جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کے وزیر جناب سی آر پاٹل  کی صدارت  میں 17ویں ای ٹی ایف میٹنگ کا انعقاد


مربوط اور جامع ڈرین مانیٹرنگ ڈیش بورڈ اورا سمارٹ ایس ٹی پی نگرانی کے طریقہ کار کے ذریعے گنگا کی بحالی کے لیےاین ایم سی جی کی اختراعی تکنیک پر مبنی پہل

प्रविष्टि तिथि: 05 JAN 2026 3:15PM by PIB Delhi

اخترائی ٹیکنالوجی پر مبنی دریا کی احیاء نو کو مزید رفتار دینے کے سلسلے میں،اعلی اختیار یافتہ ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) کی 17ویں میٹنگ آج مرکزی وزیر جل شکتی جناب سی آر پاٹل کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی، نگرانی کے طریقہ کار اور نمامی گنگے پروگرام کے تحت  منصوبوں کی تعمیل کے فریم ورک کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں آبی نکاسی کی نقشہ سازی اور سیوریج ٹریٹمنٹ انفراسٹرکچر کی بہتر نگرانی پر خصوصی زور دیا گیا۔

 

001.jpg

میٹنگ میں مختلف وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے اہم  متعلقہ  فریق جمع ہوئے، جن میں جل شکتی  کے وزیر مملکت راج بھوشن چودھری؛ محکمہ  آبی وسائل کے سکریٹری جناب وی ایل کانتھ راؤ؛ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا؛ نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو کمار متل؛ جے ایس اینڈ ایف اے محکمہ آبی وسائل جناب گورو مسلدان؛ جناب نلین سریواستو (ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، این ایم سی جی)؛ جناب برجیندر سوروپ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، جناب انوپ کمار سریواستو (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ٹیکنیکل)؛ جناب ایس پی وشیست (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ایڈمن)؛  جناب بھاسکر داس گپتا (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، مالیات)؛ جناب انوراگ سریواستو، اے سی ایس یوپی،جناب ا جوگندر سنگھ پروجیکٹ ڈائریکٹر(یو پی)، جناب سندیپ پی آر سکریٹری محکمہ شہری ترقیات(بہار)، محترمہ نندنی گھوش (پروجیکٹ ڈائریکٹر، مغربی بنگال ایس پی ایم جی)؛ جناب سورج، پروجیکٹ ڈائریکٹر(جھارکھنڈ)؛ این ایم سی جی اور ریاستوں کے سینئر افسران کے ساتھ شامل تھے۔ میٹنگ میں بجلی کی وزارت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، وزارت داخلہ ، حکومت ہند کے نمائندوں نے  بھی شرکت کی۔

003.jpg

 

مشن کے تحت  حاصل ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے رواں کیلنڈر سال کے دوران آلودگی میں کمی لانے  والے 15 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل کی  بھرپور ستائش کی، اور اسے گنگا کی احیاء نو کے لیے جاری کوششوں میں اہم حصولیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے مضبوط ہم آہنگی، موثر نگرانی اور مرکوز عمل درآمد کی عکاسی ہوتی ہے، جوندی کی طویل مدتی بحالی کے لیے مضبوط بنیاد قائم کرتی ہے۔ اتر پردیش نے چھ پروجیکٹوں کی تکمیل کے ساتھ ریاستوں میں سر فہرست مقام حاصل کیا، اس کے بعد بالترتیب چار اور تین پروجیکٹوں کے ساتھ بہار اور مغربی بنگال دوسرے نمبر پر ہیں۔ اتراکھنڈ اور دہلی دونوں نے ایک ایک پروجیکٹ مکمل کیا۔

 

005.jpg

 

میٹنگ میں فلٹر شدہ گندے پانی کے دوبارہ استعمال کی اہمیت پر زور دیا گیا، جدید اور تحقیق پر مبنی حل جیسے کہ پلیو چینل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایکویفر میپنگ کو اپنانے کے ساتھ ساتھ بائیو ریمیڈیشن اور جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پروجیکٹس، سی ای ٹی پی اور دیگر سے متعلق اقدامات پر زور دیا گیا،اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ یہ مداخلتیں پائیدار ریور مینجمنٹ کے فریم ورک کی تعمیر کے لیے ضروری ہیں۔

 

وزیرموصوف نے تمام ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ قومی فریم ورک کے مطابق فلٹر شدہ پانی کے محفوظ دوبارہ استعمال کی پالیسی کو تیزی سے مکمل کریں۔ واضح طور پر طے شدہ اہداف کے ساتھ ریاستوں میں پانی کے دوبارہ استعمال کو فروغ دینے اور پالیسی کی دفعات کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ساز گار ماحول بنانے کے لیے تحریک دی گئی۔

 

