کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

ایم سی اے نے کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت سالانہ  کے وائی سی ضرورت کو مختصر کے وائی سی ضرورت سے تبدیل کیاجو تین برسوں میں ایک مرتبہ درکار ہوگی

प्रविष्टि तिथि: 01 JAN 2026 6:04PM by PIB Delhi

کمپنیز (ڈائرکٹروں کی تقرری اور اہلیت) قواعد، 2014 کے اصول 12اے کے تحت کمپنیوں میں ڈائرکٹروں کے لیے سالانہ کے وائی سی ضرورت کا جائزہ کمپنی امور کی وزارت میں جانچ، غیر مالیاتی ریگولیٹری اصلاحات کی اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی- این ایف آر آر) کی سفارش اور متعلقہ فریقوں کی جانب سے موصول شدہ تجاویز   کے بعد لیا گیا۔اس سلسلے میں متعلقہ اصول میں متعلقہ وزارتوں/ محکموں کے ساتھ مشاورت میں کمپنی امور کی وزارت کے ذریعہ ترمیم کی گئی ہے۔

31 دسمبر 2025 کو مشتہر کردہ قواعد میں ترمیم کے مطابق (جس کا نفاذ، 31 مارچ 2026 سے ہوگا)، سالانہ کے وائی سی فائلنگ  کی ضرورت کو  آسان کے وائی سی اطلاع سے تبدیل کیا گیا ہے جس کی ضرورت ہر تین برسوں میں صرف ایک مرتبہ ہوگ۔ نظرثانی شدہ آسان کے وائی سی فارم مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، مثلاً (1) کے وائی سی تعمیل کے لیے، (2) موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے (3) ای میل پتے کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے (4) رہائش کے پتے کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اور (5) ڈی آئی این کو ازسر نو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے۔ ڈی آئی این ہولڈر / ڈائرکٹر کے ذریعہ تصدیق (ڈیجیٹل دستخط کے ذریعہ) اور کے وائی سی فائلنگ  کے عمل کے دوران پیشہ واران کے ذریعہ سرٹیفکیشن (ڈیجیٹل دستخط کے ذریعہ) صرف اس صورت میں درکار ہوگا جب کے وائی سی فارم  موبائل نمبر یا ای میل پتے یا رہائشی پتے کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے داخل  کیا گیا ہو۔

اس ترمیم کا مقصد ڈائرکٹر حضرات کو تمام کمپنیوں میں تعمیل میں غیر معمولی آسانیاں  فراہم کرانا ہے۔ وہ تمام ڈائرکٹرس جنہوں نے آج کی تاریخ تک اپنے کے وائی  سی اپ ڈیٹ مکمل کرالیے ہیں، وہ سبھی نئی دفعات کے تحت آتے ہیں، اور اسطرح ان کی آئندہ کے وائی سی فائلنگ 30 جون 2028 تک ہوگی۔ وہ ڈائرکٹرس جنہوں نے اب تک اپنا کے وائی فارم داخل نہیں کیا ہے ، وہ موجودہ دفعات کے مطابق 31 مارچ 2026 تک اپنے ڈی آئی این از سر نو ایکٹیویٹ کراسکتے ہیں۔

اس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن نمبر جی ’ایس آر 943 (ای) مورخہ 31 دسمبر 2025 ‘کارپوریٹ امور کی ویب سائٹ (www.mca.gov.in) پر  دستیاب ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:40


(रिलीज़ आईडी: 2210596) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi