ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے 26 دسمبر 2025 کو گروگرام میں ایم سی جی کے زیرِ انتظام 125 سڑکوں کا تفصیلی معائنہ کیا
معائنے کے دوران گرد و غبار پر قابو پانے اور کچرے کے انتظام میں نمایاں خامیاں سامنے آئیں۔ زمینی سطح پر اقدامات کی ہدایت دی گئی
प्रविष्टि तिथि:
27 DEC 2025 6:24PM by PIB Delhi
نیشنل کیپیٹل ریجن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن(سی اے کیو ایم)نے 26 دسمبر 2025 کو گروگرام میں ایک جامع معائنہ مہم انجام دی، جس کا مقصد میونسپل کارپوریشن گروگرام(ایم سی جی)کے زیرِ انتظام سڑکوں پر صفائی، جھاڑو لگانے کے کام اور سڑکوں کی مجموعی رکھ رکھاؤ کا جائزہ لینا تھا۔
یہ معائنہ موجودہ گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان(جی آر اے پی) کے تحت کمیشن کی مسلسل نگرانی اور نفاذسے متعلق کارروائیوں کا حصہ تھا، جس کا مقصد گرد و غبار پر قابو پانے کے اقدامات پر زمینی سطح پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور اس سے منسلک مسائل کی نشاندہی کرنا تھا، جن میں سڑکوں پر گرد و غبار کا جمع ہونا، میونسپل ٹھوس کچرا(ایم ا یس ڈبلیو)، تعمیر و انہدام(سی اینڈ ڈی)کا فضلہ اور کھلے عام جلانے کے واقعات شامل ہیں۔
کمیشن کی ہدایت پر 17 معائنہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جن میں ہریانہ اسٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ(ایچ ایس پی سی بی) کی 15 ٹیمیں اور سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی) کی 02 ٹیمیں شامل تھیں۔ ان ٹیموں نے گروگرام میں ایم سی جی کے دائرۂ اختیار میں آنے والی 125 سڑکوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ ٹیموں نے جیو ٹیگ شدہ اور وقت کے ساتھ ثبت شدہ تصویری شواہد جمع کیے، جو یکجا معائنہ رپورٹ کے حصے کے طور پر کمیشن کو پیش کیے گئے۔
معائنے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 125 سڑکوں میں سے 34 سڑکوں پر گرد و غبار کی شدت بہت زیادہ تھی، 58 سڑکوں پر درمیانی درجے کا گرد و غبار پایا گیا، 29 سڑکوں پر کم درجے کا گرد و غبار ریکارڈ کیا گیا، جبکہ صرف 04 سڑکیں ایسی تھیں جہاں گرد و غبار بالکل نظر نہیں آیا۔ جن سڑکوں پر گرد و غبار کی شدت زیادہ پائی گئی، وہاں بڑی مقدار میں میونسپل ٹھوس کچرا اور تعمیر و انہدام کا فضلہ بھی جمع تھا، نیز کھلے عام جلانے کے متعدد واقعات بھی دیکھے گئے، جو معمول کے سڑک رکھ رکھاؤ ، کچرے کے انتظام اور فیلڈ سطح پر نفاذ میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
گروگرام کے مختلف وارڈز اور سیکٹروں میں واقع کئی سڑکیں، جن میں رہائشی کالونیاں، اندرونی سڑکیں اور اہم شاہراہیں شامل ہیں، مستقل گرد و غبار اور کچرا ڈالے جانے کے مسئلے سے دوچار پائی گئیں۔ متعدد مقامات پر کھلے عام جلانے اور غیر منظم کچرے کی موجودگی نے گرد و غبار کی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا، جس سے فوری اصلاحی اقدامات اور متعلقہ ادارے کی جانب سے سخت نگرانی کی ضرورت اجاگر ہوئی۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ مجموعی معائنہ نتائج اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ایم سی جی کو خصوصاً باقاعدہ مکینیکل جھاڑو، جمع شدہ گرد و غبار اور کچرے کی بروقت منتقلی اور سائنسی طریقے سے نمٹارے، فعال پانی کے چھڑکاؤ اور گرد و غبار دبانے کے اقدامات، نیز کھلے عام جلانے کی سختی سے روک تھام کے حوالے سے زمینی سطح پر اپنے کاموں کو نمایاں طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ کمیشن نے اس بات پر زور دیا کہ سڑکوں کی حالت میں واضح بہتری اور گرد و غبار و کچرے کے دوبارہ جمع ہونے سے بچاؤ کے لیے مسلسل اور مرکوز کوششیں ناگزیر ہیں۔
کمیشن نے اعادہ کیا کہ ’آپریشن کلین ایئر‘ کے تحت معائنہ اور نفاذ سے متعلق این سی آر میں باقاعدگی سے جاری رہیں گی، تاکہ اس کے قانونی احکامات اورجی آر اے پی کے تحت گرد و غبار میں کمی اور کھلے عام جلانے کی روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ کمیشن خطے میں صاف، سرسبز اور گرد و غبار سے مبرا سڑکوں کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی سطح پر کام کر رہا ہے۔
***********
ش ح-ا ع خ ۔ر ا
U-No- 3970
(रिलीज़ आईडी: 2209131)
आगंतुक पटल : 13