سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئیز کے راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ کوسی اے آر ای ریٹنگز کی جانب سے اے اے اے ریٹنگ ملی
प्रविष्टि तिथि:
02 JAN 2026 5:28PM by PIB Delhi
ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے این ایچ اے آئی کے زیر اہتمام انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آئی این وی آئی ٹی)- راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر آئی آئی ٹی) کو سی اے آر ای ریٹنگز لمیٹڈ کی طرف سے طویل مدتی بینک سہولیات کے لیے اے اے اے (مستحکم) ریٹنگ حاصل ہوئی ہے۔ یہ اعلی درجے کی درجہ بندی آر آئی آئی ٹی کے قرض کے آلات کی طرف سے پیش کردہ اعلیٰ درجے کی حفاظت اور اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے ، جو اسے سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب سب سے محفوظ سرمایہ کاری کے اختیارات میں سے ایک بناتی ہے ۔ یہ سنگ میل ہندوستان کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پائیدار سرمایہ کی تشکیل کی حمایت کرنے والے ایک مضبوط ، سرمایہ کار دوست پلیٹ فارم کے طور پر آر آئی آئی ٹی کی پوزیشن کو تقویت دیتا ہے ۔
اے اے اے (مستحکم) درجہ بندی سب سے زیادہ ممکنہ ساکھ کوظاہر کرتی ہے ، جو آر آئی آئی ٹی کی مضبوط مالی صحت اور قرض پر ڈیفالٹ کے انتہائی کم خطرے کی عکاسی کرتی ہے ۔ ’مستحکم‘ آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قریب سے درمیانی مدت میں درجہ بندی میں کوئی تبدیلی ہونے کی توقع نہیں ہے ۔
سی اے آر ای ریٹنگز کے مطابق یہ درجہ بندی آر آئی آئی ٹی کے اسپانسر این ایچ اے آئی کے تجربے، قابلِ اعتماد حیثیت اور سڑکوں و شاہراہوں کے شعبے میں ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ سے خاصی مضبوطی حاصل کرتی ہے۔ این ایچ اے آئی کے اثاثہ مونیٹائزیشن پروگرام کی اسٹریٹجک اہمیت بھی ایک اہم نکتہ رہی۔ اب تک این ایچ اے آئی تقریباً 1.43 لاکھ کروڑ روپے مالیت کی سڑک اثاثہ جات کو کامیابی کے ساتھ مونیٹائز کر چکا ہے۔
این ایچ اے آئی کے اثاثہ مونیٹائزیشن پروگرام کو مضبوط کرتے ہوئے راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ(آر آئی آئی ٹی) کو حال ہی میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کی جانب سے انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ( آئی این وی آئی ٹی) کے طور پر منظوری حاصل ہوئی ہے۔ اس پبلک آئی این وی آئی ٹی کا مقصد قومی شاہراہوں کے اثاثوں کی آمدنی حاصل کرنے(مونیٹائزیشن) کی صلاحیت کو بروئے کار لانا ہے، ساتھ ہی بنیادی طور پر چھوٹے اور ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک اعلیٰ معیار کا طویل مدتی سرمایہ کاری کا آلہ فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام قومی شاہراہ کے بنیادی دھانچوں کی ترقی کی کہانی میں عوامی شرکت کے اضافے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
*********************
UR-0072
(ش ح۔ م ع ن-ن ع)
(रिलीज़ आईडी: 2210881)
आगंतुक पटल : 11