کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل یورپی یونین کے تجارت و اقتصادی سلامتی کے کمشنر کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے برسلز کے دورے پر
بھارت اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت
प्रविष्टि तिथि:
10 JAN 2026 1:23PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل نے 8 تا 9 جنوری 2026 کو برسلز کا ایک اہم دو روزہ دورہ مکمل کیا، جو بھارت اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے مذاکرات کیلئے ایک فیصلہ کن پیش رفت ثابت ہوئی۔ اس دوران یورپی یونین کے کمشنر برائے تجارت و اقتصادی سلامتی، جناب ماروش شیفچووِچ کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی ٹیموں کو زیرِ التوا معاملات کے حل اور معاہدے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔
یہ دورہ برسلز میں ایک ہفتے پر محیط بھرپور سفارتی اور تکنیکی سرگرمیوں کے اختتام پر ہوا، جس سے دونوں فریقوں کے اس سیاسی عزم کی عکاسی ہوئی کہ ایک جامع معاہدہ طے کیا جائے۔ وزارتی سطح کی ملاقات سے قبل 6 تا 7 جنوری 2026 کو کامرس سیکریٹری جناب راجیش اگروال اور یورپی کمیشن کی ڈائریکٹر جنرل برائے تجارت، محترمہ سبین ویانڈ کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے۔ ان ملاقاتوں میں مختلف مذاکراتی شعبوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے اختلافات کو کم کرنے اور باقی ماندہ معاملات پر وضاحت پیدا کرنے کے لیے کام کیا، تاکہ وزارتی مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔
اپنی ملاقات کے دوران مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور کمشنر شیفچووِچ نے مجوزہ معاہدے کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ دونوں جانب سے سامان کی بازاروں تک رسائی، قواعدِ ماخذ ، خدمات اور دیگر شعبوں میں ہونے والی مسلسل پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزارتی سطح کی بات چیت میں اس مضبوط سیاسی عزم کا اعادہ کیا گیا کہ زیرِ التوا معاملات کو تعمیری مکالمے کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک منصفانہ، متوازن اور بلند حوصلہ معاہدے کا جلد اختتام اسٹریٹجک طور پر نہایت اہم ہے، جو مشترکہ اقدار، معاشی ترجیحات اور قواعد پر مبنی تجارتی نظام سے وابستگی کی عکاسی کرتا ہو۔
دورے کے اختتام پر دونوں فریقوں نے اعتماد کا اظہار کیا اور ایک جدید، جامع اور باہمی فائدہ مند معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے عزم کی تجدید کی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :393 )
(रिलीज़ आईडी: 2213230)
आगंतुक पटल : 15