وزارت خزانہ
سکریٹری، ڈی ایف ایس نے پبلک سیکٹر انشورنس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اجلاس میں مالی سال 2024-25 اور H1 مالی سال 2025-26 کے لیے مالیاتی اور کاروباری کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس میں منافع، ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور گاہک مرکوز اصلاحات پر زور دیا گیا
ڈی ایف ایس سکریٹری نے عوامی شکایات کے بروقت حل اور دعووں کی سلسلہ وار و فوری پروسیسنگ کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ صارفین کو مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں
प्रविष्टि तिथि:
13 JAN 2026 8:23PM by PIB Delhi
ڈی ایف ایس کے سیکریٹری شرم ایم ناگراجو کی صدارت میں 13 جنوری 2026 کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مالی سال 2024–25 اور مالی سال 2025–26 کی پہلی شش ماہی کے دوران پبلک سیکٹر انشورنس کمپنیوں (پی ایس آئی سی) کی مالیاتی و کاروباری کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ جائزہ لینے والی پی ایس آئی سی میں لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی)، جنرل انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (جی آئی سی)، نیو انڈیا اسیورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی اے سی ایل)، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل)، یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ (یو آئی آئی سی ایل) اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (او آئی سی ایل) اور ایگریکلچر انشورنس کمپنی آف انڈیا لمیٹڈ (اے آئی سی آئی ایل) شامل تھیں۔
میٹنگ کے دوران، سیکریٹری نے زور دیا کہ پی ایس آئی سی کو منافع بخش کاروبار بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے اور نقصان کا تناسب کم کرنے کی حکمت عملی وضع کرنی چاہیے، جبکہ مارکیٹ شیئر برقرار رکھتے ہوئے اپنے ریٹیل پورٹ فولیو کو مسلسل مضبوط بنانا چاہیے۔ انہوں نے نوجوان نسل کی ضروریات پوری کرنے اور ابھرتے خطرات کی کوریج فراہم کرنے کے لیے نئے اور جدت طراز حسب ضرورت پروڈکٹ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹیکنالوجی کے استعمال اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی طرف پیش رفت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی، جس کا مقصد ڈیجیٹل چینلوں کے ذریعے ریٹیل پروڈکٹس کی 100 فیصد آن بورڈنگ حاصل کرنا ہے۔
سکریٹری نے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے برانڈ کی نمائش کو بہتر بنانے کے لیے مواصلات، تشہیر اور رسائی کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ایل آئی سی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے، سیکریٹری نے منافع کی طرف اس کی پیش رفت اور ملک بھر میں خاص طور پر دیہی و نیم شہری علاقوں میں بِیما سکھی اقدام کو وسعت دینے میں کامیابی کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس سال 10,000 کروڑ روپے کا پریمیم سنگ میل عبور کرنے پر اے آئی سی آئی ایل کی بھی تعریف کی۔
سکریٹری نے عوامی شکایات کے بروقت حل اور دعووں کی سلسلہ وار اور فوری پروسیسنگ کو یقینی بنانے کو اعلیٰ ترجیح دینے پر بھی زور دیا، تاکہ صارفین کو موثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
میٹنگ میں لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے سی ای او و ایم ڈی جناب آر دورائسوامی، نیو انڈیا اشیورنس کمپنی لمیٹڈ کی چیئر پرسن و ایم ڈی محترمہ گریجا سبرامنیم، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کی چیئر پرسن و ایم ڈی محترمہ راجیشوری سنگھ مونی، یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ (یو آئی آئی سی ایل) کے چیئر پرسن و ایم ڈی جناب بی ایس راہل، اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (او آئی سی ایل) کے چیئر پرسن و ایم ڈی جناب سنجے جوشی، ایگریکلچر انشورنس کمپنی آف انڈیا لمیٹڈ (اے آئی سی آئی ایل) کی چیئر پرسن و ایم ڈی ڈاکٹر لاوانیا آر منڈیور اور جنرل انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (جی آئی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب ہیتش جوشی سمیت دیگر حضرات شریک تھے۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 552
(रिलीज़ आईडी: 2214365)
आगंतुक पटल : 11