جل شکتی وزارت
ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا پانچواں ضلعی کلکٹروں کا ’پئےجل سمواد‘ کا انعقاد
جل سیوا آنکلن: گرام پنچایت کی قیادت میں تیار کیا گیا ڈیجیٹل فعالیتی جانچ کا یہ آلہ ’ہر گھر جل‘ دیہات میں خدمات کی فراہمی کو مزید مضبوط بنائے گا
اضلاع نے کمیونٹی کی شمولیت، بڑی مقدار میں پانی کی فراہمی کے لیے رَینی ویلز،24×7 پانی کی سپلائی، عوامی شراکت (جن بھاگیداری) کے لیے منصوبہ بند آئی ای سی سرگرمیوں اور کام کاج اور مناسب طریقے سے کام کرنے کے نظامات سے متعلق زمینی سطح کی اختراعات کا تبادلہ کیا
प्रविष्टि तिथि:
15 JAN 2026 5:47PM by PIB Delhi
پانی و صفائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، وزارتِ جل شکتی نے آج ضلعی کلکٹروں کے پانچویں ’پئے جل سمواد‘ کا انعقاد کیا، جس میں سینئر حکام، ضلعی انتظامیہ اور شعبہ جاتی ماہرین نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت ’ہر گھر جل‘ پروگرام کے مؤثر نفاذ کو مزید مضبوط بنانے پر غور و خوض کرنا تھا۔
یہ ورچوئل پروگرام اشوک کے۔ کے۔ مینا، سیکریٹری، ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے ضلعی کلکٹرز، ڈپٹی مجسٹریٹس اور دیگر ضلعی حکام نے شرکت کی۔

ج
اپنے خطاب میں سیکریٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس اشوک کے۔ کے۔ مینا نے ضلعی ٹیموں کی کوششوں کو سراہا اور انہیں محنت اور کمیونٹی شراکت داری کے ساتھ خدمات کی فراہمی کو مزید مضبوط بنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے دیہی سطح پر پینے کے پانی کی فراہمی میں بنیادی ڈھانچے کی تیاری سے خدمات کی مؤثر فراہمی کی جانب منتقلی کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں کمیونٹی کی ملکیت اور خدمات کی فراہمی کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے گرام پنچایتوں اور منتخب نمائندوں کے کلیدی کردار کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ 73ویں آئینی ترمیم کے تحت پینے کے پانی کے نظام کے کام کاج اور مینٹیننس کی ذمہ داری گرام پنچایت کی سطح پر عائد ہوتی ہے اور اس پر مؤثر عمل درآمد ناگزیر ہے۔
جناب مینا نے مختلف ریاستوں میں ابھرنے والی مضبوط عوامی شمولیت کی بھی ستائش کی، جس میں باہر سے آئے لوگ اور بین الریاستی کارکنان بھی شامل ہیں جو آبی خدمات کی معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی قیادت پر مبنی یہ طریقۂ کار پروگرام کے اگلے مرحلے کی رہنمائی کرے گا۔
انہوں نے دو اہم ترجیحات پر روشنی ڈالی:
- جل ارپن – 15 روزہ آزمائشی مدت کے بعد دیہی آبی فراہمی کے منصوبوں کو باضابطہ طور پر گرام پنچایتوں اور کمیونٹیز کے حوالے کرنا۔ انہوں نے سفارش کی کہ جل ارپن کو ہر سال ’’سالانہ مینٹیننس پندرہ روزہ‘‘ کے طور پر منایا جائے، تاکہ حفاظتی دیکھ بھال یقینی بنائی جا سکے اور جہاں نظام پہلے ہی کمیونٹی کے حوالے کیا جا چکا ہو وہاں عوامی ملکیت کو ازسرِ نو تقویت ملے۔
- جل سیوا آنکلن – اُن دیہات میں جہاں 100 فیصد ’ہر گھر جل‘ کا اعلان ہو چکا ہے، خدمات کے معیار اور پائیداری کو برقرار رکھنے کے لیے فعالیت کی منظم خود جانچ۔
