhi
  1. ’گروڑ‘ فورس کے ایئر فورس اسپیشل فورسز آپریٹیو کی ٹریننگ کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر، 17 جنوری 2026 کو گروڑ ریجمنٹل ٹریننگ سینٹر (جی آر ٹی سی)، ایئر فورس اسٹیشن چاندی نگر میں میرون بیریٹ رسمی پریڈ منعقد کی گئی۔ اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف آپریشنز (ایئر ڈفینس) نے اس پروگرام مہمان خصوصی کے طور پر پریڈ کا جائزہ لیا۔
  2. گروڑ ریجمنٹل ٹریننگ سینٹر کے کمانڈینٹ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور انہیں تربیت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا۔ مہمان خصوصی نے ’گروڑوں‘ کو کامیابی کے ساتھ پاس آؤٹ ہونے پر مبارکباد دی۔ نوجوان کمانڈو سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے تیزی سے بدلتے سلامتی ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے سخت ٹریننگ اور خصوصی فوجی مہارت کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کامیاب ’گروڑ‘ تربیت کو میرون بیریٹ، گروڑ پرفیشنسی بیج اور اسپیشل فورسز ٹیب دیے اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ٹرافیاں بھی دیں۔
  3. پاسنگ آؤٹ تقریب کے دوران، گروڑ کمانڈو نے کامبیٹ فائرنگ، یرغمالیوں کو بچانا، فائرنگ کی مشق، ازالٹ ایکسپلوزیو، رکاؤٹوں کو عبور کرنا، دیوار چڑھنا، رسی کےذریعہ  نیچے اترنا، رسی کی مدد سے عمودی ڈھلان سے اترنا، اور ملٹری مارشل آرٹس جیسے متعدد مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔
  4. میرون بیریٹ رسمی پریڈ ’گروڑ‘ کمانڈو کے لیے فخر اور حصولیابی کا لمحہ ہوتا ہے، جو ایک بہت مشکل ٹریننگ شیڈیول کی کامیاب تکمیل  اور ان کے ’ینگ اسپیشل فورسز آپریٹرس‘ کے طور پر تبدیلی کی علامت ہے، جس کے بعد وہ ممتاز ’گروڑ‘ فورس میں شمولیت اختیار کرتے ہیں۔
  5. آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ کی اسپیشل فورسز کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے، نئے پاس آؤٹ اسپیشل فورس آپریٹرس  نئے متعین کردہ خصوصی مشنوں کے لیے بھارتی فضائیہ  کی صلاحیتوں کو مزید مضبوطی فراہم  کریں گے۔

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:729


(रिलीज़ आईडी: 2215793) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil