ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے کی طرف سے تہواروں اور سفر کے مصروف ترین اوقات کے دوران مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے سال 2025 میں 43 ہزار سے زائد خصوصی ٹرین سفرکا اہتمام
سال 2025 میں مہا کمبھ کے لیے 17,340، ہولی کے لیے 1,144، گرمیوں کے خصوصی سفر کے لیے 12,417 اور چھٹھ پوجا کے لیے 12,383 خصوصی ٹرین سفر
प्रविष्टि तिथि:
26 DEC 2025 6:58PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے نے بڑے مذہبی مواقع اور مصروف ترین سفرکے سیزن کے دوران مسافروں کے لیے ہموار، محفوظ اور سہل سفر کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت بڑی تعداد میں خصوصی ٹرین سفر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ اقدامات مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور ملک بھر میں بلا رکاوٹ رابطہ فراہم کرنے کے تئیں ریلوے کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ سال 2025 میں خصوصی ٹرین آپریشنز میں نمایاں اضافہ کیا گیا، جو بہتر منصوبہ بندی اور مسافروں کے آرام پر قابل ذکر توجہ کو اجاگر کرتا ہے۔
سال 2025 کے دوران بھارتی ریلوے نے مہا کمبھ کے لیے اپنی سب سے بڑی خصوصی ٹرین مہمات میں سے ایک انجام دی، جس کے تحت 13 جنوری سے 28 فروری 2025 کے درمیان 17,340 خصوصی ٹرین سفر کا اہتمام کیا گیا تاکہ بڑی تعداد میں یاتریوں کی آمد و رفت کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ اسی طرح ہولی 2025 کے موقع پر، جو یکم مارچ سے 22 مارچ 2025 تک منائی گئی، 1,144 خصوصی ٹرین سفر کا اہتمام کیا گیا، جو ہولی 2024 کے دوران چلائی گئی ٹرینوں کے مقابلے میں تقریباً دو گنا تھے، اس طرح تہوار کے دوران بہتر دستیابی اور زیادہ سہل سفر کو یقینی بنایا گیا۔

سال 2025 کا گرمیوں کا سفری سیزن، جو یکم اپریل سے 30 جون تک رہا، اس دوران 12,417 سمر اسپیشل ٹرین سفر کا اہتمام کیا گیا، جس سے تعطیلات کے مصروف مہینوں میں اعلیٰ سطح کی خدمات برقرار رہیں۔ چھٹھ پوجا 2025 کے لیے خصوصی انتظامات کو مزید مضبوط کیا گیا، جن کے تحت یکم اکتوبر سے 30 نومبر 2025 کے درمیان 12,383 خصوصی ٹرین سفر کا اہتمام کیا گیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
سال 2025 میں کیے گئے یہ بہتر انتظامات 2024 میں قائم کیے گئے مضبوط آپریشنل نظام پر مبنی تھے۔ آستھا اسپیشل خدمات کے دوران، جو 30 جنوری سے 11 مارچ 2024 تک جاری رہیں، یاتریوں کی آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے 326 خصوصی سرکلر ٹرین سفر کا اہتمام کیا گیا۔ ہولی 2024 کے موقع پر، 12 مارچ سے 2 اپریل 2024 کے درمیان، بھارتی ریلوے نے تہوار کی بھیڑ کو سنبھالنے کے لیے 604 خصوصی ٹرین سفرکا اہتمام کیا۔
سال 2024 کے گرمیوں کے سیزن میں 12,919 سمر اسپیشل ٹرین سفر جبکہ چھٹھ پوجا 2024 کے انتظامات کے تحت یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2024 کے درمیان 7,990 خصوصی ٹرین سفر کا اہتمام کیا گیا۔
سال 2025 میں خصوصی ٹرین آپریشنز میں نمایاں توسیع اس بات کی عکاس ہے کہ بھارتی ریلوے مسافروں کے آرام،ہجوم کے موثر بندوبست اور زیادہ طلب کے دوران قابلِ اعتماد سفر کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل پُرعزم ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا - م ص
(U : 3955 )
(रिलीज़ आईडी: 2208985)
आगंतुक पटल : 17