عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پندرہویں پنشن عدالت کا انعقاد 24 دسمبر 2025 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، نئی دہلی میں محترمہ رچنا شاہ، سیکریٹری، محکمہ عملہ و تربیت(ڈی او پی ٹی) محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی)اور محکمہ پنشن و پنشنرز بہبود(ڈی او پی پی ڈبلیو)کی صدارت میں کیا گیا


اس موقع پر پنشن سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا  1087شکایات کو ازالے کے لیے پیش کیا گیا

’جن سمواد‘ کے ذریعے پیش کی گئی کامیاب کہانیوں نے شکایات کے تیز تر حل کو یقینی بنانے، پنشنرز کے وقار میں اضافہ کرنے اور ان کے مالی تحفظ کو مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کیا

प्रविष्टि तिथि: 27 DEC 2025 4:11PM by PIB Delhi

پنشن عدالت میں 24 دسمبر 2025 کو منعقدہ اجلاس کے دوران وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ، وزارتِ خزانہ، محکمہ ڈاک، وزارتِ مکانات و شہری امور، شہری ہوا بازی وغیرہ سے متعلق 30 وزارتوں/محکموں کے پنشنرز کی طویل عرصے سے زیرِ التوا 1087 شکایات ازالے کے لیے پیش کی گئیں، جن میں سے 815 شکایات موقع پر ہی حل کر دی گئیں جو اس اقدام کی مؤثریت کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح پنشنرز کو بروقت انصاف فراہم کیا جا رہا ہے۔

مورخہ24 دسمبر 2025 کو منعقدہ پنشن عدالت سے دل کو متاثر کرنے والی  کامیابی کی کئی کہانیاں سامنے آئیں۔ ذیل میں چند معاملات کے اقتباسات پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ پنشنرز کو درپیش مشکلات اور پنشن عدالت کے طریقۂ کار کے ذریعے ان کے طویل عرصے سے زیرِ التوا جائز حقوق کی فراہمی کو سراہا جا سکے۔

جناب  ستیَم مشرا

جناب ستیَم مشرا، جو پریاگ راج سے تعلق رکھتے ہیں، کی شکایت 114 دن سے زائد عرصے سے زیرِ التوا تھی۔ یہ شکایت جولائی 2024 سے غیر معمولی پنشن کی بنیاد پر پنشنری فوائد جاری نہ ہونے سے متعلق تھی۔ انہوں نے بذاتِ خود ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنی بات رکھی۔ بی ایس ایف کے افسران نے پنشن عدالت میں بتایا کہ مکمل کارروائی کے بعد معاملہ حل کر دیا گیا ہے اور 5,73,728 روپئے (بشمول ایکس گریشیا) کے بقایاجات ادا کر دیے گئے ہیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ ان کی غیر معمولی پنشن یکم دسمبر2025 سے شروع کر دی جائے گی۔

جناب دلجیت سنگھ

جناب دلجیت سنگھ، ریواڑی، ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی شکایت 150 دن سے زائد عرصے سے زیرِ التوا تھی۔ ان کی شکایت کمیوٹیشن کی رقم کی عدم ادائیگی اور معذوری سے متعلق فوائد کے جائزے سے متعلق تھی۔ انہوں نے بھی بذاتِ خود ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ اگرچہ 50 فیصد کمیوٹیشن کی رقم 12,02,656 روپئے  پی پی او میں ظاہر ہو چکی تھی، مگر ادائیگی باقی تھی۔ وزارتِ دفاع کے پی سی ڈی اے (پنشن)، پریاگ راج نے آگاہ کیا کہ یہ رقم 10نومبر2025 کو ان کے کھاتے میں جمع کر دی گئی ہے۔

جناب نسیم اختر

جناب  نسیم اختر، سری نگر، جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی شکایت 150 دن سے زائد عرصے سے زیرِ التوا تھی۔ یہ شکایت اگست 2020 سے زیرِ التوا خاندانی پنشن کے معاملے سے متعلق تھی۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں شرکت کی۔ یہ معاملہ محکمہ مردم شماری سے متعلق تھا۔ سی سی (پنشن)، سی پی اے او نے اطلاع دی کہ اتھارٹی 24دسمبر2025 کو جاری کر دی گئی ہے اور بلا تاخیر بقایاجات بھی ادا کر دیے جائیں گے۔

 محترمہ کنچن بالا

محترمہ کنچن بالا، اونا، ہماچل پردیش سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی شکایت 150 دن سے زائد عرصے سے زیرِ التوا تھی۔ یہ معاملہ جنوری 2021 سے غیر شادی شدہ بیٹی کو خاندانی پنشن کی منظوری میں تاخیر سے متعلق تھا۔ ان کے والد، مرحوم  جناب چُور سنگھ، بی ایس ایف میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے خود ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی اور اپنی مالی مشکلات بیان کیں۔ بی ایس ایف کے افسران نے عدالت میں بتایا کہ ان کا معاملہ کارروائی کے مرحلے میں ہے اور دس دن کے اندر اس کا جائزہ لے کر حل کر دیا جائے گا۔

 محترمہ مُکتا چکرورتی

محترمہ مُکتا چکرورتی، گوہاٹی، آسام سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی شکایت 150 دن سے زائد عرصے سے زیرِ التوا تھی۔ ان کی شکایت مرحوم رجت بھوشن چکرورتی کی غیر شادی شدہ بیٹی کو خاندانی پنشن کی منظوری سے متعلق تھی، جو اکتوبر 2020 سے زیرِ التوا تھی۔ انہوں نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ 12مئی2023 کو دعویٰ جمع کرانے اور سی پی گرامس میں شکایت درج کرانے کے باوجود معاملہ حل نہیں ہوا تھا۔ پی اے او-سی بی ڈی ٹی اور سی پی اے او سے کہا گیا ہے کہ دس دن کے اندر معاملے کا جائزہ لے کر جلد از جلد حل کو یقینی بنایا جائے۔

 محترمہ منیکا داس

محترمہ منیکا داس، دارجلنگ، مغربی بنگال سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی شکایت 229 دن سے زائد عرصے سے زیرِ التوا تھی۔ ان کی شکایت 30جون2017 سے ستمبر 2024 تک کی مدت کے لیے باقی ماندہ 50 فیصد خاندانی پنشن کے بقایاجات کی عدم ادائیگی سے متعلق تھی۔ ان کے بیٹے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں شرکت کی۔ سی جی ڈی اے اور پی سی ڈی اے (پنشن)، پریاگ راج، وزارتِ دفاع نے آگاہ کیا کہ18 لاکھ روپئے کے بقایاجات جلد از جلد ان کے کھاتے میں جمع کر دیے جائیں گے اور ان کی پنشن 31دسمبر2025 سے شروع کر دی جائے گی۔

********

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 3969


(रिलीज़ आईडी: 2209124) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Marathi , English , हिन्दी , Tamil