وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

لکشدیپ جزائر میں اولین سرمایہ کار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تاکہ ماہی پروری اور ایکواکلچر کے امکانات کو اجاگر کیا جا سکے


اب بھارت کے ای ای زیڈ میں ماہی گیری کے وسائل کو ہند وستانی ماخذکے طور پر تسلیم کیا جائے گا، جو ماہی گیروں کو بااختیار بنائے گا اوراس سے بین الاقوامی تجارت کیلئے  نیا راستہ کھلے گا:جناب راجیو رنجن سنگھ

प्रविष्टि तिथि: 13 DEC 2025 10:31PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری امور کی وزارت (ایم او ایف اے ایچ ڈی) کے ماہی پروری محکمہ نے مرکز حکومت کے زیر انتظام علاقےلکشدیپ کی انتظامیہ کے تعاون سے آج لکشدیپ کے بنگارام جزیرے میں ‘‘لکشدیپ جزائر میں ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع’’ کے موضوع پر ایک سرمایہ کار میٹنگ کا کامیاب انعقاد کیا۔یہ جزیرے میں اپنی نوعیت کی پہلی سرمایہ کار میٹنگ تھی، جس میں ملک بھر کے مختلف سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ اب تک تقریباً 519 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے امکانات کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس تقریب میں ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت اور پنچایتی راج کی وزارت کےمرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ،  وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل ، ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈی اور پنچایتی راج جناب جارج کورین ، ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈی اور اقلیتی امورکےوزیر مملکت اور لکشدیپ کے معزز منتظم  جناب پرفل پٹیل نے شرکت کی تھی۔

سرمایہ کاروں کو میٹنگ کے دوران اپنے تجربات شیئر کرنے اور درپیش چیلنجز کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تبادلہ خیال سیشن منعقد کیا گیا۔ سرمایہ کاروں نے مین لینڈ تک پیداوار کی نقل و حمل، کولڈ اسٹوریج کی ضرورت، برف کے پلانٹس اورفصل کی کٹائی کے بعد انتظام کے لیے کولڈ فش مینجمنٹ سینٹرز کی ترقی ترقی سمیت کئی مسائل کا خاکہ پیش کیاگیا۔ سرمایہ کاروں نے مسلسل ترقی کو تیز کرنے کے لیے لکشدیپ کے ای ای زیڈ کے اسٹریٹجک استعمال اور ساشیمی گریڈ ٹونا کے لیے ویلیو ایڈیشن سہولیات، مچھلی کے تیل کی پروسیسنگ کی صلاحیتیں، ماہر کارکنوں کی ضرورت اور آرائشی فش بورڈ بینکوں  پر زور دیا۔

اپنے کلیدی خطاب میں ، ایف اے ایچ ڈی اینڈ پی آر کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے کہا کہ حکومت ہند نے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) کے لیے ماہی گیری کے قواعد جاری کیے ہیں،جس کے تحت بھارت کے ای ای زیڈ میں  کام کرنے والےماہی گیری اب مجاز ‘‘ایکسیس پاس’’ کے ساتھ قانونی طور پر ماہی گیری کر سکیں گے، جس سے وہ اعلیٰ قیمت والی ٹونا اور دیگر مچھلی کی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق، بھارت کے ای ای زیڈ میں موجود ماہی گیری کے وسائل کو اب ‘‘انڈین اوریجن’’کے طور پر تسلیم کیا جائے گا، جس سے مچھلی کی مصنوعات کی برآمد میں مزید سہولت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سرکار نے ‘‘کھلے سمندر میں ماہی گیری کے رہنما اصول’’ جاری کیے ہیں، جن کے تحت بھارتی پرچم والے ماہی گیری کے جہازوں کو ان آبی علاقوں میں قانونی طور پر ماہی گیری کرنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور جزائر میں موجود وسیع سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، جن میں ٹونا جیسی اعلیٰ قیمت والی انواع کے لیے بے پناہ امکانات شامل ہیں، جن کی عالمی سطح پر کافی مانگ ہے۔

وزیر مملکت ، ایف اے ایچ ڈی اینڈ پی آر پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے لکشدیپ کی بے پناہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور موجودہ 14,000 ٹن پیداوار اور 1 لاکھ ٹن ممکنہ صلاحیت کے درمیان فرق کوختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جزائر پول اینڈ لائن اور ہینڈ لائن طریقوں کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ٹونا مچھلی پکڑنے کے لیے قدرتی طور پر موزوں ہیں، جو اپنی صاف اور پائیدار طریقوں کی وجہ سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔مناسب برانڈنگ، سرٹیفیکیشن اور جدید قیمت سلسلے کی ترقی کے ساتھ، لکشدیپ کی ٹونا اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی مارکیٹوں تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے برآمد کنندگان سے اپیل کی کہ وہ نئے بازار تلاش کریں اور ماہی پروری کی قیمت سلسلے کو مضبوط بنانے کے لیے موجودہ سرکاری فلاحی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔

وزیر مملکت ، ایف اے ایچ ڈی اور ایم اے جناب جارج کورین نے سمندری گھاس کی کاشتکاری اور آرائشی ماہی گیری جیسے ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی ، جو زیادہ منافع اور تنوع کے مواقع فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لکشدیپ کے لیگون سمندری شیوال کی کاشت کے لیے موافق حالات فراہم کرتے ہیں اور سجاوٹی مچھلی کے کاروبار ہیچریز اور برڈ اسٹاک کی ترقی کے ذریعے عالمی ایکویریم مارکیٹ میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو اپنی وسیع ای ای زیڈ کا استعمال کرتے ہوئے پیداوار بڑھانی چاہیے، گہرے سمندر میں ماہی گیری کو مضبوط بنانا چاہیے اور قیمت میں اضافہ کرنے والی سمندری مصنوعات تیار کرنی چاہیے، تاکہ نیلگوں معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدیپ کے منتظم جناب پرفل پٹیل نے وزیر اعظم مودی کے نیلے انقلاب کی قیادت کرنے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ لکشدیپ کی پہلی ماہی گیری کی پالیسی بنانے میں مدد کے لیے سیکٹر کے لحاظ سے اور پالیسی سے متعلق تجاویز کا اشتراک کریں ۔ انہوں نے منیکوائے ہوائی اڈے کی ترقی اور کوآپریٹو کمیٹیوں کو مضبوط بنانے جیسی آئندہ اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ترقی کو تیز کرنے کے لیے دہلی میں ایک فالو اپ میٹنگ کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا۔

بھارت سرکار کے ماہی پروری محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر ابھِلکش لِکھی نے اپنے خطاب میں جزائر میں ماہی پروری کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور سرمایہ کاروں کے مشوروں پر مناسب غور کرنے کا یقین دلایا۔انہوں نے لکشدیپ جزائر میں ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے میں تجارت کو آسان بنانے کے لیے ایک ونڈو سسٹم کے اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

بھارت سرکار کے ماہی پروری محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر ابھِلکش لکھی نے اپنے خطاب میں مچھلی کی اصلیت، ماخذ اور ٹریکنگ کو کور کرنے والے ٹریسیبلٹی فریم ورک کو اپنانے پر زور دیا اور کہا کہ اسے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر تیار کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے قیمت سلسلے (ویلیوچینس) کو فروغ دینا ضروری ہے اور لکشدیپ انتظامیہ سے اپیل کی کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے سِنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم کو مضبوط بنایا جائے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس شعبے میں ذمہ دار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مچھلی پکڑنے والے جہازوں کو جدید بنایا جائے، جبکہ پائیداری کا خیال رکھا جائے۔ان اقدامات کا مقصد لکشدیپ کی نیلی معیشت کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کرنا اور پائیدار، ٹریس ایبل اور سرمایہ کار دوست ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

بھارت سرکار کے ماہی پروری محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری (ایم ایف) محترمہ نیتو کمار پرساد نے خیرمقدمی خطاب کیا اور لکشدیپ میں علاقائی ترقی کے لیے اہم اقدامات پیش کیے۔انہوں نے ماہی پروری بیڑوں کے جدید بنانے، کولڈ چین سسٹمز کو مضبوط کرنے اور ماہی گیری بندرگاہوں کی ترقی جیسے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے محکمہ کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی، نیز مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت پالیسی مداخلتوں کی اہمیت بیان کی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات اجتماعی طور پر نجی شراکت کے لیے سازگار اور سرمایہ کار دوست ماحول تیار کرتے ہیں۔محترمہ پرساد نے مکمل حکومتی نقطہ نظر اپناتے ہوئے، نیشنل فیشرز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے کوآپریٹو کمیٹیوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

این ایف ڈی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر بجے کمار بہرا نے اپنے خطاب میں کیج کلچر لیزنگ پالیسی، سیل کلچر اور بایوسکیورٹی سمیت سمندری شیوال کی کاشت کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ایف آئی ڈی ایف اور این سی ڈی سی کے تحت مالی معاونت کے اختیارات، سود سبسڈی کے فوائد پیش کیے اور سرمایہ کاروں کو مختلف کاروباری اور انٹرپرینیورشپ ماڈلز کو دریافت کرنے کی دعوت دی۔

مرکز کے زیر انتظام لکشدیپ کے فشریز کے سکریٹری جناب راج تھلک ایس نے تفصیلی معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ پول اینڈ لائن مچھلی پکڑنے کے  نظام کوعالمی سطح پر ایک مضبوط طریقہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری کلچر کی مضبوط سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے میرین لیزنگ پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر ایس۔بی۔ دیپک کمار، لکشدیپ کے منتظم کے مشیر نے اختتامی کلمات (ووٹ آف تھینکس) پیش کیے اور امید ظاہر کی کہ سرمایہ کاروں کی یہ تاریخی پہلی میٹنگ دیگر شعبوں میں بھی اسی نوعیت کے اقدامات کے لیے راہ ہموار کرے گی۔

سرمایہ کار کانفرنس میں ملک کے مختلف حصوں سے 22 اہم سرمایہ کار ایک ساتھ جمع ہوئے۔ اس کانفرنس میں ہائبرڈ موڈ میں 200 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔

اس تقریب میں بھارت سرکار کے محکمہ ماہی پروری، مرکز کےزیرانتظام لکشدیپ کے سینئر افسران، ماہی گیری کی وزارت (ایم او ایف پی آئی)، این سی ڈی سی، ای آئی سی، ایم پی ای ڈی اے، این سی ای ایل، ایف ایس آئی، سی آئی ایف ٹی، سی ایم ایف آئی آر آئی، این ایف ڈی بی، انویسٹ انڈیا جیسی متعلقہ وزارتوں، ایجنسیوں اور مقامی ماہی گیر کمیٹیوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

***

ش ح ۔ ک ا۔ ع ر

U.NO.282


(रिलीज़ आईडी: 2212577) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam