وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوروید کے مزیدمعیاری  بنائے جانے سے متعلق قومی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، جس میں معیار اور عالمی اعتماد بڑھانے کیلئےتعاون پر زوردیاگیا

प्रविष्टि तिथि: 12 JAN 2026 3:40PM by PIB Delhi

صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت کام کرنے والے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے منی پال ہائر ایجوکیشن اکیڈمی کے آیوروید شعبہ، انٹیگریٹڈ میڈیسن اینڈ ریسرچ سینٹر کے تعاون سے 9 جنوری 2026 کو قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

 یہ ورکشاپ ٹی ایم اے پائی آڈیٹوریم میں خاص طور پر آیوروید کے شعبے سے وابستہ فیکلٹی ممبران، محققین، اسٹارٹ اپس اور صنعتی نمائندوں کے لیے منعقد کی گئی۔اس اختراعی تقریب میں ملک بھر سے تقریبا 180 مندوبین نے شرکت کی ، جو آیوروید کے معیار ، حفاظت اور عالمی اعتماد کو مضبوط بنانے کی طرف اجتماعی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔

ورکشاپ کا موضوع ، جو بی آئی ایس کے رہنما مقصد ‘‘مانک: پتھ پردرشک’’ سے متاثر ہے ۔ اس پروگرام میں کلاسیکی آیورویدک حکمت کو جدید سائنسی اور ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں معیار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیوروید سیکشنل کمیٹی ، بی آئی ایس کے چیئرپرسن جینت دیوپوجاری نے زور دے کر کہا کہ ورکشاپ منظم اور بامعنی معیار کے ذریعے روایتی علم کو عصری ضروریات کے ساتھ جوڑنے کی طرف ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے ۔ انہوں نے آیوروید کو عالمی سطح پر قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے طور پر قائم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا ۔

افتتاحی سیشن میں منی پال ہائر ایجوکیشن اکیڈمی کے شعبہ صحت سائنس کے ہم صدراعظم، ڈٰاکٹر شرتھ کے راؤ نے کہا کہ آیوروید جیسے روایتی نظام میں معیار کاری کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت کی اس قومی پہل کو آگے بڑھانے میں منی پال ہائر ایجوکیشن اکیڈمی اور اس کے مختلف شعبوں کے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

بھارتی معیارات بیورو (بی آئی ایس) کے آیوش شعبہ کی سربراہ، سُرشتی دیکشت نے کہا کہ مضبوط اور جامع معیاری نظام کے ذریعے آیوروید میں معیار اور ادویات کی حفاظت کے لیے بی آئی ایس کی وابستگی دوبارہ دہرائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیار ہی اعتماد کی بنیاد ہیں، جو آیوروید کی بین الاقوامی سطح پر شناخت اور وسیع قبولیت کے لیے ضروری ہیں۔

ورکشاپ میں پروفیسر ربی نارائن آچاریہ، ڈٰاکٹر مورلی دھر آر بل لال، ڈٰاکٹر مانیش تھامس اور شری دیویندر ریڈی سمیت معروف ماہرین نے معلوماتی اور فکری خطاب دیے۔ سیشن میں کثیر الموضوع تعاون، آیوروید اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے میں معیار کی اہمیت اور معیار و تعمیل کو یقینی بنانے میں صنعت کی ذمہ داری پر مرکوز بحث ہوئی۔ شرکاء نے آیوروید میں معیارکاری کو مضبوط بنانے کے لیے نئے خیالات اور عملی معلومات شیئر کرتے ہوئے کھلی بحث میں فعال طور پر حصہ لیا۔

بھارتی معیارات بیورو کے سینئر سائنسداں، راگھوندرنائک نے پروگرام کا اختتام کرتے ہوئے آیوروید میں معیار کاری کے لیے تعلیمی اداروں، صنعت اور پالیسی سازوں کی شمولیت کے ذریعے پائیدار اور تعاون پر مبنی نظام کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بین الشعبہ جاتی تحقیق، بہتر تعلیمی-صنعت شراکت داری اور ہدف شدہ صلاحیت سازی اقدامات کے کردار کو اجاگر کیا تاکہ آیوروید کے معیار کو عالمی سطح پر مضبوط اور قابل اعتماد بنایا جا سکے۔

 

 

*******

 

 

ش ح۔ک ا۔ن ع

U.No:473

 


(रिलीज़ आईडी: 2213896) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil