زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیرِ زراعت نے زرعی شعبے میں بھارت–فیجی تعاون کو فروغ دینے کے لیے فیجی کے اپنے ہم منصب سے دو طرفہ ملاقات کی
مرکزی وزیر نے زراعت اور غذائی تحفظ میں بھارت–فیجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، مفاہمت نامے (ایم او یو) میں توسیع اور مشترکہ عاملہ گروپوں کے قیام پر اتفاق
بھارت–فیجی مذاکرات میں زراعت کے شعبے میں صلاحیت سازی، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور تحقیقی تعاون پر توجہ
بھارت اور فیجی زراعت کے میدان میں علمی اشتراک اور تحقیقی تعاون کو مزید وسعت دیں گے
प्रविष्टि तिथि:
09 JAN 2026 7:03PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج کرشی بھون، نئی دہلی میں فیجی کے وزیرِ زراعت و آبی گزرگاہوں توماسی تونابونا سے دو طرفہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے جاری تعاون کا جائزہ لیا اور مستقبل میں اشتراکِ عمل کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیرموصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت اور فیجی کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں، جو باہمی احترام، تعاون اور مضبوط ثقافتی و عوامی روابط کی بنیاد پر مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ دونوں ممالک زراعت اور غذائی تحفظ کو دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

دونوں وزراء نے باہمی دلچسپی کے وسیع امور پر مفید تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے مفاہمت ناموں (ایم او یو) میں مزید پانچ برس کے لیے توسیع اور تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کے قیام پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ جن اہم شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی، ان میں طلبہ کے تبادلے، تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام، چھوٹے پیمانے کی زرعی مشینری اور ڈیجیٹل زراعتی آلات سے متعلق ٹیکنالوجی کا تبادلہ شامل ہے۔ مذاکرات میں تحقیقی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، جینیاتی تبادلے کے اقدامات، اور غذائی ضیاع اور بربادی میں کمی کے حوالے سے علم کے اشتراک پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

مرکزی وزیرِ زراعت کے علاوہ فیجی کے وفد میں فیجی کے وزیرِ زراعت و آبی راستہ جات توماسی تونابونا، کثیر نسلی امور اور شوگر انڈسٹری کے وزیر چرن جیتھ سنگھ، فیجی کے ہائی کمشنر عزت مآب جگن ناتھ سامی، وزارتِ شوگر کے مستقل سکریٹری ڈاکٹر وِنیش کمار، فیجی شوگر کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مسٹر نِتیا ریڈی، اور فیجی ہائی کمیشن کے کونسلر مسٹر پاؤلو داؤریوا شامل تھے۔
بھارت کی نمائندگی محکمۂ زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کے سکریٹری جناب دیویش چترویدی، محکمۂ زرعی تحقیق و تعلیم (ڈی اے آر ای) کے سکریٹری جناب ایم ایل جاٹ، کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے کی۔
***********
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 371 )
(रिलीज़ आईडी: 2213053)
आगंतुक पटल : 23