وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ایک سو ستائس برسوں کے طویل انتظار کے بعدہندوستان کی وراثت واپس لوٹ آئی ہے اور ملک کا انمول اثاثہ اپنے گھر واپس آ گیا ہے: وزیراعظم جناب نریندر مودی


وزیراعظم میں ہندوستان کے جذبات کو حکمرانی کی سرگرمیوں میں ڈھالنے کی غیر معمولی صلاحیت ہے، ان کی موجودگی ہمیشہ حوصلہ افزائی اور اہمیت کا لمحہ ہوتی ہے: مرکزی وزیر برائےثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شاندار بین الاقوامی نمائش ’روشنی اور کنول: عظیم ہستی کے مقدس باقیات‘ کا افتتاح کیا

प्रविष्टि तिथि: 03 JAN 2026 7:32PM by PIB Delhi

127-1.jpg

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے رائے پتھورا ثقافتی کمپلیکس میں شاندار بین الاقوامی نمائش ’روشنی اور کنول: عظیم ہستی کے مقدس باقیات‘ کا افتتاح کیا۔ ثقافت کی وزارت کے زیراہتمام منعقد کی گئی یہ تاریخی نمائش ایک صدی سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ بھگوان بدھ کے مقدس پپراہوا باقیات، قیمتی آثار اور یادگاروں کے سب سے جامع مجموعے کو ایک ساتھ پیش کرتی ہے، جن میں وہ باقیادت بھی شامل ہیں جو حال ہی میں ہندوستان واپس لائے گئے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ127 برسوں کے طویل انتظار کے بعدہندوستان کی وراثت اور قوم کی انمول ورثے واپس اپنے گھر آ گئے ہیں۔ آج سے ہندوستان کے عوام بھگوان بدھ کے ان مقدس باقیات کا دیدار کر سکیں گے اور ان کے آشیرواد حاصل کر سکیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ وزیراعظم میں  ہندوستان کے جذبات کو حکمرانی کی سرگرمو ں میں ڈھالنے کی غیرمعمولی صلاحیتیں ہے، ان کی موجودگی ہمیشہ حوصلہ افزائی اور اہمیت کالمحہ ہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی موقع پر وزیراعظم کا استقبال کرنا ہم سب کے لیےباعث فخر ہے۔

اس نمائش کا افتتاح  ہندوستان کے ثقافتی اور روحانی سفر کا ایک تاریخی لمحہ ہے، جو 127برس بعد پپراہوا کے باقیات کے دوبارہ ملاپ کی یاددہانی کراتی ہے۔ اس نمائش میں 1898 میں کپیلا واستو میں کی گئی کھدائی سے حاصل شدہ باقیات،1972 تا1975ء کی کھدائیوں سے دریافت شدہ اشیاء، کولکاتا کے انڈین میوزیم میں محفوظ خزانے اور پیپّے خاندان کا مجموعہ شامل ہے، جسے حکومت ہند کی فیصلہ کن مداخلت کے بعد جولائی 2025 میں واپس لایا گیا، جس کے نتیجے میں بیرون ملک ان کی نیلامی روک دی گئی تھی۔

وزیر اعظم کے یہاں پہنچنے پر دہلی کی وزیراعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب کرن رجیجو، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونئے کمار سکسینہ، وزیر مملکت برائے ثقافت جناب راؤ اندرجیت سنگھ اور وزیرمملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب رام داس اٹھاولے نے  ان کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے نمائش کا معائنہ کیا اور بھگوان بدھ کےبیٹھےہوئے مجسمے پر پر کھاتاک اور گلاب کی پتیاں نذر کیں۔ انہوں نے پپراہوا مقام سے دریافت ہونے والی ایک قدیم مہر کی تقدیس کی، بودھی درخت کا ایک پودا لگایا، مہمانوں کی کتاب پراپنے دستخط کیے، نمائش کا کیٹلاگ جاری کیا اور وہاں موجود معزز بدھ بھکشوؤں کو چیور دان پیش کیا۔

’روشنی اور کنول: عظیم ہستی کے باقیات‘ کے موضوع کے تحت تیار کی گئی اس نمائش میں چھٹی صدی قبل مسیح سے لے کر آج تک کے 80 سے زائد شاندار اشیاء پیش کی گئی ہیں۔ ان میں مجسمے، نسخے، تھانکاس، مذہبی آلات، باقیات رکھنے کےڈبے اور قیمتی اشیاشامل ہیں۔ اس نمائش کا مرکز وہ ایک ہی پتھر کا بڑا صندوق ہے، جس میں مقدس  باقیات کی اصل میں دریافت ہوئی تھی۔

پپراہوا کے باقیات، جو1898 میں ولیم کلکسن پیپّے نے قدیم استوپا کی جگہ سے دریافت کیے ہیں، جس کی شناخت کپیلا وستو سے کی گئی ہے، بدھ کی زندگی سے متعلق سب سے اہم آثارِ قدیمہ میں شمار ہوتے ہیں۔ آج ان کا دوبارہ ملاپ  ہندوستان کی اپنی ثقافتی وراثت کو واپس لانے، محفوظ رکھنے اور وقار فراہم کرنے کے عزم کا ایک شاندار ثبوت  ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی عالمی سرگرمیوں میں اس کی تہذیبی اور روحانی وراثت کی طرف تیزی سے توجہ دی گئی ہے۔ اب تک 642 نوادرات  ہندوستان  واپس لائے جا چکے ہیں اور پپراہوا کے باقیات کی واپسی ثقافتی سفارت کاری اور وراثت کے تحفظ میں ایک نمایاں کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی وزراء، سفارتی عملے کے ارکان، سفیران، معزز بدھ بھکشو، سینئر سرکاری اہلکار، اسکالرز، وراثتی ماہرین، فنونِ لطیفہ کے شعبہ کے افراد، طلبہ اور ہندوستان و بیرونِ ملک سے بدھ مت کے پیروکاروں نے شرکت کی۔

یہ نمائش ثقافت کی وزارت کے وراثت کے تحفظ اور ثقافتی قیادت کے عزم کی تصدیق کرتی ہے اور ساتھ ہی ہندوستان کی اس منفرد حیثیت کا جشن مناتی ہے کہ یہ زمین بدھ مذہب کی جائے پیدائش ہے اور اپنی تہذیبی وراثت کو دنیا کے ساتھ اشتراک کے لیے مستقل وابستگی رکھتی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ125 برسوں کے طویل انتظار کے بعدہندوستان کی وراثت واپس آ گئی ہے اور قوم کی انمول وراثت  اپنے گھر لوٹ آئی ہے۔ آج سے ہندوستان کے عوام بھگوان بدھ کے ان مقدس  باقیات کا دیدار کر کے آشیرواد حاصل کر سکیں گے۔

***

 

ش ح۔م ع ن-ن م

Urdu No. 0127


(रिलीज़ आईडी: 2211378) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Kannada , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , English