وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس کی طرف سے ملک بھر میں تین ماہ طویل مہم (اکتوبر-دسمبر 2025) ‘‘آپ کی پونجی ، آپ کا ادھیکار-آپ کا پیسہ ، آپ کا حق’’ کامیابی سے مکمل
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کے ہاتھوں گاندھی نگر سے شروع ہونے والی اس مہم کا اہتمام مالیاتی شعبے کے ریگولیٹرز کے ساتھ مل کر مالیاتی شعبے میں غیر دعویداری اثاثوں کے تصفیہ کے لیے کیا گیا تھا
ملک بھر کے 748 اضلاع میں دس مراحل میں کیمپوں کا انعقادکیاگیا
3 اے کےفریم ورک-اویرنیس ،ایکسیس اورایکشن – پر ڈیزائن کیا گیا ؛ تقریباً 4,200 کروڑ روپے کے اثاثے ان کے جائز مالکان کو واپس کر دیے گئے
وزیر اعظم نے حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانے میں شہریوں پر مرکوز اقدامات کے اہم کردار پر زور دیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
31 DEC 2025 9:33PM by PIB Delhi
محکمہ مالیاتی خدمات نے تین ماہ (اکتوبر سے دسمبر 2025) طویل ملک گیر مہم ‘‘آپ کی پونجی ، آپ کا ادھیکار’’ (آپ کا پیسہ، آپ کا حق) آج کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے ، جس سے شہری اپنے غیر دعوی شدہ مالی اثاثوں کا سراغ لگانے اور ان پر دعوی کرنے کے قابل ہو ئے ہیں ۔ ان میں بینکوں میں جمع رقم ، بیمہ کے فوائد ، میوچوئل فنڈ ، منافع اور حصص شامل تھے ۔ اس ملک گیر مہم کا افتتاح 4 اکتوبر 2025 کو گجرات کے گاندھی نگر میں وزیر خزانہ نے کیا تھا ۔
انتیودیہ کے فلسفے کے تئیں حکومت کی عہد بندی کے تحت ، اس مہم میں اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی کہ مالیاتی نظام کے فوائد آخری میل تک پہنچیں اور اس طرح شہریوں کو اپنے ان اثاثوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنایا جائے جو قانونی طور پر ان کے ہیں۔ یہ مہم 3 اے کےفریم ورک-اویرنیس ،ایکسیس اورایکشن پر بنائی گئی تھی ۔
عزت مآب وزیر اعظم نے شہریوں اور حکومت کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے مہم کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ۔
مہم کے دوران ملک بھر کے 748 اضلاع میں منظم اور مرحلہ وار طریقے سے کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔ پرنٹ ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ وسیع تشہیر سےعوامی بیداری اور دعووں کے تصفیہ کے عمل کی سمجھ میں نمایاں اضافہ ہوا۔
مہم کی بنیادی خوبی مالیاتی شعبے کے تمام بڑے فنڈ ریگولیٹر-آر بی آئی ، ایس ای بی آئی ، آئی آر ڈی اے آئی ، پی ایف آر ڈی اے ، اور انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) کے درمیان قریبی ہم آہنگی رہی ہے ۔ شہریوں کو غیر دعوی شدہ اثاثوں کی شناخت کرنے پرقادر بنانے کے لیے موجودہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسے کہ آر بی آئی کا یو ڈی جی اے ایم (غیر دعوی شدہ بینک ڈپازٹس کے لیے) ، آئی آر ڈی اے آئی کا بیمہ بھروسہ (غیر دعوی شدہ بیمہ کی رقوم کے لئے) اور سیبی کا مترا (غیر دعوی شدہ میوچوئل فنڈ کی سرمایہ کاری کے لیے) کامؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے ۔
ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی (ایس ایل بی سی)، ریاستی سطح کی انشورنس کمیٹیوں (ایس ایل آئی سی)، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجروں (ایل ڈی ایم) اور دیگر متعلقہ فریقوں نے مہم کے کامیاب نفاذ میں اہم کردار ادا کیا ۔ کیمپوں کے انعقاد میں عوامی نمائندوں ، سینئر سرکاری عہدیداروں اور فیلڈ عہدیداروں کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی ۔
مہم کی زیادہ سے زیادہ رسائی اور یکسانیت کو یقینی بنانے کے لیے ، کیمپوں کے دوران مختصر آڈیو ویژول پیغامات کے ساتھ ساتھ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی)، اکثر پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیو) اور اہم علاقائی زبانوں میں آگاہی کے مواد کو بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا ۔
تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان جامع مہم اور مسلسل تال میل کے براہ راست نتیجہ کے طور پر ، تقریباً 4,200 کروڑ روپے کے غیر دعویداری مالی اثاثوں کو ان کے جائز مالکان کو لوٹایا گیا ہے ۔
حکومت بیداری اور رسائی کی کوششوں کو برقرار رکھنے کے لیے پابند عہد ہے ، اس طرح غیر دعویداری مالیاتی اثاثوں کے بروقت تصفیہ کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار کو مضبوط کیا جائے گا جس سے مالیاتی نظام پرعوام کا اعتماد اور بھروسہ مزید مضبوط ہوگا ۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات اور ایس او پی کا لنک:
https://financialservices.gov.in/beta/sites/default/files/2025-10/LIC-Booklet-Design-for-Finance-Ministry_SEPT-2025_ENG-07-10-25.pdf
مہم کی ویڈیو کا لنک:https://youtu.be/3Rj6VnELUvU
****
ش ح۔م ش ع۔ م ق ا
U- 11
(रिलीज़ आईडी: 2210393)
आगंतुक पटल : 8