وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آئی جی این سی اے ڈاکٹر کپیلا واتسیان میموریل لیکچر کی میزبانی کرے گا اور ان کے مجموعے سے ٹیکسٹائل نمائش کا افتتاح کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 DEC 2025 6:10PM by PIB Delhi

اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس(آئی جی این سی اے)کے کلا نِدھی ڈویژن کی جانب سے ڈاکٹر کپیلا واتسیان میموریل لیکچر بعنوان ’’آتم بودھ سے وشو بودھ (خود شناسی سے عالمی آگہی تک)‘‘ کا انعقاد 29 دسمبر 2025 کو شام 4:00 بجے سمویت آڈیٹوریم، آئی جی این سی اے میں کیا جائے گا۔ یہ یادگاری لیکچر ڈاکٹر بھاگییش جھا، آئی اے ایس (ریٹائرڈ)، چیئرمین، گجرات ساہتیہ اکادمی پیش کریں گے۔ اجلاس کی صدارت جناب  رام بہادر رائے، آئی جی این سی اے ٹرسٹ کے صدر کریں گے۔ ڈاکٹر سچّدانند جوشی، ممبر سیکریٹری، آئی جی این سی اے، استقبالیہ خطاب دیں گے، جبکہ پروفیسر (ڈاکٹر) رمیش چندر گور، ڈین (انتظامیہ) اور سربراہ، کلا نِدھی ڈویژن، پروگرام کا تعارف پیش کریں گے۔

یادگاری لیکچر سے قبل شام 3:30 بجے درشنم I اور II گیلریوں، آئی جی این سی اے میں’’ابھِیویکتی – ایک بصیرت افروز مفکر کے ذخیرے سے کرگھے کے اظہار‘‘ کے عنوان سے ایک نمائش کا افتتاح کیا جائے گا۔ یہ نمائش ڈاکٹر کپیلا واتسیان کے ذاتی مجموعۂ ٹیکسٹائل سے منتخب کی گئی ہے اور ان کے ذاتی ٹیکسٹائل ذخیرے کا ایک نایاب اور باریک بین منظر پیش کرتی ہے۔ یہ نمائش اس بات کا جائزہ لیتی ہے کہ کس طرح عمر بھر جمع کیے گئے ٹیکسٹائل یادگاری لمحات ، ثقافتی تسلسل اور زیست کے تجربات کو سموئے ہوتے ہیں، جو ڈاکٹر کپیلا واتسیان کی ہندوستان کی مادی اور فکری روایتوں کی وسیع فہم کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس نمائش کو عوام  7 جنوری تک صبح 10:00  سے شام 5:00  تک دیکھنے جاسکتے ہیں۔ اس کا اہتمام کلا نِدھی ڈویژن نے کنزرویشن ڈویژن، آئی جی این سی اے کے اشتراک سے کیا ہے۔

نمائش پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر سچّدانند جوشی، ممبر سیکریٹری، آئی جی این سی اے نے کہا کہ ‘ابھِیویکتی’ محض ٹیکسٹائل کی نمائش نہیں بلکہ ایک مربوط کیوریٹوریل اظہار ہے جو تحقیق، حساسیت اور وژن کو یکجا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تکمیلیت کا احساس ڈاکٹر کپیلا واتسیان کے اس عمر بھر کے یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ فنون کو ان کے ثقافتی، جمالیاتی اور فلسفیانہ تناظرات میں سمجھا جانا چاہیے۔

اس میں اضافہ کرتے ہوئے پروفیسر (ڈاکٹر) رمیش چندر گور، ڈین، آئی جی این سی اے نے مشاہدہ کیا کہ ٹیکسٹائل انسانی تہذیب کا لازمی حصہ رہے ہیں اور ثقافتی، سماجی اور معاشی بیانیوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ٹیکسٹائل روایتیں اس کے تہذیبی مزاج کا زندہ آرکائیو ہیں، اور ’ابھِیویکتی‘ اس مالا مال ورثے کو نمایاں کرتے ہوئے ڈاکٹر کپیلا واتسیان کے مادی ثقافت کو ہندوستان کی کثیرالثقافتی روایتوں کو سمجھنے کے ایک اہم زاویے کے طور پر دیکھنے کے تصور کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

تحفظ (کنزرویشن) کے پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے پروفیسر اچل پانڈیا، سربراہ، کنزرویشن ڈویژن، آئی جی این سی اے نے ٹیکسٹائل ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، بالخصوص جب وہ ڈاکٹر کپیلا واتسیان جیسے بلند پایہ اسکالر سے وابستہ ہو۔

نمائش میں پورے ہندوستان سے تعلق رکھنے والی 50 سے زائد منفرد دستکاری روایتوں کی نمائندگی کرنے والے 50 سے زیادہ ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ اس نمائش کی کیوریٹر محترمہ سریکھا اگروال ہیں، جو ٹیکسٹائل آرکائیوسٹ اور محقق ہیں۔

************

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 3968


(ریلیز آئی ڈی: 2209116) وزیٹر کاؤنٹر : 35
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi