عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت، پی ایم او، پی پی جی اینڈ پی، 29 دسمبر 2025 کو پونے میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے 58ویں قبل از ریٹائرمنٹ مشاورتی ورکشاپ اور بینکروں/پنشن یافتگان کے لیے بیداری پیداکرنے والے پروگراموں کا افتتاح کریں گے
ڈاکٹر جیتندر سنگھ، وزیر مملکت، پی ایم او، پی پی جی اینڈ پی، پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کی نمائشوں کا بھی افتتاح کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
27 DEC 2025 1:04PM by PIB Delhi
وزیراعظم کے 'ایز آف لیونگ' کے وژن کے مطابق، حکومت ہند کے محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر)ڈی او پی پی ڈبلیو)نے پنشن یافتگان اور فیملی پنشنرز کی سہولت کے لیے پنشن پالیسی اور اس سے متعلقہ عمل کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے کئی ترقی پسند اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ ان جاری کوششوں کے حصے کے طور پرعملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ڈی او پی پی ڈبلیوکے زیر اہتمام منعقد ہونے والی 58ویں 'پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ' (ریٹائرمنٹ سے قبل مشاورت) ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ یہ ورکشاپ 29 دسمبر 2025 کو پونے، مہاراشٹر میں منعقد ہوگی۔
حکومت ہند کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے فائدے کے لیے منعقد ہونے والی یہ ورکشاپ، پنشن یافتگان کی ' زندگی کو سہل بنانے ' کی سمت ایک انقلابی قدم ہے۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے منتقلی کے عمل کو ہموار بنانے کی خاطر ریٹائرمنٹ کے فوائد، سی جی ایچ ایس، سرمایہ کاری کے طریقے، 'بھوشیہ'پورٹل، انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل، فیملی پنشن، سی پی ای این جی آر اے ایم ایس ، 'انوبھو' اور ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ وغیرہ پر مختلف سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔
توقع ہے کہ اس ورکشاپ سے ریاست مہاراشٹر میں تعینات 350 ملازمین، جو اگلے 12 مہینوں میں ریٹائر ہونے والے ہیں، بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ اس ورکشاپ کے علاوہ، محکمہ ریٹائرڈ افسران کے فائدے کے لیے ایک 'پنشنرز آگاہی پروگرام' بھی منعقد کرے گا۔ مزید برآں، محکمہ پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے لیے 11 ویں 'بینکرز آگاہی پروگرام' کا بھی انعقاد کرے گا۔
ان ورکشاپس کا مقصد پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں اور ریٹائر ہونے والے ملازمین میں متعلقہ قوانین اور طریقہ کار کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔
اس 58ویں ورکشاپ کے دوران پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کی ایک "نمائش" بھی لگائی جائے گی، جس میں متعدد بینک فعال طور پر شرکت کریں گے۔ شرکاء کے لیے پنشن سے متعلق تمام بینکنگ خدمات دستیاب ہوں گی۔ بینک ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن اکاؤنٹ کھولنے اور اپنے پنشن کے سرمائے کو ان کے لیے موزوں مختلف اسکیموں میں لگانے کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔
********
ش ح ۔ ف ا - م ص
(U :3964 )
(रिलीज़ आईडी: 2209084)
आगंतुक पटल : 16