ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے شمالی دہلی میں رات کے وقت معائنہ کیا؛ ایم ایس ڈبلیو / بایوماس جلانے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے کے کئی معاملات سامنے آئے
प्रविष्टि तिथि:
16 JAN 2026 7:23PM by PIB Delhi
این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے 14.01.2026 کو شمالی دہلی میں ’آپریشن کلین ایئر‘ کے تحت ایک رات کے وقت معائنہ کی مہم چلائی تاکہ میونسپل سالڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو)/بایوماس جلانے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے کی روک تھام سے متعلق زمینی سطح پر تعمیل کا جائزہ لیا جا سکے۔
سی اے کیو ایم فلائنگ اسکواڈ ٹیموں نے شمالی دہلی کے جہانگیر پوری، شالیمار باغ اور وزیر پور علاقوں کا معائنہ کیا۔ جیو ٹیگ شدہ اور ٹائم اسٹیمپڈ فوٹو گرافی شواہد کی مدد سے فیلڈ انسپکشن کو کمیشن کو جمع کرائی گئی تفصیلی معائنہ رپورٹ میں یکجا کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، تینوں علاقوں میں 65 واقعات درج کیے گئے: جہانگیر پوری میں 20، شالیمار باغ میں 17 اور وزیر پور میں 281 ان میں بایوماس/ایم ایس ڈبلیو جلانے کے 47 واقعات (جہانگیر پور میں 12، شالیمار باغ میں 14 اور وزیرپور میں 21) اور ایم ایس ڈبلیو ڈمپنگ کے 18 واقعات (جہانگیر پوری میں 08، شالیمار باغ میں 03 اور وزیر پور میں 07) شامل ہیں۔
بایو ماس جلانے کا عمل بڑے پیمانے پر سڑکوں کے کنارے، چائے کے اسٹالوں، دکانوں اور کھلی جگہوں کے قریب، خاص طور پر رات کے اوقات میں گرماہٹ کے لیے دیکھا گیا۔ ایم ایس ڈبلیو ڈمپنگ اور جمع سڑک کے کنارے، بازاروں کے قریب، صنعتی جیبوں، پارکوں اور کوڑا کرکٹ کے خطرے سے دوچار مقامات پر پائے گئے۔
نتائج شام اور رات کے اوقات میں خاص طور پر گنجان آباد رہائشی علاقوں اور صنعتی جیبوں میں چوکسی بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہیں۔ مقامی مسائل بشمول فضلہ ڈمپنگ اور کوڑا کرٹ جلانا ،رواں سردی کے موسم کے دوران فضائی آلودگی میں اہم کردار ادا کرتے رہتے ہیں اور ان کے لیے مستقل حفاظتی اور نفاذ کے اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔
کمیشن نے ٹھوس فضلہ انتظام کاری قواعد کے سختی سے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا، فضلہ اکٹھا کرنے اور اٹھانے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے، فضلہ کی بروقت صفائی اور حرارتی مقاصد کے لیے بایو ماس کو جلانے کی حوصلہ شکنی کے لیے رات کے وقت نگرانی میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ مقامی انجمنوں اور ایجنسیوں بشمول میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) اور زمین کی ملکیت والی دیگر ایجنسیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ضروری اقدامات کریں اور اس طرح کی خلاف ورزیوں کے واقعات کو روکنے کے لیے قریبی تال میل کو یقینی بنائیں۔
سی اے کیو ایم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ’آپریشن کلین ایئر‘ کے تحت معائنہ اور نفاذ کی کارروائیاں پوری دہلی-این سی آر میں باقاعدگی سے کی جاتی رہیں گی، جس میں مقامی آلودگی کے ذرائع کی شناخت اور اسے ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ کمیشن خطے میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ قانونی ہدایات کی سختی سے تعمیل، جی آر اے پی اقدامات کے موثر نفاذ اور خطے میں فضائی آلودگی میں کمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:704
(रिलीज़ आईडी: 2215471)
आगंतुक पटल : 4