وزیرموصوف نے ’’ریاست اتر پردیش کے لیے دریائے گنگا کے ڈرینج سسٹم (قدرتی اور دستی طور پر تیار کردہ)کی جغرافیائی ویڈیو گرافی کے تجزیاتی ماڈیول کے ساتھ جی آئی ایس پر مبنی ویژوئلائزیشن ڈیش بورڈ کی ڈرینج میپنگ اور ڈیولپمنٹ کے لیے فضائی سروے‘‘  پر پروجیکٹ کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نمامی گنگے پروگرام کے تحت تحقیق اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کی حمایت کے لیے جدید جغرافیائی ٹیکنالوجی کو بروکار لاتا ہے۔ میٹنگ میں زیرموصوف کو مطلع کیا گیا کہ اتر پردیش میں گنگا ندی  کے راستے کاہائی ریزولوشن ہوائی سروے مکمل ہو چکا ہے، جس سے درست جیو اسپیشل ڈیٹاسیٹ تیار کیے جا رہے ہیں جنہیں2ڈی اور3ڈی ویژولائزیشن کی صلاحیتوں کے ساتھ لائیو جی آئی ایس پر مبنی ڈرین ڈیش بورڈ میں ضم کیا جارہا ہے۔

007.jpg

 

یہ ڈیش بورڈ بیسن کی سطح پر آلودگی کی نگرانی، ہاٹ اسپاٹ کی شناخت اورڈرین کے تدارکی اقدامات کو ترجیح دینے کے قابل بناتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس میں ایل آئی ڈی اے آر پر مبنی سائنسی ڈیٹا کو ڈرون سروے کے ذریعے تیار کردہ ویژوئل ڈیٹا کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے ضلعی گنگا کمیٹیوں کے ذریعہ بروقت فیلڈ سطح کی توثیق، ریاستوں اور محکموں کے درمیان موثر تال میل اور شرکت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ  ہدف بند مداخلتوں کو یقینی بنایا جا سکے اور ڈرین  کی آلودگی کے نظم کو مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ پہل خاص طور پر بنیادی، ثانوی اور تیسرے درجے کے نالوں اور آلودگی کے بوجھ کی نشاندہی کے ساتھ جامع اور درست ڈی پی آر کی تیاری میں مدد کرے گی جس سے انجام دیا جارہا ہے۔

008.jpg

 

بااختیار ٹاسک فورس نے قومی مشن برائے صاف گنگا کے سالانہ کھاتوں کا  بھی تصفیہ کیا اور تنظیم کے مالی نظم و نسق پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جل شکتی کے وزیر نےزیر التواء کھپت کے گوشوارے میں کمی کی بھی ستائش کی۔

 

سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی ایس) کی نگرانی اور تعمیل کے فریم ورک کو مزید بہتر کرنے کے واسطے،  قومی مشن برائے صاف گنگا ( این ایم سی جی) سی سی ٹی وی  پر مبنی بروقت نگرانی کا نظام متعارف کروا رہا ہے جس میں اے آئی سے لیس خصوصیت والے اکسٹریکشن سسٹم اور ایک سنٹرلائزڈ ڈیش بورڈ شامل ہے۔ چونکہ ایس ٹی پی ایس کی پہلے سے ہی آن لائن  کنٹینیس ایفلوئنٹ مانیٹرنگ سسٹم(او سی ای ایم ایس) کے ذریعے جامع نگرانی کی جارہی ہے- جو پانی کے معیار کے کلیدی پیرامیٹرز جیسے بی او ڈی، سی او ڈی، ڈی او، پی ایچ اورٹی ایس ایس کا پتہ لگاتے ہیں اور پبلک گنگا پلس ڈیش بورڈ کے ساتھ مربوط ہیں۔یہ اقدام ایس ٹی پی سے متعلقہ امور کی نگرانی کے لیے جسمانی اور بصری حفاظتوں کے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک اہم لیئر کا اضافہ کرتا ہے۔

009.jpg

وزیرموصوف نے 25 ستمبر کو سوچھتا ہی سیوا 2025 کے تحت ملک گیر صفائی مہم ’’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ کے آغاز کے بعد سے  این ایم سی جی کی طرف سے ہر ہفتے باقاعدگی سے منعقد کی جانے والی صفائی مہم پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے گنگا پلس پورٹل کے ذریعے ایس ٹی پی کی کارکردگی کے عوامی انکشاف پر بھی اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرموصوف کو ریور سٹی الائنس کے تحت دریا کی حساس شہری ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والی سرگرمیوں سے باخبر کیا گیا۔ این ایم سی جی،آر سی اے اور یو این ہیبیٹیٹ  کی طرف سےمشترکہ طور پر ہندوستانی شہروں کو سیلاب سے نمٹنے، فطرت پر مبنی حل اپنانے اورہر موسم کے لیے تیار مستقبل کی تعمیرمیں مدد کرنے کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

 

میٹنگ کے اختتام پر، وزیرموصوف نے تمام متعلقہ فریقوں کی اجتماعی کوششوں کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات مستقبل میں بھی گنگا کی بحالی کو مضبوط بناتے رہیں گے۔

 

 

*****

 ( ش ح ۔ م ش ع۔اش ق)

U. No. 149

 


(रिलीज़ आईडी: 2211557) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Gujarati