وزارت خزانہ
سی جی ایس ٹی دہلی ساؤتھ کمشنریٹ نے دھوکہ دہی سے 199.90 کروڑ روپے کی جعلی رسیدوں کے ذریعے تقریباً 8.52 کروڑ روپے کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) حاصل کرنے کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا
प्रविष्टि तिथि:
15 JAN 2026 4:30PM by PIB Delhi
سینٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) دہلی ساؤتھ کمشنریٹ کی اینٹی ایویژن برانچ نے دھوکہ دہی سے 199.90 کروڑ روپے کی جعلی رسیدوں کے ذریعے، بغیر کسی حقیقی مال کی وصولی کے، تقریباً 8.52 کروڑ روپے کے غیر مجاز ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) حاصل کرنے کے معاملے میں کلیدی ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
12 تا 13 جنوری 2026 کو اصل کاروباری مقام، اضافی مقامات اور رہائش گاہوں پر کی گئی تلاشیوں کے دوران بند/غیر موجود احاطوں کا انکشاف ہوا جہاں سرگرمیاں نہ کے برابر تھیں۔ سی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کی دفعہ 70 کے تحت درج بیانات سے یہ انکشاف ہوا کہ کاروباری سرگرمیاں مالک کے والد کے کنٹرول میں چل رہی تھیں اور جعلی آئی ٹی سی کے دعوؤں کا اعتراف بھی کیا گیا۔
گرفتار کیے گئے افراد یعنی مالکِ ادارہ اور اس کے والد کو اس ٹیکس چوری کے براہِ راست فائدہ حاصل کرنے والا پایا گیا۔ یہ جرم سی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کی دفعہ 132 کے تحت قابلِ سزا ہے۔ گرفتار افراد کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
رقوم کے بہاؤ کا سراغ لگانے اور دیگر ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔
******
(ش ح ۔ض ر ۔ت ا(
U.No.634
(रिलीज़ आईडी: 2215020)
आगंतुक पटल : 6