ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر مرمو نے ‘اسکل دی نیشن چیلنج’  کا آغاز کیا تاکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حوالے سے آگاہی بڑھائی جا سکے اور مستقبل سے ہم آہنگ تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔اس مہم کے تحت جناب جینت چودھری نے اپنا  ایس او اے آر  اے آئی  ماڈیول مکمل کرنے کے بعد تین دیگر افراد کو نامزد کیا


پارلیمنٹ کے 15 ارکان نے ایس او اے آر اے آئی کورس ماڈیول مکمل کیا، جو مصنوعی ذہانت کے لیے ان کی قیادت کی مضبوط وابستگی کی عکاسی کرتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 02 JAN 2026 4:45PM by PIB Delhi

بھارت کی صدرمحترمہ دروپدی مرمو نے کل #اسکل دی نیشن چیلنج’ کا اعلان کیا اور شہریوں، پالیسی سازوں، اساتذہ، پیشہ ور افراد اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب( ایس آئی ڈی ایچ) پر  ایس او اے آر (اسکلنگ فار اے آئی ریڈینیس) کورس میں داخلہ لے کر بھارت کی مصنوعی ذہانت (اےآئی) کے تعلیمی مہم میں فعال طور پر حصہ لیں۔ انہوں نے اس اقدام کو ملک کو مستقبل کے مطابق صلاحیتوں سے لیس کرنے اور بھارت کے ٹیکنالوجی سے مضبوط اور شمولیتی معاشرے کی جانب سفر کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

ہنر مند ترقی اور کاروباری امور کی وزارت کے فلیگ شپ پروگرام ایس او اے آر – اسکلنگ فار اے آئی ریڈینیس، جو جولائی 2025 میں شروع کیا گیا تھا، تمام افراد کے لیے منظم مائیکرو-کریڈینشل کورسز کے ذریعے اے آئی کی تعلیم قابل رسائی بنا رہا ہے، جس میں اسکول کے طلبہ، اساتذہ، کام کرنے والے پیشہ ور افراد اور خواہش مند لوگ شامل ہیں۔ ایس او اے آر ، جسے اے آئی کو سادہ، اخلاقی، ذمہ دار اور پرکشش بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،  نےگزشتہ صرف چھ ماہ میں ملک بھر کے 1.59 لاکھ سے زیادہ سیکھنے والوں تک رسائی حاصل کی ہے، جنہوں نے اے آئی  کورس میں داخلہ لیا، اور ہزاروں نے کامیابی کے ساتھ اس کورس کو مکمل کیا، جس سے اے آئی  کے حوالے سے آگاہی، فہم اور عملی استعمال میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

skill.png

مثال کے طور پر قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنر مندی و کاروباری امور اور وزیر مملکت برائے تعلیم، حکومتِ ہند ، جناب جینت چودھری  نے ایس او اے آر کے ‘اے آئی ٹو بی اویئر’ تعلیمی ماڈیول کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، جو ان کے زندگی بھر سیکھنے کے جذبے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لیے تیاری کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے حکومت آندھرا پردیش کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس و کمیونیکیشنز، رئیل ٹائم گورننس اور انسانی وسائل کی ترقی جناب نارا لوکیش راؤ ؛ پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر (سی ای او) اور آئی اے ایس افسر جناب گورو د دیوی اورآل انڈیا چیس فیڈریشن (اے آئی سی ایف) کے صدر جناب نیتن نارنگ کو اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے نامزد کیا، جس سے اے آئی کی آگاہی اور صلاحیت سازی کے لیے ایک قومی تحریک شروع ہوئی۔

اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے جناب جینت چودھری نے کہا کہ “بھارت کے مستقبل کی افرادی قوت کو نہ صرف ڈیجیٹل طور پر باخبر ہونا چاہیے بلکہ اے آئی  کے حوالے سے پراعتماد بھی ہونا چاہیے۔ ‘اسکل دی نیشن چیلنج’ کے ذریعے ہم ہر شہری کو سیکھنے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں اور اے آئی سے مربوط مستقبل کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں۔ ایس او اے آر صرف ایک ہنر مندی کا پروگرام نہیں ہے؛ یہ مصنوعی ذہانت میں اعتماد، صلاحیت اور تجسس پیدا کرنے کا ایک قومی مشن ہے، تاکہ ہر سیکھنے والے — جہاں بھی ہوں — اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکے اور ملک کی ترقی کی کہانی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ“بھارت کے مستقبل کی افرادی قوت نہ صرف ڈیجیٹل طور پر باخبر ہونی چاہیے بلکہ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے پراعتماد بھی ہونا چاہیے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ذاتی طور پر ایس او اے آر اے آئی تعلیمی ماڈیول مکمل کیا اور اس نے میرے اس یقین کو مزید مضبوط کیا کہ سیکھنے کا آغاز قیادت سے ہی ہونا چاہیے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ساتھیوں کو اس تحریک میں شامل ہونے کے لیے نامزد کر رہا ہوں، تاکہ ہم سب مل کر ہر شہری کو اے آئی سیکھنے کی ترغیب دے سکیں اور ایک بااختیار، مستقبل کیلئے تیار بھارت کے لیے تیار کر سکیں۔”

اس موقع پر دہلی، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات، ہریانہ اور ہماچل پردیش کے پی ایم شری اسکولوں، کیندریہ ودیالیوں اور جواہر نوودے ودیالیوں کے 17 منتخب طلبہ کو بھارت کی صدر کی جانب سے اے آئی کورس کی اسناد دی گئیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اس اقدام میں پارلیمنٹ  کے ارکان نے بھی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ کل 15 پارلیمانی ارکان نے  مصنوعی ذہانت کے ایس او اے آر کورس ماڈیول کومکمل کیا، جو بھارت کے سب سے اعلیٰ جمہوری ادارے میں اے آئی سے متعلق تیاری کے لیے قیادت کی مضبوط وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

نمبر شمار

رکن پارلیمنٹ کا نام

ایوان (لوک سبھا / راجیہ سبھا)

1

جناب چندن سنگھ چوہان

لوک سبھا

2

محترمہ سواتی مالیوال

راجیہ سبھا

3

جناب امندا رم رام بینیوال

لوک سبھا

4

جناب نارائن کے بھانڈیگے

راجیہ سبھا

5

محترمہ کمل جیت سہراوت

لوک سبھا

6

محترمہ منجو شرما

لوک سبھا

7

محترمہ شوبھنا بین برائیہ

لوک سبھا

8

جناب جی ایم ہریش بالیوگی

لوک سبھا

9

محترمہ سنگیتا یادو

راجیہ سبھا

10

محترمہ فوزیہ خان

راجیہ سبھا

11

جناب پی وی عبدالوہاب

راجیہ سبھا

12

جناب سجیت کمار

راجیہ سبھا

13

محترمہ بجولی کلیتا میدھی

لوک سبھا

14

جناب حارث بیرن

راجیہ سبھا

15

جناب پی پی چودھری

لوک سبھا

skill 2.jpg

 

*********

ش ح۔ت ف ۔م الف

U. No-67


(रिलीज़ आईडी: 2210866) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Malayalam