دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کی وزارت نے انٹرپرینیورشپ پر قومی مہم کا آغاز کیا


انٹرپرینیورشپ پر قومی مہم کا مقصد انٹرپرائز پروموشن پر 50,000 کمیونٹی ریسورس پرسنز کو تربیت دینا اور ڈے-این آر ایل ایم کے تحت 50 لاکھ ایس ایچ جی اراکین کو ای ڈی پی ٹریننگ دینا ہے

’’دیہی خواتین کی صنعت کاری کو فروغ دینا-ہر گھر ادیم ، ہر گاؤں سمردھ‘‘

प्रविष्टि तिथि: 14 JAN 2026 2:40PM by PIB Delhi

دین دیال انتیودیہ یوجنا-نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کا مقصد متنوع اور پائیدار معاش کو فروغ دے کر دیہی خواتین کی آمدنی کی سطح میں تبدیلی لانا ہے۔  اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے غیر زرعی دیہی کاروباری اداروں کا فروغ ایک اہم وسیلہ ہے۔  برسوں کے دوران، اسٹار اپ ولیج انٹرپرینیورشپ پروگرام سمیت کئی غیر زرعی روزی روٹی کی اسکیموں نے تربیت یافتہ کمیونٹی کیڈروں کے تعاون سے کامیاب انٹرپرائز ماڈلز کا مظاہرہ کیا ہے۔  یہ کیڈر انٹرپرائز کی شناخت ، اسٹارٹ اپ سپورٹ، رہنمائی اور ہینڈ ہولڈنگ فراہم کرکے زمینی سطح پرمحرک کے طور پر کام کرتے ہیں۔

وزارت نے کم از کم 3 کروڑ لکھپتی دیدی ، یعنی 1 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ سالانہ کمانے والی ایس ایچ جی خواتین اراکین کو قابل بنانے کا عہد کیا ہے۔  لکھپتی دیدی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے درکار پیمانے کی وجہ سے اس کیڈر میں بڑے پیمانے پر اضافہ ضروری ہے۔

ان ترجیحات کے مدنظر ایڈیشنل سکریٹری (آر ڈی) نے 12 جنوری 2026 کو’’انٹرپرینیورشپ پر قومی مہم‘‘ کا آغاز کیا تھا۔  ایڈوائزر نیتی آیوگ (آر ڈی اینڈ پی آر) چیئرمین نابارڈ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ، آئی ایف ایم آر لیڈ (کے آر ای اے یونیورسٹی) ای ڈی آئی آئی اور آئی آئی ایم کولکاتہ انوویشن پارک کے نمائندوں اور ایس آر ایل ایم کے ایس ایم ڈی/سی ای اوز نے اپنی ٹیموں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔

اس ’’انٹرپرینیورشپ پر قومی مہم‘‘  کا کلیدی مقصد انٹرپرائز پروموشن پر 50,000 کمیونٹی ریسورس پرسنز (سی آر پیز) کی تربیت اور صلاحیت پیدا کرنا اور ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے 50 لاکھ ایس ایچ جی ممبروں کو ای ڈی پی کی تربیت دینا ہے۔

انٹرپرینیورشپ پر قومی مہم ہندوستان کے دیہی منظر نامے میں انٹرپرائز کی ترقی کو مستحکم کرنے، مقامی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ایس ایچ جی خواتین کی کاروباری صلاحیت کو بروئے کارلانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔  یہ مرکوز مہم نہ صرف ہزاروں کمیونٹی ریسورس پرسنز بنائے گی بلکہ لاکھوں دیہی کاروباریوں کو بھی متحرک کرے گی ، جس سے ایک لچکدار، جامع اور خود کفیل غیر زرعی دیہی معیشت کی راہ ہموار ہوگی اور زمینی سطح کے کاروباری اداروں اور کاروباری قرضوں کے لیے باضابطہ مالیاتی اداروں کے ساتھ روابط کے مواقع پیداہوں گے۔

******

( ش ح ۔ اع خ ۔ م ا )

Urdu.No-573


(रिलीज़ आईडी: 2214549) आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil