سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تکنیکی ہندی سیمپوزیم ’’ابھیودے-3‘‘ میں سائنس و ٹیکنالوجی کی حالیہ ترقیات اور ان کے سماجی اثرات پر پرزنٹیشنزپیش کی گئیں

प्रविष्टि तिथि: 12 JAN 2026 10:58AM by PIB Delhi

تیسری تکنیکی ہندی سیمپوزیم (تکنیکی ہندی سنگوشٹھی) ’’ابھیودے-3‘‘ کا انعقاد سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ کے فعال تعاون سے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اندور اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جودھپور کے ساتھ کیا گیا، جس کا مقصد تکنیکی ہندی کے استعمال کو فروغ دینا اور سائنس و ٹیکنالوجی کی پہنچ کو معاشرے کے وسیع طبقات تک وسعت دینا تھا۔ اس دو روزہ سیمپوزیم میں سائنس و ٹیکنالوجی میں حالیہ جدتوں اور ترقیات اور ان کے سماجی اثرات پر تحقیقاتی مطالعے کے نتائج پیش کیے گئے۔ تحقیق کے محققین نے 25 مقالے پیش کیے جن کا محور بنیادی طور پر ادویاتی پودوں کی حیاتیاتی تنوع کی قدریں، حیاتیاتی فضلہ کے انتظام، انسان اور مصنوعی ذہانت کے درمیان تعاون، ٹیکنالوجی اور سماجی اختراعات، راج بھاشا اور ٹیکنالوجی کے امتزاج پر تھا۔

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر، جو کہ دہلی میں واقع سی ایس آئی آر کی ایک ما تحت ادارہ جاتی لیبارٹری ہے، سائنس کمیونیکیشن اور شواہد پر مبنی پالیسی تحقیق کے لیے مجاز ہے، نے اس سیمپوزیم کے تصور کو تشکیل دینے اور اس کی حمایت کرنے میں اہم کردار ادا کیا تاکہ ہندی زبان کے ذریعے سائنسی تحقیق اور معاشرے کے درمیان خلا کو پُر کیا جا سکے۔ یہ ادارہ مستقل طور پر اس مقصد پر کام کر رہا ہے کہ سائنسی معلومات کو عوام کے لیے قابل رسائی بنایا جائے، خاص طور پر بھارتی زبانوں کے ذریعے، تاکہ سائنس کمیونیکیٹرز، طلبہ، اساتذہ،اختراع کار اور شہری سائنسی معلومات کو بہترطور پر سمجھ سکیں اور اسے عملی طور پر استعمال کر سکیں۔

اس موقع پر، جناب سی۔ بی۔ سنگھ، چیف سائنسدان اور سربراہ، پاپولر سائنس ڈویژن، سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر، نے تکنیکی ہندی اور مؤثر سائنسی مواصلات کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تحقیق اور جدت کو معاشرے کے وسیع طبقات تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر کی ہندی میں سائنسی معلومات کے فروغ کی مسلسل کوششوں کا بھی ذکر کیا، جس میں 1952 سے شائع ہونے والا پاپولر سائنس میگزین “وگیان پرگتی” شامل ہے۔

آئی آئی ٹی اندور کے ڈائریکٹر پروفیسر سہاس جوشی نے تکنیکی تعلیم میں ہندی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ادارے کی پہل کاریوں پر روشنی ڈالی، جس میں ہندی میں سائنس پر مباحثے، مقررہ سرکاری زبان کے معیار کے مطابق پی ایچ ڈی خلاصوں کی تیاری، اور منتخب انڈرگریجویٹ لیکچرز ہندی میں دینے کے اقدامات شامل ہیں تاکہ تصوری(کانسیپچول) وضاحت میں اضافہ کیا جا سکے۔ آئی آئی ٹی جودھپور کے ڈائریکٹر پروفیسر اویناش کمار اگروال نے کہا کہ اس سیمپوزیم نے ہندی میں بامعنی تکنیکی گفت و شنید کا آغاز کیا ہے اور یہ تکنیکی تعلیم اور تحقیق میں ہندی کے استعمال کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سیمپوزیم میں ملک بھر کے ممتاز معلمین، سائنسدانوں، تکنیکی ماہرین، سرکاری زبان کے افسران اور محققین نے حصہ لیا۔ پروگرام میں تکنیکی سیشنز، تحقیقی مقالوں کی پیشکش، مدعو تقریریں، پینل مباحثے، اور جدید موضوعات جیسے مصنوعی ذہانت، جدت، اسٹارٹ اپس، اعلیٰ تعلیم، اور انتظامیہ میں ہندی کے استعمال پر خصوصی لیکچرز شامل تھے۔

سیمپوزیم کا ایک اہم موقع اسماریکا کی اشاعت تھا، جس میں پروگرام کے لیے موصول علمی مقالے شامل کیے گئے تھے۔ کل 26 تحقیقی مقالے ہم منصب (پیئر)جائزے کے بعد منظور کیے گئے اور اس اشاعت میں شامل کیے گئے۔ یہ مقالے دو تکنیکی سیشنز میں پیش کیے گئے: سائنس اور انجینئرنگ میں 12 مقالے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدت میں 14 مقالے۔ اسماریکا نے تکنیکی ہندی میں بڑھتے ہوئے علمی تعامل کی عکاسی کی اور محققین، معلمین اور پالیسی سازوں کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ثابت ہوئی جو سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت میں ہندی کے استعمال کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اختتامی سیشن میں ڈاکٹر منیش موہن گورے، سینئر سائنسدان، سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر نے دو روزہ سیمپوزیم کے اہم نکات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے پروگرام بہت ضروری ہیں تاکہ سائنسدان اور تحقیقی محققین بھارتی زبانوں بشمول ہندی میں سائنس و ٹیکنالوجی کی تازہ ترین اور سماجی طور پر متعلقہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کر سکیں۔

’’ابھیودے-3‘‘ میں اپنے تعاون کے ذریعے، سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر نے جامع سائنسی مواصلات، تکنیکی ہندی کے فروغ اور سائنس، ٹیکنالوجی اور سماجی ضروریات کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنے کے اپنے عزم کی تصدیق کی۔ اس سیمپوزیم نے شہریوں کو اپنی زبان میں سائنسی آگاہی سے بااختیار بنانے میں تعاون کیااور سائنس کو زیادہ قابل رسائی، شراکتی اور سماجی طور پر ہم آہنگ بنانے کے وسیع مقصد کی حمایت کی۔

abhyuda.jpg

****

ش ح۔ش ت ۔ م الف

U No. 441


(रिलीज़ आईडी: 2213628) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil