خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ایف ٹی ای ایم-کے، نے اقلیتی امورکی وزارت کے ساتھ پی ایم وکاس اسکیم کے نفاذ کے لیے مفاہمت نامےپر دستخط کیے

प्रविष्टि तिथि: 26 DEC 2025 11:47AM by PIB Delhi

خوراک کی ٹیکنالوجی، کاروباری امور اور مینجمنٹ کےقومی ادارہ (این آئی ایف ٹی ایم) کنڈلی کو اقلیتی امورکی وزارت کی جانب سے ‘‘پی ایم وکاس’’ اسکیم کے نفاذ کے لیے پروجیکٹ نافذ کرنے والے ادارے (پی آئی اے) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں، ادارے نے 22 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں وزارت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ یہ اسکیم اقلیتی برادریوں کے نوجوانوں کی صلاحیت کو مخصوص اقدامات کے ذریعے بڑھانے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں ضرورت کے مطابق کورسز میں مہارت کی تربیت فراہم کرنا اور ان کے لیے روزگار / روزی روٹی کے مواقع کو یقینی بنانا شامل ہے۔ این آئی ایف ٹی ایم کنڈلی چند قومی اہمیت کے حامل اداروں (آئی این آئی) میں سے ایک ہے جو اس اسکیم کے لیے پی آئی اے کے طور پر منتخب ہوا ہے۔

 

 

اس پروجیکٹ کے تحت، این آئی ایف ٹی ایم –کے، اقلیتی کمیونٹی کے مجموعی طور پر 2110 مستفیدین کو تین زمروں میں تربیت دے گا- ملٹی اسکل ٹیکنیشن (فوڈ پروسیسنگ)، ملٹ پروڈکٹس پروسیسر اور اسسٹنٹ بیکنگ ٹیکنیشن اور یہ تربیت جھارکھنڈ، بہار، پنجاب اور ہریانہ کے چار ریاستوں میں سات مقامات پر دی جائے گی۔ اس پہل کا مقصد اقلیتی برادریوں کے روزگار کی اہلیت کو بڑھانا اور انہیں اقتصادی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مارکیٹ اور قرض کے روابط فراہم کرکے بہتر معاشی مواقع پیدا کرنا ہے۔

پروجیکٹ مستفیدین کو این سی وی ای ٹی (نیشنل کونسل آف ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ) سے منظور شدہ کورسز کے ذریعے این ایس کیوایف (نیشنل اسکلز کوالیفیکیشن فریم ورک) کے مطابق مہارت کی تربیت فراہم کرے گا، اور اہل مستفیدین کومنظم شعبے میں مواقع سمیت کسی بھی شکل کی ملازمت (مزدوری، خود روزگار، یا اپرنٹس شپ) میں جگہ دلانے میں مدد کرے گا۔ تمام مستفیدین کو ایم ایس ڈی ای (مہارت کی ترقی اور کاروباری امور کی وزارت) / این سی وی ای ٹی سے منظور شدہ اداروں سے سند ملے گا۔توقع ہے کہ اس پروگرام کا آغاز  جنوری 2026 میں کیا جائے گا۔

*****

 (ش ح ۔  ع ح۔ت ا)

U. No. 3936


(रिलीज़ आईडी: 2208854) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी