امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
محکمۂ خوراک و عوامی تقسیم: سالانہ جائزہ — 2025ء
प्रविष्टि तिथि:
31 DEC 2025 5:12PM by PIB Delhi
سال 2025 کے دوران محکمۂ خوراک و عوامی تقسیم کی سرگرمیوں کی نمایاں جھلکیاں درج ذیل ہیں:
۱۔ پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی)
پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کا آغاز ملک میں کووِڈ-19 وبا کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کے دوران غریب اور ضرورت مند طبقے کو درپیش مشکلات میں کمی لانے کے مخصوص مقصد کے تحت کیا گیا۔ کووِڈ بحران کے پیشِ نظر، پی ایم جی کے اے وائی کے تحت مفت غذائی اناج کی تقسیم باقاعدہ(معمول کے مطابق) الاٹمنٹ کے علاوہ کی گئی۔پی ایم جی کے اے وائی (مرحلہ اوّل تا ہفتم) کے تحت 28 ماہ کی مدت کے دوران تقریباً 1118 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) غذائی اناج تقسیم کیا گیا، جس کی مجموعی لاگت تقریباً 3.91 لاکھ کروڑ روپے تھی۔
مرکزی حکومت نے غریب مستفیدین پر مالی بوجھ کو ختم کرنے، ملک بھر میں یکسانیت برقرار رکھنے اور قانون کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا کہ قومی غذائی تحفظ قانون (این ایف ایس اے) کے تحت آنے والے مستفیدین، یعنی انتودیہ اَنّ یوجنا (اے اے وائی) کے گھرانے اور ترجیحی گھرانے (پی ایچ ایچ) کو یکم جنوری 2023 سے ایک سال کی مدت کے لیے پی ایم جی کے اے وائی کے تحت مفت غذائی اناج فراہم کیا جائے گا۔
اس سے قبل این ایف ایس اے کے تحت مستفیدین کو سبسڈی یافتہ نرخوں پر غذائی اناج فراہم کیا جاتا تھا، جس میں چاول 3 روپے فی کلوگرام، گیہوں 2 روپے فی کلوگرام اور موٹے اناج 1 روپیہ فی کلوگرام کے حساب سے تقسیم کیے جاتے تھے۔
پی ایم جی کے اے وائی کے تحت مفت غذائی اناج کی تقسیم کی مدت کو یکم جنوری 2024 سے مزید پانچ سال کے لیے توسیع دے دی گئی ہے۔
اس وقت 81.35 کروڑ افراد کے متعین ہدف کے مقابلے میں تقریباً 80 کروڑ افراد کو مفت غذائی اناج فراہم کیا جا رہا ہے۔
۲۔سال26-2025 کے لیے غذائی اناج کی سالانہ الاٹمنٹ(ہدفی عوامی تقسیم نظام (ٹی پی ڈی ایس)، دیگر فلاحی اسکیمیں (او ڈبلیو ایس) اور اضافی الاٹمنٹ (سیلاب، تہوار وغیرہ کے تحت)
سال 26-2025 کے لیے ہدفی عوامی نظام تقسیم (ٹی پی ڈی ایس)، دیگر فلاحی اسکیموں (او ڈبلیو ایس) اور مختص شدہ اضافی اناج(سیلاب، تہوار وغیرہ) کے تحت غذائی اناج کی سالانہ تقسیم محکمۂ خوراک و عوامی تقسیم، قومی غذائی تحفظ قانون (این ایف ایس اے) کے تحت مختلف اسکیموں میں غذائی اناج کی الاٹمنٹ کرتا ہے، جن میں انتودیہ اَنّ یوجنا (اے اے وائی)، ترجیحی گھرانے (پی ایچ ایچ)، ٹائیڈ اوور، پردھان منتری پوشن اسکیم، اور گیہوں پر مبنی غذائی پروگرام (جو امبریلاپروگرام آئی سی ڈی ایس کا ایک جزو ہے) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر فلاحی اسکیموں مثلاً نو عمر لڑکیوں کے لیے اسکیم، انّ پورنا اسکیم اور فلاحی ادارے و ہاسٹل اسکیم (ڈبلیو آئی ایچ) کے تحت بھی غذائی اناج تقسیم کیا جاتا ہے۔سال 26-2025 کے لیے اسکیم وار غذائی اناج کی الاٹمنٹ درج ذیل ہے:
سالانہ غذائی اناج کی الاٹمنٹ26-2025:
لاکھ ٹن میں
|
|
اسیکم کا نام
|
چاول
|
گندم
|
تغذیہ بخش اناج
|
کل
|
|
|
|
|
|
|
|
|
اے
|
ٹی پی ڈی ایس (مختص شدہ این ایف ایس اے)
|
|
|
انتودیہ انّ یوجنا (اے اے وائی)
|
71.66
|
27.75
|
0.01
|
99.42
|
|
|
ترجیحی گھرانہ (پی ایچ ایچ)
|
277.70
|
143.96
|
7.83
|
429.48
|
|
|
ٹائیڈ اوور (ٹی پی ڈی ایس)
|
21.18
|
4.91
|
0.00
|
26.09
|
|
|
کل
|
370.53
|
176.62
|
7.83
|
554.99
|
|
|
|
|
|
|
|
|
بی
|
دیگر فلاحی اسکیمیں
|
|
|
پی ایم پوشن
|
18.14
|
3.87
|
0.30
|
22.31
|
|
|
ڈبلیو بی این پی (آئی سی ڈی ایس)
|
11.86
|
10.97
|
0.22
|
23.05
|
|
|
فلاحی ادارے اور ہاسٹل
|
4.76
|
0.96
|
0.00
|
5.72
|
|
|
نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم (ایس اے جی)
|
0.27
|
0.28
|
0.02
|
0.58
|
|
|
انّ پورنا
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
0.00
|
|
|
کل
|
35.03
|
16.08
|
0.54
|
51.65
|
|
|
|
|
|
|
|
|
سی
|
اضافی تقسیم (فیسٹیول، آفت، اضافی ٹی پی ڈی ایس وغیرہ)
|
|
|
قدرتی آفات وغیرہ(ایم ایس پی ریٹس)
|
0.00
|
0.01
|
0.00
|
0.01
|
|
|
فیسٹیول/اضافی ضرورت وغیرہ(معاشی لاگت)
|
0.92
|
0.60
|
0.00
|
1.52
|
|
|
کل
|
0.92
|
0.61
|
0.00
|
1.52
|
|
|
|
|
|
|
|
|
اے+بی+سی
|
کل میزان
|
406.48
|
193.32
|
8.37
|
608.16
|
۳۔ ہدفی عوامی نظامِ تقسیم (ٹی پی ڈی ایس) اصلاحات
قومی غذائی تحفظ قانون (این ایف ایس اے) کے تحت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں100 فیصد راشن کارڈز اور مستفیدین کا ڈیٹا ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ تقریباً 20.55 کروڑ راشن کارڈز کی تفصیلات، جن کے تحت لگ بھگ 79.8 کروڑ مستفیدین شامل ہیں، ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے شفافیت پورٹلز پر دستیاب ہیں۔
راشن کارڈز کی 99.9 فیصد سے زائد آدھار سیڈنگ مکمل ہو چکی ہے (کم از کم ایک رکن کے آدھار سے منسلک)۔
ملک بھر میں موجود کل(5.51 لاکھ مناسب قیمت دکانوں (ایف پی ایس) میں سے تقریباً 99.8 فیصد یعنی 5.50 لاکھ) دکانوں کو الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل (ای پی او ایس) مشینوں کے ذریعے خودکار بنا دیا گیا ہے، تاکہ مستفیدین کو سبسڈی یافتہ غذائی اناج کی شفاف اور یقینی تقسیم کو ممکن بنایا جا سکے۔
غذائی اناج کی تقسیم کے دوران 98 فیصد سے زائد لین دین کو ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی جانب سے بایومیٹرک/آدھار تصدیق کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
۴۔ شکایات کے ازالے کا پلیٹ فارم
محکمہ نے انڈیا اے آئی مشن کے تحت آشا کے نام سے ایک اے آئی پر مبنی شہری شمولیت اور شکایات کے ازالے کا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ یہ پلیٹ فارم بھاشِنی کی کثیر لسانی صلاحیت، واٹس ایپ اورآئی وی آر ایس کے ذریعے راشن کی تقسیم کے بعد مستفیدین کی رائے جمع کرتا ہے، جذباتی تجزیہ کرتا ہے اور شکایات کو خودکار طریقے سے متعلقہ حکام تک پہنچاتا ہے، جس سے عوامی تقسیم نظام میں فوری، مؤثر اور شہری مرکوز طرزِ حکمرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
۵۔ ایک ملک، ایک راشن کارڈمنصوبے کی پیش رفت
اگست 2019 میں صرف 4 ریاستوں میں بین الریاستی پورٹیبلٹی کے ساتھ آغاز ہونے والا ایک ملک، ایک راشن کارڈ او این او آر سی منصوبہ اب ملک بھر میں تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں نافذ ہو چکا ہے۔ اس کے تحت تقریباً 79.8 کروڑاین ایف ایس اے مستفیدین کا احاطہ کیا گیا ہے، جو کہ ملک کی تقریباً 100 فیصداین ایف ایس اے آبادی کے مساوی ہے۔
اگست 2019 میں او این اوآر سی منصوبے کے آغاز سے اب تک ملک میں 195.9 کروڑ سے زائد پورٹیبلٹی لین دین درج کیے جا چکے ہیں، جن کے ذریعے 464.7 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) سے زیادہ غذائی اناج کی تقسیم کی گئی ہے۔ اس میں بین الریاستی اور ریاست کے اندر ہونے والے دونوں طرح کے لین دین شامل ہیں۔
سال 2025 کے دوران (ابتدائی 10 ماہ میں)، تقریباً 32.6 کروڑ پورٹیبلٹی لین دین انجام دیے گئے، جن کے ذریعے لگ بھگ 64 ایل ایم ٹی غذائی اناج فراہم کیا گیا۔ ان لین دین میں این ایف ایس اے اور پی ایم جی کےاے وائی کے تحت ہونے والی بین ریاستی اور ریاستی سطح کی پورٹیبلٹی شامل ہے۔ اس وقت پی ایم جی کےاے وائی کے تحت ہر ماہ 3.2 کروڑ سے زائد پورٹیبلٹی لین دین ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔
۶۔ غذائی اناج کی نقل و حرکت
- ایف سی آئی نے کل 9527 ریکس کے ذریعے تقریباً 283.30 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) غذائی اناج منتقل کیا تاکہ این ایف ایس اے اور مختلف دیگر اسکیموں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
- تقریباً 63.69 ایل ایم ٹی غذائی اناج سڑک کے ذریعے منتقل کیا گیا تاکہ قریبی صارف مراکز کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
- iii. 206 کنٹینرائزڈ ریکس منتقل کیے گئے، جس سے تقریباً 3.01 کروڑ روپے کی مال برداری کی بچت ہوئی۔
- ایف سی آئی چاول کی ملٹی ماڈل نقل و حرکت بھی انجام دے رہا ہے، جس میں ساحلی شپنگ اور سڑک کے ذریعے نقل و حمل شامل ہے، اور یہ آندھرا پردیش کے مخصوص ڈپو سے کیرالہ اور انڈومان و نکوبار جزیروں کے مخصوص ڈپو، اور کرناٹک سےلکشدیپ تک کی جاتی ہے۔اس طریقے سے تقریباً 0.22 ایل ایم ٹی غذائی اناج منتقل کیا گیا، جس میں روایتی نقل و حمل کے طریقے کو مدِ نظر رکھا گیا۔
۷۔ کسانوں کے لیے معاونت
خریداری کی کارروائی:خوراک کے انتظام کے اہم مقاصد میں شامل ہیں،کسانوں سے منافع بخش قیمتوں پر غذائی اناج کی خریداری،غذائی اناج کی تقسیم، خاص طور پر معاشرے کے کمزور طبقوں کو سستی قیمتوں پر،اور خوراک کی حفاظت اور قیمتوں میں استحکام کے لیے بفر اسٹاک کا انتظام۔ مرکزی حکومت ایف سی آئی اور ریاستی ایجنسیوں کے ذریعےچاول، موٹے اناج اور گندم کے لیے قیمت کی حمایت فراہم کرتی ہے۔ تمام غذائی اناج (گندم اور دھان) جو مقررہ معیار کے مطابق مخصوص مراکز پر فروخت کے لیے پیش کیے جاتے ہیں، انہیں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر خریدا جاتا ہے، جس میں بونس شامل ہے اگر کوئی اعلان کیا گیا ہو۔ کسانوں کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنی پیداوار ایف سی آئی/ریاستی ایجنسیوں کوایم ایس پی پر فروخت کریں یا اوپن مارکیٹ میں زیادہ فائدہ مند قیمت پر فروخت کریں۔
ربی مارکیٹنگ سیزن26-2025 میں تقریباً 300.35 ایل ایم ٹی گندم کی خریداری کی گئی، جس سے 2,513,143 کسانوں کو فائدہ پہنچا۔
خریف مارکیٹنگ سیزن 25-2024 میں تقریباً 832.17 ایل ایم ٹی دھان کی خریداری کی گئی، جس سے 11,858,507 کسانوں کو فائدہ پہنچا۔جاری کے ایم ایس 2025-26 کے دوران اب تک 243.48 ایل ایم ٹی دھان خریدا جا چکا ہے اور 2,122,273 کسانوں کو 17 نومبر 2025 تک فائدہ پہنچا ہے۔
۸۔ موٹے اناج / باجرے کی خریداری
گزشتہ تین برسوں اور موجودہ سال کے دوران موٹے اناج / باجرے کی خریداری درج ذیل ہے:
اعداد و شمار میٹرک ٹن میں
|
کے ایم ایس
|
اشیاء
|
کل
|
|
|
2022-23
|
جوار
|
85197
|
|
|
باجرہ
|
182005
|
|
|
مکئی
|
13122
|
|
|
راگی
|
456745
|
|
|
کل
|
737069
|
|
|
2023-24
|
جوار
|
323163
|
|
|
باجرہ
|
696457
|
|
|
مکئی
|
4532
|
|
|
راگی
|
230920
|
|
|
کل
|
1255073
|
|
|
2024-25
|
جوار
|
414855
|
|
|
باجرہ
|
343352
|
|
|
مکئی
|
19482
|
|
|
راگی
|
394613
|
|
|
کل
|
1172302
|
|
|
2025-26*
|
جوار
|
3878
|
|
|
باجرہ
|
57225
|
|
|
مکئی
|
2823
|
|
|
راگی
|
438
|
|
|
چھوٹے ملٹس
|
-
|
|
|
کل
|
64365
|
|
* کے ایم ایس2025-26 (خریف) کے دوران خریداری ابھی جاری ہے (اعداد و شمار 16 نومبر 2025 تک کے مطابق)۔
۹۔ غذائی اناج کے پیکیجنگ کا سامان
پٹسن /جوٹ کی ملوں کی پیداوار کی صلاحیت اور ریاستوں/ایف سی آئی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اس محکمے نے ریاستی خریداری ایجنسیوں اور ایف سی آئی کو کے ایم ایس 26-2025 (سنٹرل پول) میں 20.95 لاکھ پٹسن کی گانٹھیں اور آر ایم ایس 27-2026/کے ایم ایس 26-2025 (ربیع کی فصل) میں 5.20 لاکھ پٹسن کی گانٹھیں (دسمبر تک) مختص کی ہیں ۔
۱۰۔ گندم کے ذخائر پر حد بندی
مجموعی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی اور غیر اخلاقی قیاس آرائیوں کو روکنے کے لیے، حکومتِ ہند نے 27 مئی 2025 کو گندم کے ذخائر پر حد بندی نافذ کی، جس میں 26 اگست 2025 کو ترمیم کی گئی۔یہ حد بندی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں درج ذیل طبقات پر لاگو ہوگی:تاجروں/تھوک فروشوں،خوردہ فروشوں،بڑے چین خوردہ فروش،پروسیسرز۔یہ حد بندی 30 اپریل 2026 تک نافذ رہے گی۔
:
|
ادارے
|
گندم کے ذخیرے کی حد
|
|
تاجر / تھوک فروش
|
2000 ایم ٹی
|
|
خوردہ فروش
|
ہر ریٹیل آؤٹ لیٹ کے لیے 8 ایم ٹی۔
|
|
بڑے چین خوردہ فروش
|
ہر ریٹیل آؤٹ لیٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ 8 میٹرک ٹن (ایم ٹی) ذخیرہ مقرر کیا گیا ہے، یعنی آؤٹ لیٹس کی کل تعداد کے حساب سے 8 × کل آؤٹ لیٹس ایم ٹی زیادہ سے زیادہ اسٹاک رکھا جا سکتا ہے۔ یہ وہ زیادہ سے زیادہ مقدار ہے جو تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس اور ڈپو پر مجموعی طور پر ایک ساتھ رکھی جا سکتی ہے۔
|
|
پروسیسرز
|
ماہانہ نصب شدہ صلاحیت (ایم آئی سی) کا 60فیصد مالی سال 26-2025 کے بقیہ مہینوں سے ضرب دیا گیا ۔
|
۱۱۔ غذائی سبسڈی
ڈی ایف پی ڈی ان ریاستوں کے اخراجات کی ادائیگی کرتا ہے ، جنہوں نے حکومت ہند کی طرف سے مختص کردہ مرکزی اسکیموں کے مستفیدین کو اناج کی خریداری/تقسیم کے لیے ڈی سینٹرلائزڈ پروکیورمنٹ (ڈی سی پی) موڈ کا انتخاب کیا ہے ۔ مزید برآں ، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ذریعے ریاستوں کو مرکزی پول کے لیے ریاستوں کے ذریعے ان کے حوالے کیے گئے غذائی اجناس کی مقدار کے لیے فنڈز بھی جاری کیے جاتے ہیں ۔ ڈی سی پی ریاستوں اور ایف سی آئی کو جاری کی گئی مذکورہ فوڈ سبسڈی وزارت خزانہ کی طرف سے مختص بجٹ کے مطابق کی جاتی ہے ۔ مالی سال 25-2024 اور موجودہ مالی سال26-2025 (26نومبر2025 تک) کے دوران ایف سی آئی اور ڈی سی پی ریاستوں کو جاری کی گئی فوڈ سبسڈی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
)کروڑ روپے میں(
|
اسکیم
|
2024-25
|
2025-26*
|
|
ایف سی آئی
|
129089.4
|
86517
|
|
ڈی سی پی ریاستیں (بشمول ڈی بی ٹی)
|
70410.6
|
50391.67
|
|
کل
|
199500.00
|
136908.67
|
* وزارت خزانہ نے ایف سی آئی اور ڈی سی پی ریاستوں کو خوراک کی سبسڈی جاری کرنے کے لئے مالی سال 26-2025 میں 2,03,000 کروڑ روپے (ایف سی آئی کے لئے 1,29,080.90 کروڑ روپے، ڈی سی پی ریاستوں کے لیے 73,919.10 کروڑ روپے) مختص کیے ہیں ۔
مزید یہ کہ ڈی سی پی ریاستوں کو جاری کی گئی فوڈ سبسڈی کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں ۔
مالی سال 26-2025 کے دوران حصولیابیاں درج ذیل ہیں:
(الف) ایس سی اے این۔ایف سی ایس ماڈیول کا نفاذ:خوراک کی سبسڈی کے حتمی دعوے کے تصفیے کے لیے حتمی اتفاقی شرحوں کے تعین کے لیے ریاست کی تجاویز کی کارروائی کو تیز کرنے کے لیے محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے سال کے دوران ایس سی اے این ایف سی ایس ماڈیول کو نافذ کیا ہے ۔ اس سے حتمی تصفیے کو یقینی بنانے کے لیے مقررہ وقت میں ایف سی ایس جمع کرنے اور جاری کرنے میں آسانی ہوگی ۔ ایس سی اے این ڈیجیٹل انڈیا کے جذبے کی علامت ہے ، جو کارکردگی ، شفافیت اور بااختیار بنانے کے وعدے کو پورا کرتا ہے ۔
(ب) گندم کی خریداری میں پنچایت کی اجازت:
خریداری کی کارروائیوں کو تیز کرنے اور آر ایم ایس 2025-26 کے دوران گندم کی خریداری کے تخمینہ اہداف کو مقررہ مدت میں حاصل کرنے کے مقصد سے، نیز بعض ریاستی حکومتوں کی جانب سے موصولہ درخواستوں پر غور کرتے ہوئے، یہ وضاحت کی گئی ہے کہ 27 روپے فی کوئنٹل کی شرح سے دیا جانے والا کمیشن، جو فی الحال کوآپریٹو سوسائٹیوں کو ادا کیا جا رہا ہے، وہ ریاستی حکومتوں کے محکمہ جاتی انتظامات بشمول ایس ایچ جیز، ایف پی او ز اور پنچایتوں کو بھی قابلِ ادائیگی ہوگا، بشرطیکہ گندم کی خریداری ان کے ذریعے کی جائے اور وہ آر ایم ایس 2025-26 کے دوران کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے مقررہ سرگرمیاں انجام دیں۔
۱۲۔ اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) [او ایم ایس ایس (ڈی)]
بھارت آٹا اور بھارت چاول کا آغاز بالترتیب 06.11.2023 اور 06.02.2024 کو اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) [او ایم ایس ایس (ڈی)] کے تحت کیا گیا تھا تاکہ عام صارفین کو رعایتی نرخوں پر آٹا (گندم چار)اور چاول دستیاب کرائے جا سکیں ۔ بھارت آٹا اور بھارت چاول تین مرکزی کوآپریٹو تنظیموں یعنی نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (نیفیڈ) کیندریہ بھنڈار اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومرز فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این سی سی ایف) کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں ۔
دوسرے مرحلے کے دوران 30.06.2025 تک بھارت آٹا اور بھارت چاول بالترتیب 30 روپئے فی کلو گرام اور 34 روپئے فی کلو گرام کی کم از کم خوردہ قیمت (ایم آر پی) پر فروخت ہوئے ۔ بھارت برانڈ کے دوسرے مرحلے کے دوران 3.34 لاکھ میٹرک ٹن بھارت آٹا اور 2.15 لاکھ میٹرک ٹن بھارت چاول فروخت ہوئے ۔ بھارت آٹا اور بھارت چاول کی فروخت کا مرحلہ 30.06.2026 III تک ہے ۔ اس مرحلے کے دوران بھارت آٹا کی ایم آر پی 31.50 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے جبکہ بھارت چاول کی ایم آر پی 31.10.2025 تک 5 کلوگرام اور 10 کلوگرام کے پیک کے لیے34 روپئے روپے فی کلوگرام اور 30 کلوگرام کے پیک کے لیے 32 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے ۔ 01.11.2025 سے بھارت چاول کی ایم آر پی 5 کلوگرام اور 10 کلوگرام کے پیک کے لیے35 روپئے فی کلوگرام اور 30 کلوگرام کے پیک کے لیے33 روپئے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے ۔ بھارت آٹا کی فروخت کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم اور بھارت چاول کی فروخت کے لیے 5لاکھ میٹرک ٹن چاول فی الحال اس مرحلے کے دوران فروخت کے لیےمختص کیے گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ ایف سی آئی نے 18.11.2025 تک نجی پارٹیوں ، کوآپریٹو/کوآپریٹو فیڈریشن کے زمرے میں ای-نیلامی کے ذریعے اور او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت چھوٹے نجی تاجروں/کاروباری افراد/ایف سی آئی ڈپو کے افراد کو 23.44 لاکھ میٹرک ٹن چاول فروخت کیے ہیں ۔
18.11.2025 تک ، ای-نیلامی میں حصہ لیے بغیر ریاستی حکومتوں/ریاستی حکومت کے کارپوریشنوں اور کمیونٹی کچن کو سال کے دوران 31.71 لاکھ میٹرک ٹن چاول فروخت کیے گئے ہیں ۔
2025 کے دوران 18.11.2025 تک 33.06 لاکھ میٹرک ٹن چاول ایتھنول کی پیداوار کے لیے ایتھنول ڈسٹلریز کو فروخت کیے گئے ہیں ۔
او ایم ایس ایس (ڈی) 26-2025 کے تحت ای-نیلامی کے ذریعے نجی فریقوں کو فروخت کے لیے 10فیصد ٹوٹے ہوئے چاول کے ساتھ 50 لاکھ میٹرک ٹن کسٹم ملڈ چاول (سی ایم آر) اور رائس ملنگ ٹرانسفارمیشن اسکیم کے تحت پیدا ہونے والے 10 لاکھ میٹرک ٹن ٹوٹے ہوئے چاول مختص کیے گئے ہیں ۔
سال 2025 میں 18.11.2025 تک 24.45 لاکھ میٹرک ٹن گندم ای-نیلامی کے ذریعے نجی پارٹیوں اور مرکزی کوآپریٹو تنظیموں کو بھارت آٹا کے طور پر فروخت کی گئی ہے ۔
۱۳۔ای-این ڈبلیو آر پر مبنی پلیج فنانسنگ (سی جی ایس-این پی ایف) کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم
ای-این ڈبلیو آر پر مبنی پلیج فنانسنگ (سی سی ایس-این پی ایف) کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کو 1000 کروڑ روپے کی یکمشت رقم (کارپس )کے ساتھ منظوری دے دی گئی ہے ۔ یہ اسکیم ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے جسے محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کے ذریعہ 2024-25 سے 16 ویں مالیاتی کمیشن سائیکل یعنی2030-31 کے اختتام تک نافذ کیا جائے گا ۔ یہ کریڈٹ گارنٹی اسکیم اُن کسانوں کے لیے ہے جو اپنی فصلیں منظور شدہ گوداموں میں جمع کروانے کے بعد الیکٹرانک قابلِِ منتقلی ویئرہاؤس رسیدیں (ای-این ڈبلیو آر) حاصل کر کے رقم کے لیے قرض لیتے ہیں۔
یہ کریڈٹ گارنٹی اسکیم ای-این ڈبلیو آر کے ذریعے فصل کی کٹائی کے بعد قرض دہی کو بڑھانے میں مدد دے گی اور اس طرح کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ کریڈٹ گارنٹی اسکیم قرض دہندگان کے اعتماد کو بڑھائے گی اور ویئرہاؤس مین پر بھروسہ مضبوط کرے گی تاکہ ای-این ڈبلیو آر کے ذریعے فصل کی کٹائی کے بعد کی مالی معاونت میں اضافہ کیا جا سکے۔
یہ اسکیم بنیادی طور پر چھوٹے اور معمولی کسانوں ، خواتین ، ایس سی ، ایس ٹی اور معذوروں(پی ڈبلیو ڈی) کسانوں پر کم سے کم گارنٹی فیس کے ساتھ توجہ مرکوز کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ چھوٹے تاجروں (ایم ایس ایم ای) کو بھی اس اسکیم کے تحت فائدہ پہنچا ہے ۔ یہ اسکیم ایسی رِقمی قرضوں (پلیج لون) کو کور کرتی ہے جو زرعی اور باغبانی کی اجناس کے خلاف جاری کردہ ویئرہاؤس رسیدوں (این ڈبلیو آر) پر دیے جاتے ہیں۔ اسکیم بینک کو قرض کے خطرے اور ویئرہاؤس مین کے خطرے کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
دیگر غیر قابلِ پیمائش مائیکرو- معاشی نتائج میں گوداموں کی بہتری اور معیار بندی، فصل کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی، زرعی اجناس کا سائنسی ذخیرہ، دیہی علاقوں میں لیکویڈیٹی میں بہتری، گوداموں کے شعبے کی منصفانہ ترقی اور اجناس کی تجارت میں بہتری شامل ہیں۔
یہ اسکیم 13.02.2025 کو گزٹ نوٹیفکیشن میں شائع ہوئی تھی ۔ این سی جی ٹی سی کے ساتھ بینکوں کی آن بورڈنگ شروع ہو چکی ہے اور 30.11.2025 تک 40 بینکوں کو آن بورڈنگ کیا جا چکا ہے ۔
30.11.2025 تک ای-این ڈبلیو آر پر مبنی پلیج فنانسنگ (سی جی ایس-این پی ایف) کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کی تازہ ترین صورتحال درج ذیل ہے: -
- بینکوں کی تعداد آن لائن: 40
- جاری کردہ ضمانت کی تعداد: 95
- جاری کی گئی گارنٹی کی رقم:22.88 کروڑ روپے
۱۴۔ پی ڈی ایس سپلائی چین میں انّ چکر (روٹ آپٹیمائزیشن) کا نفاذ
روٹ آپٹیمائزیشن ہندوستان میں پی ڈی ایس سپلائی چین کی کارکردگی اور لاگت میں کمی لانےکے لیے ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر ہے ۔ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کے تناظر میں اس میں آئی آئی ٹی دہلی اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے تیار کردہ اصلاحاتی الگورتھم کا استعمال شامل ہے تاکہ گودام سے گودام اور مزید ایف پی ایس (فیئر پرائس شاپ) میپنگ کی وضاحت کی جا سکے ، جو نقل و حمل کے اخراجات میں کمی اور بہتر آپریشنل کارکردگی کو یقینی بناتا ہے ، اس طرح مستفیدین کو سستے اناج کی بروقت فراہمی یقینی بنتی ہے۔
آپٹیمائزیشن ایکسرسائز میں اناج کی نقل و حمل کے لیے انتہائی موثر نقشہ سازی کا انتخاب شامل ہے ، جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور آپریشنز ریسرچ کا استعمال کرتے ہوئے اخراجات کو کم کیا جاتا ہے ۔ یہ مشق؍ایکسرسائز ایک زیادہ موثر اور لاگت میں کمی والے خوراک کی سپلائی چین کی تعمیر کی طرف ایک تبدیلی لانے والے قدم کی نشاندہی کرتی ہے ۔
آپٹیمائزیشن ایکسرسائز میں ایک سال مکمل ہونے کے ساتھ ، ہدف شدہ 31 ریاستوں میں روٹ آپٹیمائزیشن کی تشخیص مکمل ہو چکی ہے ۔نتائج زبردست امید ظاہر کرتے ہیں ، نقل و حمل کے اخراجات میں سالانہ تقریبا 250 کروڑ روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں سے 238 کروڑ روپے کی بچت ریاستوں نے کی ہے ۔ریلوے کے فریٹ آپریٹنگ انفارمیشن سسٹم (ایف او آئی ایس) کے ساتھ انضمام کے ذریعے اضافی سے خسارے والی ریاستوں میں غذائی اجناس کی نقل و حمل کے بین ریاستی راستے کو بہتر بنانے کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بہتر ی کے لیے دوریاں دیسی گتی شکتی ماسٹر پلان پلیٹ فارم کے ذریعے طے کی گئی تھیں۔زیادہ سے زیادہ نقل و حرکت کے راستوں کا انتخاب کرکے ، ریاستوں نے اوسط فاصلے کو 50فیصد تک کم کردیا اور کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو 35فیصد تک کم کردیا ۔
یہ پہل نہ صرف ایک اقتصادی جیت ہے بلکہ ایک ماحولیاتی صورتحال بھی ہے ۔ عالمی فوڈ مائلزجو کھانے کی پیداوار سے لے کر کھپت تک کے فاصلے کی نمائندگی کرتا ہے،فوڈ سسٹم کے اخراج کا تقریباً پانچواں حصہ ہے ۔ ہندوستان کے خوراک کی تقسیم کے راستوں کو بہتر بنانا ، پیرس معاہدے اور اس کی کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی) کے اہداف کے تحت ملک کے موسمیاتی تبدیلی کے وعدوں کے مطابق ، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے ۔ ایندھن کی کھپت میں کمی سے اسٹریٹجک زرمبادلہ کے ذخائر کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی ۔ یہ قدم نہ صرف آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ سپلائی چین کے لیے ہندوستان کے عزم کو مضبوط کرے گا بلکہ ممکنہ طور پر مالی فوائد بھی پیدا کرے گا ۔ پی ڈی ایس ڈسٹری بیوشن سپلائی چین کو بہتر بنانے کی تعلیم کی بنیاد پر ، آئی آئی ٹی دہلی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی ٹیم نے دھان کی خریداری کرنے والی 10 ریاستوں کے لیے جاری خریف مارکیٹنگ سیزن 2025-26 کے لیے بہتر ی کے منصوبے بھی تیار کیے ہیں ۔یہ ٹیم زیادہ تر دھان اور گندم کی خریداری کرنے والی ریاستوں میں پروکیورمنٹ سپلائی چین میں استعداد لانے پر کام کرے گی ۔ اس مشق کا مقصد انسانی مداخلتوں کو محدود کرنا ہے جو پی ڈی ایس سپلائی چین میں آپریشنل کارکردگی ، اضافی لاجسٹک لاگت اور چوری پر اثر اندازہوتی ہیں ۔ریاستی حکومتوں کو انّ چکر آپٹیمائزیشن ٹولز فراہم کیے گئے ہیں اور ایف سی آئی کو ملک بھر میں اناج کی سپلائی چین کو بہتر بنانے کے لیے ریک آپٹیمائزیشن ٹول فراہم کیا گیا ہے ۔سپلائی چین کے فیصلوں کی آٹومیشن عزت مآب وزیر اعظم کی گتی شکتی پہل کے مطابق ایک بڑی چھلانگ ہے ۔
۱۵۔ اسٹیل سائلوزسے متعلق مختصر معلومات
غذائی اجناس کے لیے اسٹوریج کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور اپ گریڈ کرنے اور ہندوستان میں اسٹوریج کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پی پی پی موڈ میں اسٹیل سائلوز بنائے جا رہے ہیں ۔
سرکٹ ماڈل کے تحت 5.50 لاکھ میٹرک ٹن کی صلاحیت کے سائلوز کام کر رہے ہیں ۔ ریلوے سائڈنگ اور روڈ فیڈ ماڈل کے تحت 20.25 لاکھ میٹرک ٹن صلاحیت کے سائلوز کام کر رہے ہیں اور 4.00 لاکھ میٹرک ٹن کے سائلوز زیر تعمیر ہیں ۔
اب محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم ہب اینڈ اسپوک ماڈل سائلوز کے تحت صلاحیت بڑھا رہا ہے جہاں ‘‘ہب’’ سائلوز میں ایک مخصوص ریلوے سائڈنگ اور کنٹینر ڈپو کی سہولت موجود ہے ۔ جب کہ ‘‘اسپوک’’ سائلوز سے ہب سائلوز تک نقل و حمل سڑک کے ذریعے کی جاتی ہے ، ہب سے ہب تک نقل و حمل ریل کے ذریعے ہوتی ہے ۔ اس ماڈل کے تحت فیز-1 میں 34.875 لاکھ میٹرک ٹن صلاحیت کے ساتھ 80 مقامات پر سائلوز کی تعمیر کے لیے ٹینڈر دیے گئے ہیں ۔ اس میں سے 05 مقامات پر 3.75 لاکھ میٹرک ٹن کی صلاحیت مکمل ہو چکی ہے اور 75 مقامات پر 31.125 لاکھ میٹرک ٹن کی صلاحیت والے سائلوز زیر تعمیر ہیں۔
مزید برآں ، ہب اینڈ اسپوک فیز-II کے تحت 25.125 لاکھ میٹرک ٹن صلاحیت کے ساتھ 54 مقامات پر سائلوز کی تعمیر کے لیے ٹینڈر دیے گئے ہیں ۔
اسٹیل کے سائلو روایتی طور پر گندم کا ذخیرہ کرنے کے لیے موزوں ہیں ۔ تجرباتی بنیاد پر ، بہار کے کیمور اور بکسر میں چاول کا ذخیرہ کرنے کے لیے اسٹیل سائلوز (ہر ایک میں 12,500 میٹرک ٹن) تعمیر کیے گئے ہیں اور نتائج کی بنیاد پر مستقبل میں چاول کے مزید سائلوز بنائے جائیں گے ۔
۱۶۔ ڈپو درپن پورٹل
ڈپو درپن پورٹل ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جسے محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) نے پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کے تحت فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) اور سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) کے اناج ذخیرہ کرنے والے ڈپو کی نگرانی ، شفافیت اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا ہے ۔ اس پورٹل کے ذریعے ڈپو اور گودام کے منتظمین بنیادی ڈھانچے ، کارروائیوں اور ہر ڈپو کی مالی کارکردگی سے متعلق جیو ٹیگ شدہ ڈیٹا اپ لوڈ کرتے ہیں ۔
پورٹل ایک جامع اسکورنگ میکانزم کا استعمال کرتا ہے جو دو وسیع زمروں میں ڈپو کا جائزہ لیتا ہے-پہلابنیادی ڈھانچہ (بشمول حفاظت ، اسٹوریج کے حالات ، ٹیکنالوجی کو اپنانا ، اور تعمیل)دوسرآپریشنل پیرامیٹرز (جیسے اسٹاک کا کاروبار ، نقصان ، جگہ کا استعمال ، اور افرادی قوت کے اخراجات) ۔ان جائزوں کی بنیاد پر ، ہر ڈپو کو اسٹار ریٹنگ ملتی ہے ، جو اس کی کارکردگی کا فوری اور جامع پیمانہ فراہم کرتی ہے ۔
یہ پورٹل آئی او ٹی سینسرز ، سی سی ٹی وی سسٹمز ، ریئل ٹائم ڈیش بورڈز اور اے آئی پر مبنی ٹولز کے ساتھ مربوط ہے ، جو درجہ حرارت ، نمی ،کاربن ڈائی آکسائڈ اور فاسفین گیس کی سطح ، غیر مجاز داخلے ، گاڑیوں کی نقل و حرکت اور بیگ گنتی جیسے اہم پیرامیٹرز کی مسلسل نگرانی کی سہولت بہم پہونچاتے ہیں ۔
اعتبار کو یقینی بنانے کے لیے، تصدیقی نظام کو شامل کیا گیا ہے جس میں نگران افسران کے ذریعے 100فیصد جانچ کے ساتھ ساتھ تیسرے فریق کےذریعے تصادفی (رینڈم )آڈٹ بھی کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک موبائل ایپلیکیشن کمپونینٹ سینئر افسران کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ ڈپو کی درجہ بندی، ڈیش بورڈز اور کارکردگی کے اعداد و شمار تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں۔
۱۷۔ بھنڈارن 360
بھنڈارن 360 ، سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) میں شروع کیا گیا ایک نیا ای آر پی پلیٹ فارم ایچ آر ، فنانس ، مارکیٹنگ ، گودام کے انتظام اور پروجیکٹ کی نگرانی میں 41 فنکشنل ماڈیولز کو مربوط کرتا ہے ، جبکہ کسٹم اور پورٹ گیٹ وے ، ایف سی آئی اور نیفیڈ سمیت 35 بیرونی نظاموں کے ساتھ جوڑتا ہے ۔ یہ ملک بھر میں گودام کی کارروائیوں کو معیاری بناتا ہے ، شفاف ، ہموار اور غلطی سے پاک عمل کو یقینی بناتا ہے ۔
۱۸۔ چینی کا شعبہ
ہندوستانی چینی کی صنعت زراعت پر مبنی ایک اہم صنعت ہے جو تقریبا 5 کروڑ گنے کے کاشتکاروں اور ان کے خاندانوں اور چینی فیکٹریوں میں براہ راست ملازمت کرنے والے تقریبا 5 لاکھ کارکنوں کی دیہی روزی روٹی کو متاثر کرتی ہے ۔ نقل و حمل ، مشینری کی تجارتی خدمت اور زرعی اِنپٹس کی فراہمی سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں بھی روزگار پیدا ہوتا ہے ۔ ہندوستان دنیا میں چینی کا دوسرا سب سے بڑا پیدا کنندہ اور سب سے بڑا صارف ہے ۔ آج ہندوستانی چینی صنعت کی سالانہ پیداوار 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
چینی سیزن 2024-25 میں ملک میں 534 چینی فیکٹریاں کام کر رہی تھیں ۔ گنے کی اوسط سالانہ پیداوار اب بڑھ کر تقریبا 4500-5000 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) ہو گئی ہے ، جو ایتھنول کی پیداوار کے لیے تقریبا 30-40 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی ڈائیورٹنگ کے بعد تقریبا 260-300 لاکھ میٹرک ٹن چینی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔
حکومت کے کسان دوست اقدامات کے نتیجے میں پچھلے چینی سیزن کے تقریباً 99.9فیصد گنے کے واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ چینی سیزن 2024-25 (اکتوبر تا ستمبر) میں، کل واجب الادا گنے کے واجبات 1,02,687 کروڑ روپے تھے جن میں سے تقریباً 1,00,501 کروڑ روپے ادا کیے جا چکے ہیں اور صرف 2,186 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ یوں کسانوں کو تقریباً 98فیصد گنے کے واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔
۱۹۔ ایتھنول بلینڈنگ پٹرول پروگرام
ایتھانول ایک زرعی مصنوعات ہے جو ایندھن کے طور پر پٹرول کے ساتھ ملانے اور دیگر کئی صنعتی استعمالات کے لیے استعمال ہوتی ہے، جن میں ہینڈ سینیٹائزر کی تیاری بھی شامل ہے۔ یہ چینی کی صنعت کے ایک ضمنی پیداوار، یعنی گڑ (مولاسس) اور نشاستہ والے اناج سے پیدا کیا جاتا ہے۔ جب گنے کی پیداوار زائد ہو اور قیمتیں کم ہوں، تو چینی کی صنعت کسانوں کو گنے کی قیمت بروقت ادا کرنے سے قاصر ہوتی ہے۔ زائد چینی کے مسئلے کو حل کرنے اور چینی ملوں کی لیکویڈیٹی بہتر کرنے کے لیے تاکہ وہ اپنے گنے کے واجبات وقت پر ادا کر سکیں، حکومت چینی ملوں کو حوصلہ افزائی کر رہی ہے کہ وہ اضافی گنے کو ایتھانول کی پیداوار میں استعمال کریں۔ حکومتِ ہند پورے ملک میں ایتھانول مکسڈ پٹرول (ای بی پی) پروگرام نافذ کر رہی ہے جس کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی) مکسڈ پٹرول فروخت کرتی ہیں۔ای بی پی پروگرام کے تحت حکومت نے ایتھانول کو پٹرول کے ساتھ 20فیصدمکس کرنے کا ہدف ایندھن سپلائی سال (ای ایس وائی -2025-26)تک مقرر کیا ہے۔
سال 2014 تک، مولاسس پر مبنی ڈسٹلریز کی ایتھانول پیداوار کی صلاحیت 200 کروڑ لیٹر سے کم تھی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی) کو ایتھانول کی سپلائی صرف 38 کروڑ لیٹر تھی اور ایتھانول سپلائی سال ای ایس وائی 2013-14 میں مکسنگ کی سطح صرف 1.53فیصد تھی۔ تاہم، پچھلے 10 سالوں میں حکومت کے مثبت پالیسی اقدامات کی بدولت ملک میں ایتھانول پیداوار کی موجودہ صلاحیت (31.10.2025 تک) 1,953 کروڑ لیٹر تک بڑھ گئی ہے (980 کروڑ لیٹر اناج پر مبنی اور 973 کروڑ لیٹر مولاسس/ڈوئل فیڈ پر مبنی ڈسٹلریز)۔ ایتھانول سپلائی سال (نومبر تا اکتوبر) 2024-25 کے دوران، 19.24فیصدمکسنگ کامیابی سے حاصل کی گئی۔ ایتھانول مکسڈ پٹرول (ای بی پی) پروگرام کے کامیاب نفاذ نے مختلف شعبوں میں متعدد فوائد فراہم کیے ہیں:
- ایتھنول کی فروخت کے نتیجے میں چینی ملوں کے لیے نقد رقم کا بہاؤ بہتر ہوا ہے جس کے نتیجے میں گنے کے کاشتکاروں کو فوری ادائیگی ہوئی ہے ۔ پچھلے 10 سالوں (2014-15 سے 2024-25) میں چینی ملوں نے ایتھانول کی فروخت سے 1.29 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی ہے جس سے چینی ملوں کی مالی حالت بہتر ہوئی ہے ۔
- اس موثر سرکاری پالیسی کے نتیجے میں 42,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوئے، جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں نئی ڈسٹلریز قائم ہوئیں اور براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ۔
۲۰۔ چینی کے شعبے میں ڈیجیٹائزیشن
کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے ، شفافیت لانے اور چینی ملوں اور ایتھانول صنعت کے تمام متعلقہ ڈیٹا کو ایک جگہ پر رکھنے کے لیے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس) پر ایک مخصوص ماڈیول تیار کیا گیا ہے ۔ ڈی ایف پی ڈی نے انویسٹ انڈیا کے تعاون سے این ایس ڈبلیو ایس پورٹل پر چینی ملوں کی مختلف تعمیل کو خودکار (آٹومیٹڈ)کیا ۔ اس کے علاوہ ، ماہانہ معلومات کو بھی ڈیجیٹل کیا گیا ہے اور تقریبا 535 چینی ملیں ماہانہ بنیاد پر اسے فائل کر رہی ہیں ۔ مزید برآں ، ریئل ٹائم ڈیٹا کی دستیابی کو یقینی بنانے ، ڈیٹا کی درستگی کو بہتر بنانے اور بے کار ڈیٹا اور دستی مداخلت کو ختم کرنے کے لیے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس) پر ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) کے ذریعے ڈیجیٹل شکل میں ماہانہ ڈیٹا شیئر کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔مذکورہ بالا کے علاوہ ، ماہانہ چینی فروخت کا کوٹہ جاری کرنے کے لیے ‘‘چینی درپن’’ پورٹل کے نام سے ایک ایم آئی ایس ڈیش بورڈ بھی تیار کیا گیا ہے ۔ یہ چینی کی فروخت کے اعداد و شمار میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنائے گا ۔
ضمیمہ I
ڈی سی پی ریاستوں کو جاری کی گئی خوراک کی سبسڈی کی ریاست کے لحاظ سے تفصیل درج ذیل ہے:
(کروڑروپئے میں)
|
سال
|
2024-25
|
26-2025(30اکتوبر 2025 تک)
|
|
#آسام
|
|
9.36
|
|
بہار
|
9725.40
|
7393.98
|
|
پنجاب
|
2572.72
|
1816.19
|
|
مدھیہ پردیش
|
10189.04
|
7079.00
|
|
آندھرا پردیش
|
8398.98
|
4702.22
|
|
تلنگانہ
|
4178.27
|
2822.66
|
|
اتر پردیش
|
9.09
|
119.92
|
|
مغربی بنگال
|
8899.88
|
9352.14
|
|
چھتیس گڑھ
|
5695.55
|
1958.15
|
|
اتراکھنڈ
|
1159.26
|
80.75
|
|
تمل ناڈو
|
6033.90
|
5620.42
|
|
اوڈیشہ
|
9948.83
|
6140.07
|
|
کرناٹک
|
1281.18
|
935.79
|
|
گجرات
|
138.87
|
|
|
کیرالہ
|
1062.36
|
471.23
|
|
مہاراشٹر
|
327.74
|
1458.49
|
|
@جھارکھنڈ
|
502.99
|
233.76
|
|
تریپورہ
|
64.26
|
|
|
ڈی بی ٹی*
|
221.95
|
197.54
|
|
کل (ڈی سی پی، ڈبی بی ٹی)
|
70410.60
|
50391.67
|
نوٹ: -
جھارکھنڈ کے ایم ایس 17-2016 (صرف 1 ضلع کے لیے)کے لیے، 18-2017 (صرف 5 اضلاع کے لئے) 19-2018 (صرف 6 اضلاع کے لئے) ڈی سی پی تھا۔ انہوں نے کے ایم ایس 2019-20 میں غیر ڈی سی پی کو اپنایا ہے ۔ مالی سال 24-2023 میں ڈی سی پی کو اپنایا ۔
* ڈی بی ٹی اسکیم کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقوں چنڈی گڑھ ، پڈوچیری اور دادر اور نگر حویلی کے کو 2015-16سے سبسڈی جاری کی گئی۔
آسام # 2اضلاع کے لئے ایک ڈی سی پی ریاست ہے۔
*****
Ministry of Consumer Affairs, Food & Public Distribution
Department of Food & Public Distribution: YEAR END REVIEW - 2025
(Release ID : 2210211)
ش ح۔ش ت۔ م ق ا
U- 131
(रिलीज़ आईडी: 2211423)
आगंतुक पटल : 34