دیہی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مکر سنکرانتی، لوہڑی اور پونگل کی مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
13 JAN 2026 7:14PM by PIB Delhi
زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شِو راج سنگھ چوہان نے مکر سنکرانتی، لوہڑی اور پونگل کے مبارک مواقع پر ملک کے کسانوں، دیہی برادریوں اور تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ تہوار بھارت کی خوشحال زرعی روایتوں، قدرت کے تئیں شکرگزاری اور محنتی کسانوں کے احترام کی علامت ہیں، جو ملک کی بنیاد ہیں۔ مکر سنکرانتی، لوہڑی اور پونگل پورے ملک میں خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ منائے جاتے ہیں اور عوام کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کا پیغام دیتے ہیں۔
جناب چوہان نے کہا کہ زراعت اور دیہی زندگی سے گہرا تعلق رکھنے والے یہ تہوار محنت، توازن اور مشترکہ خوشحالی کی قدروں کو فروغ دیتے ہیں۔ مرکزی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ تقاریب کسانوں اور دیہی خاندانوں کی زندگیوں میں نئی خوشحالی لائیں گی، سماجی رشتوں کو مضبوط کریں گی اور اجتماعی فلاح و بہبود میں اضافہ کریں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار تمام شہریوں کے لیے خوشی، صحتِ کاملہ اور روشن مستقبل کا پیغام لے کر آئیں اور باہمی یگانگت اور شکرگزاری کے اُس جذبے کو مزید مستحکم کریں جو بھارت کے ثقافتی ورثے کی پہچان ہے۔
ان مبارکبادی پیغامات کے ذریعے جناب چوہان نے کسانوں کی فلاح، دیہی ترقی اور ہمہ گیر ترقی کے تئیں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ زراعت سے جڑے یہ تہوار معاشرے کو محنت کی عزت، پائیدار طرزِ زندگی اور فطرت، سماجی ہم آہنگی اور قومی ترقی کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہیں، تاکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ملک بھر میں ترقی، خوشحالی اور امن کو فروغ دیا جا سکے۔ آخر میں انہوں نے ایک بار پھر اپنی پُرخلوص نیک تمناؤں اور مبارکباد کا اظہار کیا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :541 )
(रिलीज़ आईडी: 2214300)
आगंतुक पटल : 5