زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے دہلی میں مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارامن سے ملاقات کی


جناب شیوراج سنگھ نے زراعت اور دیہی ترقی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بجٹ سے پہلے وسیع  ترمشاورت کی؛ وزیر خزانہ کو تجاویز کی مرتب کردہ رپورٹ پیش کی

प्रविष्टि तिथि: 12 JAN 2026 8:19PM by PIB Delhi

زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی مرکزی وزیر  جناب شیوراج سنگھ نے آج دہلی میں مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارامن سے ملاقات کی۔ حالیہ ہفتوں میں، جناب چوہان نے ملک بھر کے مختلف ریاستوں کا دورہ کیا اور ریاستوں کے علاوہ دہلی میں ترقی پسند کسانوں، زرعی ماہرین، سیلف ہیلپ گروپس، کوآپریٹو اداروں، دیہی صنعتوں اور دونوں وزارتوں سے متعلق قومی سطح کے اداروں کے سینئر نمائندوں کے ساتھ وسیع ملاقاتیں بھی کیں۔ ان مباحثوں سے پیدا ہونے والے خیالات اور تجاویز کو زراعت اور دیہی ترقی پر سفارشات کے ایک جامع مجموعے میں جمع کیا گیا، جو انھوں نے وزیر خزانہ کو پیش کیں۔

A person and person sitting in chairsAI-generated content may be incorrect.

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت دیہی بھارت کو خود کفیل اور خوشحال بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ جنابشیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم کی قابل اور بصیرت افروز قیادت میں آنے والا یونین بجٹ کسانوں اور دیہی کمیونٹیز کے لیے حوصلہ افزا ہوگا۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مالی سال 2026–27 کا بجٹ وزیر اعظم کے ’خوشحال کسان، بااختیار گاؤں‘ کے عزم کو حقیقت میں بدلنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

A group of people sitting in a roomAI-generated content may be incorrect.

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 486


(रिलीज़ आईडी: 2213999) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada