ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کمیٹی اور این ای ایچ ایچ ڈی سی نے جی آئی رجسٹریشن اور جی آئی کے بعد کی پہل قدمیوں کے ذریعہ حقوق املاک دانشوراں (آئی پی آر) کے تحفظ سے متعلق مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے
प्रविष्टि तिथि:
08 JAN 2026 8:24PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کمیٹی، وزارت ٹیکسٹائل، حکومت ہند اور نارتھ ایسٹرن ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی ایف سی) جو کہ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے تحت حکومت ہند کا ایک ادارہ ہے، نے آج گوہاٹی میں نارتھ ایسڑن ریجن کنکلیو کے دوران ایک تاریخی مفاہمتی عرضداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے۔
یہ اشتراک جغرافیائی اشارے (جی آئی) رجسٹریشن اور جی آئی کے بعد کی پہل قدمی کے ذریعے شمال مشرقی ریاستوں سے منفرد مصنوعات کے تحفظ کے لیے حقوق املاک دانشوراں(آئی پی آر) کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔
مفاہمتی عرضداشت کی اہم جھلکیاں
شمال مشرقی خطے سے ہتھ کرگھا اور دستکاری مصنوعات کا جی آئی رجسٹریشن: اشیاء کے جغرافیائی اشارے (رجسٹریشن اور تحفظ) ایکٹ، 1999 کے تحت، یہ پہل قدمی شروعات میں 33 منفرد مصنوعات- ناگالینڈ سے 18 اور میگھالیہ سے 15- کی جی آئی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرے گی۔
تعاون پر مبنی ترقی: دونوں ادارے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر خطہ میں ٹیکسٹائل، ہینڈلوم، دستکاری، کھادی اور اس سے منسلک شعبوں کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔
جی آئی کے بعد کے اقدامات کو مضبوط بنانا: رجسٹریشن کے علاوہ، شراکت داری صلاحیت کی تعمیر، برانڈنگ، اور مارکیٹ کے روابط پر توجہ مرکوز کرے گی تاکہ شمال مشرقی دستکاریوں کی پائیدار ترقی اور پہچان کو یقینی بنایا جا سکے۔
اہمیت
اس پہل قدمی سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ:
• کاریگروں اور بنکروں کو ان کے روایتی علم اور دستکاری کی حفاظت کرکے بااختیار بنائے گی۔
• شمال مشرقی ٹیکسٹائل اور دستکاری کی عالمی نمائش میں اضافہ کرے گی۔
برانڈنگ اور مارکیٹ کی توسیع کے ذریعے نئے اقتصادی مواقع پیدا کرے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:321
(रिलीज़ आईडी: 2212691)
आगंतुक पटल : 6