وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش میں طبی بیمہ

प्रविष्टि तिथि: 19 DEC 2025 9:25PM by PIB Delhi

انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) کےانشورنس پروڈکس سے متعلق ضوابط 2024، شیڈول-III کے قاعدہ 1.1 کے مطابق ’آیوش طریقہ علاج‘کی تعریف میں آیوروید، یوگا، نیچرل تھراپی، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی نظاموں کے تحت فراہم کیے جانے والے طبی اور؍یا ہسپتال میں داخلہ علاج کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  شیڈول III کے قاعدہ 5 کے مطابق بیمہ دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ آیوش کوریج فراہم کرنے کے لیے بورڈ سے منظور یافتہ پالیسی نافذ کریں، جس میں دیگر باتوں کے علاوہ صحت بیمہ کے مقصد کے لیے آیوش طریقہ علاج کو دیگر  طریقہ علاج کے مساوی رکھنے کا نقطۂ نظر شامل ہو تاکہ پالیسی یافتگان کو اپنی پسند کا علاج منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہو۔

اس کے علاوہ صحت بیمہ کے کاروبار پر مورخہ 29.05.2024 کے ماسٹر سرکلر کے مطابق، باب I کے سیکشن(اے)(آئی)(1) کے تحت بیمہ دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ پالیسی ہولڈرز/ممکنہ صارفین کو آیوش طبی نظام سمیت طبی اور علاج کے تمام نظاموں کو مدنظر رکھتے ہوئے وسیع اختیارات فراہم کرنے کے لیے پروڈکٹس/ایڈ-آن/رائیڈر دستیاب کریں۔ اس کے علاوہ باب II کے سیکشن(بی)(آئی)(1) (بی) کے مطابق تمام بیمہ دہندگان کے پاس بورڈ کی منظورشدہ انڈر رائٹنگ پالیسی ہونی چاہیے جو آیوش  طریقہ علاج کو دیگر علاج کے مساوی یقینی بنائے تاکہ پالیسی یافتگان کو اپنی پسند کا علاج منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہو۔

جنرل کونسل آف انشورنس(جی آئی سی) کے مطابق کوریج کی حد پالیسی مدت پر منحصر ہوتی ہے، تاہم ہسپتال میں داخل ہونے کے تمام اخراجات اور ہسپتال میں داخل ہونے سے 30 دن قبل تک اور اس بیماری کے علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی ملنے کے 60 دن بعد تک کے تمام اخراجات عام طور پر کور کیے جاتے ہیں۔

یہ معلومات آیوش کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

***

ش ح۔م ع ن-

Urdu No. 4069


(रिलीज़ आईडी: 2210019) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी