کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی ای پی ایف اے اور سیبی 3 جنوری 2025 کو بنگلورو میں سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے، شکایات کے ازالے کو آسان بنانے اور غیر دعویٰ شدہ ڈیویڈنڈ کے دعووں کو سہل کرنے کے لیے ”نویشک شِوِر“ کا انعقاد کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 DEC 2025 8:18PM by PIB Delhi
وزارتِ کارپوریٹ امور، حکومتِ ہند کے تحت سرمایہ کار تعلیم و تحفظ فنڈ اتھارٹی (IEPFA)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کے اشتراک سے، بنگلورو میں 3 جنوری 2026 کو صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ایک ’’نویشک شور‘‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔
یہ اقدام ایک ون اسٹاپ سہولت پلیٹ فارم کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو غیر دعویٰ شدہ ڈیویڈنڈ اور حصص سے متعلق مسائل کے حل میں مدد مل سکے، نیز سرمایہ کار خدمات تک براہِ راست رسائی اور موقع پر شکایات کے ازالے کے طریقۂ کار سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
نویشک شوِ کے ذریعے آئی ای پی ایف اے کا مقصد درج ذیل سہولیات فراہم کرنا ہے:
- 6 سے 7 سال سے غیر دعویٰ شدہ ڈیویڈنڈ اور شیئرز کی بازیابی کے لیے براہ راست سہولت کاری۔
- موقع پر کے وائی سی اپڈیٹ اور نومینیشن سے متعلق خدمات۔
- زیر التوا آئی ای پی ایف اے کلیمز سے متعلق مسائل میں فوری معاونت اور ان کا حل۔
نویشک شور ماڈل سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور رجسٹرار اینڈ ٹرانسفر ایجنٹس کے درمیان براہ راست، بغیر کسی ثالث کے رابطے کو فروغ دیتا ہے۔ مقام انعقاد پر مخصوص سروس کیوسکس قائم کیے جائیں گے تاکہ غیر دعویٰ شدہ شیئرز اور ڈیویڈنڈ سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔
بنگلورو شور، آئی ای پی ایف اے کے ملک گیر سرمایہ کار رسائی اور آگاہی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد مالی خواندگی کو مضبوط بنانا، شفافیت میں اضافہ کرنا اور غیر دعویٰ شدہ سرمایہ کاری کی واپسی کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ یہ اقدام ملک بھر میں ایک محفوظ، قابل رسائی اور سرمایہ کار دوست مالیاتی نظام کی تشکیل کے لیے آئی ای پی ایف اے کے عزم کی بھی توثیق کرتا ہے۔
ایونٹ کا مقام ہے سری وائی مُنی سوامپّا کلیانہ منٹپا، 17، تمکور روڈ، گوپال تھیٹر کے قریب، ڈاکٹر امبیڈکر نگر، یشونتھپور۔
سرمایہ کار تعلیم و تحفظ فنڈ اتھارٹی، جو وزارت کارپوریٹ امور، حکومت ہند کے تحت کام کرتی ہے، مسلسل مالی خواندگی کی سرگرمیوں اور ملک گیر اشتراکی آگاہی پروگراموں کے ذریعے سرمایہ کاروں کی تعلیم، آگاہی اور تحفظ کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔
دلچسپی رکھنے والے دعویدار درج ذیل لنک کے ذریعے شِوِر کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScKRHhSxDZGAY55-PIL4-PSO1ymU-yMpNZw3b3rdNa5mdHtmw/viewform?usp=header
مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: http://www.iepf.gov.in/
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3899
(ریلیز آئی ڈی: 2208349)
وزیٹر کاؤنٹر : 40