نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نئے ضلعی یوتھ آفیسرز پر زور دیا کہ وہ وکست بھارت کے لیے ملک مقدم جذبے کے ساتھ نوجوانوں کی قیادت کریں
آج کے نوجوان، وکست بھارت کا مستقبل ہیں: ضلعی یوتھ آفیسرز تعارفی پروگرام میں ڈاکٹر مانڈویہ کا اظہار خیال
مرکزی وزیر نے نئے تقرر کردہ ضلعی یوتھ آفیسرز سے ہندوستان کی کثیر آبادی کے فائدے کو بروئے کار لانے کی اپیل کی
خود سے پہلے خدمت: مائی بھارت نے دیکشا شمولیتی تقریب میں نئے ضلعی یوتھ آفیسرز کا خیرمقدم کیا
نئی دہلی میں نئے ضلعی یوتھ آفیسرز کے لیے دیکشا کی شمولیت کے آغاز کے ساتھ ہی انہیں تقرر نامے سونپے گئے
प्रविष्टि तिथि:
24 DEC 2025 5:38PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے آج ایک تعارفی پروگرام میں نومنتخب ضلعی یوتھ آفیسرز (ڈی وائی اوز) سے خطاب کیا اور وکست بھارت کے لیے نوجوانوں کو تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
نوجوانوں کو وکست بھارت کا مستقبل قرار دیتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے نومنتخب افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ وکست بھارت کی سمت میں ملک مقدم نقطہ ٔنظر کے ساتھ مشن کے انداز میں پوری طاقت کے ساتھ کام کریں۔
مرکزی وزیر نے سی ایس او آئی، نئی دہلی میں شمولیتی تربیتی پروگرام-دیکشا (ڈی وائی اوز سروس کے لیے علم، ہنراور جامع نقطۂ نظر کے لیے مخصو شمولیتی تربیت) کے دوران نومنتخب افسران سے خطاب کیا۔
تقریب کے دوران، وزیر موصوف نے پرتیبھا سیتو پورٹل کے ذریعے منتخب کیے گئے نئے تقرر کردہ ضلعی یوتھ آفیسرز کو تقررنامے بھی سونپے۔
بھگوت گیتا سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ محنت، اخلاقیات اور فرض کے تئیں عزم نئے شامل کیے گئے افسران کو زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔
نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ضلعی یوتھ آفیسرز اور میرا یووا بھارت مواقع کی امنگوں والی کھڑکیاں ہیں جن کا مقصد ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔
مرکزی وزیر نے ملک کی کثیر آبادی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر مزید روشنی ڈالی، کیونکہ ملک کی 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر کی ہے ۔
ڈاکٹر مانڈویہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک لاکھ نوجوان لیڈر بنانے کی پرزور اپیل کا بھی حوالہ دیا۔ یہ کردار نومنتخب افسران کو آگے بڑھانا ہے۔
ایم وائی بھارت کی نومنتخب ضلعی یوتھ آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور کی سکریٹری پلوی جین گوول نے ایک کامیاب ملک کی تعمیر میں عوامی خدمت کے سنگ بنیاد کے طور پر ’’خود سے پہلے خدمت‘‘ کے جذبے کو پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے یوتھ آفیسرز کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی کہ وہ معاشرے کی تعمیر اور عوامی خدمت کے ذریعے اسے واپس دینے کا کام انجام دیں۔




*******************
) ش ح – م ع - ش ہ ب )
U.No. 3884
(रिलीज़ आईडी: 2208214)
आगंतुक पटल : 11