انہوں نے مزید ضلعی کلکٹروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اچھی طرح دستاویزی بہترین عملی مثالیں وسیع تر نفاذ کے لیے شیئر کریں۔
اس موقع پر نائب سیکریٹری این جے جے ایم انکیتا چکرورتی نے سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری و مشن ڈائریکٹر این جے جے ایم، ریاستوں کے مشن ڈائریکٹرز اور تمام شریک ضلعی کلکٹروں/ضلعی مجسٹریٹس کو پانچویں ضلعی کلکٹروں کے ’پئے جل سمواد‘ میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی بحث کا مرکز جل سیوا آنکلن ہوگا، جسے 30 دسمبر 2025 کو معزز وزیرِ جل شکتی نے لانچ کیا تھا۔
جل سیوا آنکلن پر ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی پیشکش
اجلاس کے دوران این جے جے ایم کے تحت گرام پنچایت کی قیادت میں تیار کیے گئے فعالیتی جانچ کے آلے جل سیوا آنکلن پر ایک تفصیلی پیشکش نائب سیکریٹری انکیتا چکرورتی نے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پنچایتوں کو تین اہم پیمانوں—پانی کی باقاعدہ فراہمی، دستیابی کی مناسب مقدار، اور پانی کے معیار—پر پینے کے پانی کے نظام کا جائزہ لینے کے قابل بنا کر خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے جل سیوا آنکلن کے مرحلہ وار طریقۂ کار کی وضاحت کی اور پنچایت سیکریٹریوں کے لیے ای۔گرام سوراج پورٹل پر تشخیصی عمل مکمل کرنے کے نیویگیشن راستے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
جل سیوا آنکلن کے عمل میں پانچ منظم مراحل شامل ہیں:
- وی ڈبلیو ایس سی کی قیادت میں خدمات کی فعالیت پر گفتگو
- شفافیت اور اجتماعی ملکیت کے لیے گرام سبھا کی توثیق
- پنچایت سیکریٹریوں کے ذریعے جے جے ایم آئی ایم آئی ایس پنچایت ڈیش بورڈ پر ڈیٹا اندراج
- ناری پنچایت ایپ کے ذریعے تشخیصی نتائج کی عوامی نمائش، 30 روزہ فیڈبیک ونڈو کے ساتھ
- منصوبہ بندی اور اصلاحی اقدامات کے لیے ضلع اور ریاستی سطح پر جامع رپورٹنگ

انہوں نے بتایا کہ جل سیوا آنکلن کا موجودہ مرحلہ اُن گرام پنچایتوں پر لاگو ہوتا ہے جنہیں 31 دسمبر 2020 یا اس سے پہلے ’ہر گھر جل‘ قرار دیا جا چکا ہے، اور اس کے تحت تقریباً 1.17 لاکھ پنچایتیں شامل ہیں۔ ان پنچایتوں کو کم از کم ایک سال کا عملی تجربہ حاصل ہے، جس سے تشخیص کے نتائج کی معتبریت یقینی بنتی ہے۔ اہل پنچایتوں کی فہرست جے جے ایم آئی ایم آئی ایس پر فارم جے-8 میں دستیاب ہے۔
جل سیوا آنکلن کے فریم ورک میں 23 تشخیصی سوالات شامل ہیں، جو بنیادی ڈھانچے، خدمات کی سطح میں خلا، آبی وسائل کی پائیداری اور کام کاج و دیکھ بھال کی تیاری جیسے پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس کا پہلا مرحلہ 26 جنوری 2026 تک مکمل کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے حکام پر زور دیا کہ پنچایت سیکریٹریوں کی تربیت کو یقینی بنایا جائے، گرام سبھا کے اجلاس بروقت منعقد ہوں اور ڈیٹا کا اندراج درست طریقے سے کیا جائے۔ جل سیوا آنکلن شواہد پر مبنی منصوبہ بندی اور دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے قابلِ عمل معلومات فراہم کرے گا۔
