وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی مدراس میں پونگل کا تہوار منایا

प्रविष्टि तिथि: 14 JAN 2026 3:59PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے تعلیم، جناب دھرمیندر پردھان نے آج چنئی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس میں پونگل کے تہوار کی تقریبات میں شرکت کی۔ آئی آئی ٹی مدراس نے جناب دھرمیندر پردھان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ایک روایتی پونگل کی تقریب کا اہتمام کیا۔

image001ZA7O (1).jpg

جناب دھرمیندر پردھان شکرگزاری، خوشحالی اور ثقافتی ورثے کی علامت ہونے والے فصل کے تہوار کو منانے کے لیے ادارے کے کیمپس کمیونٹی ہال میں آئی آئی ٹی مدراس پریوار میں شامل ہوئے۔

جناب پردھان نے دل کی گہرائیوں سے نیک تمناؤں کے ساتھ تمل ناڈو کے عوام اور ملک بھر میں پونگل کا تہوار منانے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کی زندہ دل ثقافت کی علامت بن چکا پونگل خوشحالی، ہم آہنگی اور یکجہتی کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔

image0020O3S.jpg

مرکزی وزیر نے آئی آئی ٹی مدراس پریوار کے ساتھ پونگل منانے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ تہوار خوشحالی، محبت اور یکجہتی کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ موقع ہر کسی کے لیے اچھی صحت، خوشیاں، سکون، خوشحالی اور ہم آہنگی لے کر آئے۔

اس تقریب میں اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب ونیت جوشی ، آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائریکٹر پروفیسر وی کاماکوٹی ، فیکلٹی ممبران ، طلباء ، عملہ اور کیمپس کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔

*****

UR-582

(ش ح۔   ش آ۔ن ع)


(रिलीज़ आईडी: 2214664) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Odia