محنت اور روزگار کی وزارت
ڈی جی ایم ایس نے کانوں کے تحفظ اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کے عزم کے اپنے 125 سال مکمل کئے
کانکنی کے شعبے میں تحفظ کے یکساں معیارات ضروری ہیں: محنت و روزگار کی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے
کانوں کے تحفظ کو مستحکم کرنے کی خاطر لیبر کوڈز کا نفاذ اور ٹیکنالوجی کا استعمال: محترمہ کرندلاجے
प्रविष्टि तिथि:
07 JAN 2026 2:08PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت کانوں کے تحفظ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایم ایس) نے آج جھارکھنڈ میں دھنباد کے اپنے ہیڈکوارٹر میں اپنا 125 واں یوم تاسیس منایا، جسے ملک بھر میں کانوں میں کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ ، صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی خاطر خدمات کی انجام دہی میں ایک صدی سے زیادہ مدت گزر چکی ہے۔ اس تقریب میں محنت و روزگار کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ اس کے علاوہ ، ڈی جی ایم ایس کے ڈائریکٹر جنرل جناب اجّوَل تاہ ، محنت و روزگار کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ دیپکا کچھل سمیت ڈی جی ایم ایس کے دیگر سینئر افسران ، وزارت کے عہدیداروں ، کانکنی کی صنعت کے نمائندوں اور شعبے سے تعلق رکھنے والے متعلقہ فریق بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، محنت اور روزگار کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے کہا کہ ڈی جی ایم ایس کا 125 سال کا سفر عہدیداروں اور کان میں کام کرنے والے کارکنوں کی نسلوں کی متعلقہ کوششوں اور قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ ماضی میں مشکل حالات میں کام کرنے والوں کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی کانکنی کی سرگرمیاں بھارت کی ترقی کی کہانی سے براہ راست وابستہ ہیں ۔ وزیر موصوف نے کانوں میں کام کرنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ، جن کی ہمت اور لگن ، جس میں اکثر زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں ، کانکنی کو ممکن بناتی ہے اور ملک کی تعمیر میں مدد فراہم کرتی ہے ۔

وزیر موصوف نے ، اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’ فرسٹ سیفٹی ‘‘ کے ویژن کے مطابق کارکنوں کا تحفظ ، وزارت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کانکنی کی تمام کارروائیوں میں تحفظ کے یکساں معیارات کو یقینی بنانے میں ، ڈی جی ایم ایس کے کردار کو اجاگر کیا اور تحفظ کے معیارات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے مربوط مرکزی-ریاستی کوششوں اور ڈی جی ایم ایس کے علاقائی دفاتر کی مستحکم شمولیت کی ضرورت پر زور دیا ۔
لیبر اصلاحات کی مطابقت کو اجاگر کرتے ہوئے ، محترمہ کرندلاجے نے کہا کہ چار لیبر کوڈز ، جنہوں نے 29 قوانین کو مستحکم اور تبدیل کیا ، ان کا مقصد وکست بھارت کی تعمیر اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے کارکنوں سمیت سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے ڈی جی ایم ایس پر زور دیا کہ وہ کوڈز کے بارے میں بیداری کو فروغ دیں اور کانوں کے تحفظ میں اضافے کی خاطر جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کا ر لائیں ۔ انہوں نے محفوظ اور زیادہ پائیدار کانکنی کے لیے ڈی جی ایم ایس کو مستحکم کرنے کے لیے ، وزارت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

وزیر موصوف نے نمائش ، اولڈ ریکارڈز سیکشن اور ماڈلز گیلری کا دورہ کیا ، جس میں بھارت میں کانوں کی حفاظت کے طریقوں کی بھرپور میراث اور ارتقا کی نمائش کی گئی ۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر ، معزز مہمانوں نے ماحولیات کے تئیں پائیدار اقدامات کے لیے ڈی جی ایم ایس کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے پودے لگانے کی مہم بھی انجام دی ۔

پروگرام کے دوران ، ڈی جی ایم ایس کے تاریخی سنگ میل ، اس کے انضباطی طریقۂ کار اور کانوں کی حفاظت میں تکنیکی ترقی کی عکاسی کرنے والی ایک مختصر فلم دکھائی گئی ۔ اس موقع پر ، محنت اور روزگار کی وزیر مملکت نے نیا ڈی جی ایم ایس لوگو جاری کیا ، جو پرانے لوگو کی جگہ لے گا ۔ انہوں نے ڈی جی ایم ایس کے تھیم سونگ اور ایک ڈیجیٹل کافی ٹیبل بک بھی جاری کی ، جس میں ادارے کے سفر اور تعاون کو دکھایا گیا ہے ۔ کانوں کی حفاظت میں بہترین طریقوں کا ایک سووینیر/ڈیجیٹل مجموعہ بھی جاری کیا گیا ۔
بہادری اور خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ، ایک الگ انداز میں ، ریسکیو ٹیم کے اراکین کو ہنگامی حالات کے دوران ، کانوں میں کام کرنے والے کار کنوں کی زندگیوں کے تحفظ میں ان کی مثالی شراکت کے لیے ، ان کی عزت افزائی کی گئی ۔
ڈی جی ایم ایس ، جس کا 1902 ء میں قیام عمل میں آیا تھا ، بھارت میں کانوں کے تحفظ اور صحت کے معیارات کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور کانوں میں کام کرنے والے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور کانکنی کی صنعت کی پائیدار ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔
...................................................
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 230
(रिलीज़ आईडी: 2212090)
आगंतुक पटल : 16