بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
پارادیپ بندرگاہ پر پچیسواں آل انڈیا میجر پورٹ ثقافتی میلہ شروع
प्रविष्टि तिथि:
08 JAN 2026 8:22PM by PIB Delhi
پارادیپ بندرگاہ کے جئے دیو سدن میں جمعرات کو پچیسویں آل انڈیا میجر پورٹ کلچرل میٹ 26–2025 کا افتتاح کیا گیا۔ چار روزہ یہ ثقافتی پروگرام پارادیپ پورٹ اتھارٹی کی جانب سے میجر پورٹس اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔
پارادیپ پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پی ایل ہرانادھ نے بطور مہمانِ خصوصی میٹ کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ثقافت انسانی روح کی اندرونی خوبصورتی کی عکاس ہوتی ہے اور اتحاد و ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیشہ جیسی ریاست، جو اپنے شاندار ثقافتی ورثے، کلاسیکی اوڈیسی رقص اور فنکارانہ مہارت کے لیے مشہور ہے، میں اس ثقافتی میٹ کے پچیسویں ایڈیشن کی میزبانی کرنا پارادیپ پورٹ کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے ملک بھر کے بڑے بندرگاہوں سے آنے والی ٹیموں کی پُرجوش شرکت کو سراہا اور کہا کہ رنگا رنگ افتتاحی پریڈ آئندہ دنوں میں منعقد ہونے والے متنوع ثقافتی پروگراموں کی جھلک پیش کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقابلے سے زیادہ شرکت اور ثقافتی تبادلہ اہم ہے، اور یہ بھی کہا کہ پورٹ ملازمین اپنے پیشہ ورانہ فرائض کے علاوہ غیر معمولی ثقافتی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ شرکاء کو تمام سہولیات کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے سب کے لیے یادگار اور خوشگوار تجربے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور میٹ کے آغاز کا اعلان کیا۔
افتتاحی تقریب کی صدارت آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیمانسو سیکھر راؤت نے کی۔ اس موقع پر جناب اشوک کمار ساہو (ایف اے اینڈ سی اے او)، جناب سُشیل چندر ناہک (چیف مکینیکل انجینئر) اور ڈاکٹر ببھوتی بھوشن داس (چیف میڈیکل آفیسر) بھی موجود تھے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر ڈی پی سیٹھی نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔
چنئی، کوچی، دین دیال، جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی، کولکاتا، ممبئی، وشاکھاپٹنم، وی او چدمبرنار اور میزبان پارادیپ پورٹ سمیت نو بڑی بندرگاہوں سے 200 سے زائد شرکاء اس میٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے کلاسیکی گائیکی، لائٹ ووکل، آلاتی موسیقی، رقص اور ڈرامہ کی زمرے میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
افتتاحی ثقافتی پروگرام ممبئی پورٹ اتھارٹی نے پیش کیا، جس کے بعد وشاکھاپٹنم پورٹ اتھارٹی کی پیشکش نے آئندہ دنوں کے متحرک پروگراموں کی فضا قائم کی۔
پچیسواں آل انڈیا میجر پورٹ کلچرل میٹ 11 جنوری 2026 کو اختتامی تقریب اور انعامات کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔


************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 316 )
(रिलीज़ आईडी: 2212690)
आगंतुक पटल : 5