جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لنڈی میجر ایریگیشن پراجیکٹ اور ببھلی ڈیم

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 7:09PM by PIB Delhi

یہ معلومات  وزیر مملکت برائے جل شکتی جناب  راج بھوشن چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی کہ ریاست مہاراشٹرا اور تلنگانہ (سابقہ ​​آندھرا پردیش) کے درمیان 2003 میں ایک بین ریاستی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں حکومتوں کے مشترکہ منصوبے کے طور پر لینڈی پروجیکٹ کو شروع کیا گیا تھا۔ منصوبہ بندی اور تعمیرات پر مجموعی نگرانی اور موثر کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے درمیان مشترکہ آبپاشی پروجیکٹس کے لیے ایک بین ریاستی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

ببھلی بیراج کے تعلق سے، مہاراشٹر کی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ، معزز سپریم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں، مانسون کی مدت یعنی 15 جولائی سے 28 اکتوبر تک بیراج کے دروازے اٹھائے جاتے ہیں۔ مانسون کے محدود بہاؤ کی وجہ سے مہاراشٹر بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے سے قاصر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ، جیسا کہ لازمی قرار دیا گیا ہے، مہاراشٹر کو ہر سال یکم مارچ کو تلنگانہ کو 0.6 ٹی ایم سی  پانی چھوڑنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ، ببھلی بیراج کے ضابطے کی نگرانی ایک نگران کمیٹی کرتی ہے جس میں سینٹرل واٹر کمیشن، حکومت مہاراشٹرا، اور آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی حکومتیں شامل ہیں۔

لینڈی پروجیکٹ کے حوالے سے، مہاراشٹر کی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ پروجیکٹ کی جگہ پر دستیاب پانی کی پوری مقدار پہلے ہی استعمال کے لیے مختص کر دی گئی ہے۔ چنانچہ اس مقام پر آبی وسائل میں مزید اضافہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

2018 میں، حکومت ہند نے مہاراشٹر میں آبپاشی پراجیکٹس کے لیے ایک خصوصی پیکیج کو منظوری دی جس کا مقصد ودربھ، مراٹھواڑہ اور ریاست کے دیگر خطوں کے خشک سالی کے شکار اضلاع میں 83 سطحی چھوٹے آبپاشی (ایس ایم آئی ) پروجیکٹوں اور 8 بڑے/درمیانے آبپاشی پروجیکٹوں کی تکمیل میں تیزی لانا ہے۔

اس پہل کے تحت، دو سطحی چھوٹے آبپاشی کے منصوبے داراسرسم اور منیرام کھیڈ مکمل ہوچکے ہیں، جس سے مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

اس کے علاوہ، یوتمال، ہنگولی اور ناندیڑ کے اضلاع کو فائدہ پہنچانے والا بالائی پنگنگا بڑا آبپاشی پروجیکٹ پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا – تیز رفتار آبپاشی کے فوائد پروگرام (پی ایم کے ایس وائی-اے آئی بی پی) کے تحت مکمل کیا گیا ہے، جس سے آبپاشی کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا اور ان زرعی خطوں کی ترقی میں مدد ملے گی۔

****

ش ح، ا م۔ ن ع

Uno-360


(रिलीज़ आईडी: 2212995) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी