ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ کانکلیو: وزارتِ ٹیکسٹائل نے شمال مشرقی ریاستوں میں ٹیکسٹائل شعبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تیز رفتار ترقی کے لیے روڈ میپ تیار کیا

प्रविष्टि तिथि: 08 JAN 2026 8:26PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ ٹیکسٹائل، نے آج گوہاٹی میں ’’بھارت کے شمال مشرقی خطے کے ٹیکسٹائل شعبے کو مضبوط اور بااختیار بنانے‘‘ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی کانکلیو کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس نے شمال مشرقی ریاستوں میں ٹیکسٹائل شعبے کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے پالیسی ہم آہنگی کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ، مہارت کی ترقی، اضافی اقدار اور مارکیٹ تک رسائی میں بہتری جیسے اہم امور پر جامع غور و خوض کے لیے ایک مرکوز پلیٹ فارم فراہم کیا۔

کانفرنس میں معزز گیری راج سنگھ، معزز وزیرِ مملکت برائے ٹیکسٹائل پبیترا مارگھریٹا، ٹیکسٹائل اور صنعت کے وزراء، اراکینِ پارلیمان، شمال مشرقی ریاستوں اور مرکزی حکومت کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل شعبے کے اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A33D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RS1R.jpg

 

کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل جناب گیری راج سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ ملک کے ٹیکسٹائل شعبے کا نہایت اہم حصہ ہے اور مرکزی حکومت اس کی ترقی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔

غور و خوض کے دوران شمال مشرقی خطے کی منفرد خوبیوں کو نمایاں کیا گیا، جن میں اس کا مالا مال ہینڈلوم ورثہ، جی آئی ٹیگ یافتہ مصنوعات، ریشم کی متنوع اقسام، بانس کی دستکاریاں، اور خواتین کاریگروں و بُنکروں کی مضبوط شمولیت شامل ہے۔

کانفرنس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ویلیو چین کو مضبوط بنانے، برآمدات میں اضافہ، سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور روایتی مہارتوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیزائن جدت اور مارکیٹ روابط کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے مربوط اور جامع حکمتِ عملی اپنانا ناگزیر ہے۔

 

************

ش ح ۔ م د ۔ م ص

(U : 315 )


(रिलीज़ आईडी: 2212689) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Manipuri