ضلعی پیشکشیں
درج ذیل اضلاع نے اپنی پیش رفت اور میدانِ عمل کے طریقۂ کار پیش کیے۔ ہر پیشکش متعلقہ ضلعی کلکٹر/ڈپٹی کمشنر/ضلعی حکام کی جانب سے دی گئی۔

نیو لَینڈ، ناگالینڈ:سارا ایس جمیر، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جل جیون مشن (جے جے ایم) سے قبل خواتین اور لڑکیاں پہاڑی راستوں سے طویل فاصلے طے کر کے پانی لانے پر مجبور تھیں۔ واٹسان (واٹر اینڈ سینیٹیشن کمیٹی) کی معاونت سے کمیونٹی کی شمولیت نے پائپ لائن پر مبنی آبی منصوبوں کے مؤثر آپریشن اور مینٹیننس(او اینڈ ایم) کے لیے عوامی ملکیت کو مضبوط کیا۔ کامیاب مثالوں میں پڈالا (یہوکھو) گاؤں شامل ہے جہاں نوجوانوں اور خواتین کی سرگرم شمولیت رہی، ہوکھیزھے گاؤں جہاں واٹسان اور کونسل چیئرمین نے اضافی پائپ لائن کے اخراجات میں تعاون کیا، اور ایژھوی گاؤں جہاں رہائشی او اینڈ ایم کے لیے ماہانہ 100 روپے ادا کرتے ہیں۔
پل ول، ہریانہ:ہریش کمار وششٹھ، ضلعی کلکٹر نے بڑی مقدار میں پانی کی فراہمی کے لیے رَینی ویلز ٹیکنالوجی پیش کی۔ اس ٹیکنالوجی نے فلورائیڈ آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد دی اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ طریقہ بجلی کے اخراجات کم کرتا ہے اور کم زمین درکار ہوتی ہے۔


ساران گڑھ–بلائی گڑھ، چھتیس گڑھ:سنجے کنوجے، کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ نے زور دیا کہ پانی کے انتظام میں فعال عوامی شرکت کی بنیاد مؤثر آئی ای سی مہمات اور مسلسل کمیونٹی بیداری ہے۔ انہوں نے اختراعی حکمتِ عملیوں کا ذکر کیا، جن میں رات کی چوپالیں شامل ہیں جو 10 دیہات کے کلسٹر میں منعقد کی جاتی ہیں، جہاں کمیونٹی کے افراد اپنی رائے پیش کرتے ہیں اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے، جس سے اعتماد اور شفافیت کو تقویت ملتی ہے۔تربیت یافتہ جل باہنی اراکین فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس (ایف ٹی کے) کے ذریعے باقاعدگی سے پانی کے معیار کی جانچ کرتے ہیں اور دیہاتیوں کو محفوظ پانی کے طریقوں سے آگاہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جل سنگھ باہنی کے نام سے خود امدادی گروپس شَرم دان اقدامات کے ذریعے زیرِ زمین پانی کے تحفظ کے لیے کمیونٹیز کو متحرک کرتے ہیں۔ یہ گروپس ایس بی ایم-جی اور ایم جی این ریگا کے اشتراک سے میجک پٹس اور سوک پٹس کی تعمیر کی قیادت کرتے ہیں۔
محبوب نگر، تلنگانہ:ویزیندرا بوئی، کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ نے ضلع کا جائزہ پیش کرتے ہوئے مشن بھاگیرتھ کے تحت 24×7 معیاری پانی کی فراہمی میں ہونے والی پیش رفت کی وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ بیک واٹر کو پمپنگ یا کششِ ثقل کے ذریعے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس تک لایا جاتا ہے جہاں اس کا علاج کیا جاتا ہے۔تھرڈ پارٹی انسپیکشن ایجنسیاں منصوبوں کے کمیشننگ کی جانچ کرتی ہیں، جبکہ گرام پنچایتیں نئے بننے والے گھروں کے لیے نل کنکشن یقینی بناتی ہیں۔ پانی کی فراہمی کی نگرانی خود دیہاتی کرتے ہیں، جس سے کمیونٹی کی ملکیت کو فروغ ملتا ہے۔ ضلع میں فی کس یومیہ 100 لیٹرکی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اپنائی گئی ہے، جس میں کارکردگی ظاہر کرنے کے لیے سبز، پیلا اور سرخ رنگوں پر مشتمل نظام استعمال ہوتا ہے۔ قابلِ ذکر طور پر ضلع کے 90 فیصد دیہات سبز زون میں شامل ہیں، جو مضبوط نفاذ اور عوامی شمولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

ان پیشکشوں میں ’ہر گھر جل‘ کے تحت پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے اختیار کیے گئے متنوع طریقۂ کار اجاگر ہوئے، جن میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ جاری چیلنجز بھی نمایاں کیے گئے۔اختتامی کلمات میں کے۔ کے۔ سوان، ایڈیشنل سیکریٹری و مشن ڈائریکٹر (این جے جے ایم) نے کہا کہ محکمہ ہر ضلعی کلکٹروں کے ’پئےجل سمواد‘ کے دوران پیش کی گئی کوششوں اور پیشکشوں کو ماہانہ نیوز لیٹر ’جل جیون سمواد‘ میں دستاویزی شکل دے رہا ہے، جس سے اضلاع ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکیں گے۔ انہوں نے پینے کے پانی کی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے میں اضلاع کی جانب سے دکھائی گئی مضبوط قیادت اور اختراعی عملی طریقوں کی ستائش کی اور کہا کہ ان بہترین طریقۂ کار کو تمام ریاستوں اور اضلاع کے فائدے کے لیے وسیع پیمانے پر شیئر کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جل جیون مشن اب بنیادی ڈھانچے کی تیاری سے واضح طور پر خدمات کی فراہمی کی جانب منتقل ہو چکا ہے، جس کے مؤثر نفاذ میں ضلعی کلکٹروں کا کردار نہایت کلیدی ہے۔ جل سیوا آنکلن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ کمیونٹی کی قیادت پر مبنی یہ خود تشخیصی نظام فعالیت سے متعلق زمینی حقائق پر مبنی بصیرت فراہم کرے گا اور بروقت اصلاحی اقدامات کو ممکن بنائے گا۔ انہوں نے تمام اضلاع پر زور دیا کہ جنوری کے اندر جل سیوا آنکلن کا عمل مکمل کریں، پنچایت کے عہدیداران کی مناسب تربیت کو یقینی بنائیں، ڈیٹا کا اندراج درست ہو اور فیصلہ سازی کے لیے ڈیش بورڈز کا مؤثر استعمال کیا جائے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’ہر گھر جل‘ کی کامیابیوں کو برقرار رکھنے اور طویل مدتی خدمات کی فراہمی کے لیے گرام پنچایتوں کو بااختیار بنانے میں ضلعی کلکٹروں کی قیادت فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہے۔
اجلاس کا اختتام یوگیندر کمار سنگھ، ڈائریکٹر—این جے جے ایم کی جانب سے اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا، جنہوں نے ضلعی حکام کی فعال شرکت کو سراہا اور دیہی علاقوں کے ہر گھر تک محفوظ پینے کا پانی یقینی بنانے کے لیے ریاستوں کی معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔
ضلعی کلکٹروں کے ’پئےجل سمواد‘ کے پانچویں ایڈیشن میں ملک بھر سے 1500 سے زائد شرکاء نے شرکت کی، جن میں ضلعی کلکٹرز/ڈپٹی کمشنرز/ضلعی حکام، مشن ڈائریکٹرز اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ریاستی مشن ٹیمیں شامل تھیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 640 )
(रिलीज़ आईडी: 2215079)
आगंतुक पटल : 5