محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا 26 دسمبر کو گجرات کے وٹوا میں ای پی ایف او کے علاقائی دفتر’بھوِشیہ ندھی بھون‘ کا افتتاح کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
24 DEC 2025 4:33PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار اور امورِ نوجوانان و کھیل، ڈاکٹر منسکھ منڈاویا 26 دسمبر 2025 کو گجرات کے وٹوا میں ملازمین کی پروویڈنٹ فنڈ تنظیم (ای پی ایف او) کے علاقائی دفتر کی نو تعمیر شدہ ’بھوشیہ ندھی بھون‘ کا عوامی نمائندوں اور اعلیٰ افسران کی موجودگی میں افتتاح کریں گے۔
اس وقت ای پی ایف او علاقائی دفتر، وٹوا، گجرات کے چھ اضلاع احمد آباد (جزوی)، آنند، کھیڑا، امریلی، بوٹاڈ اور بھاؤنگرمیں ملازمین کی پروویڈنٹ فنڈز اور متفرق دفعات ایکٹ، 1952 کے تحت آنے والے اداروں اور ملازمین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ دسمبر 2025 تک اس دفتر کے دائرۂ اختیار میں 7,013 تعاون کرنے والے ادارے، 3,97,676 شراکت دار اراکین اور تقریباً 21,000 پنشن یافتگان شامل ہیں۔
نو تعمیر شدہ بھوشیہ ندھی بھون تقریباً 10.12 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، جس کا مجموعی تعمیر شدہ رقبہ 1,723.46 مربع میٹر ہے۔ اس عمارت میں جدید اور ماحول دوست سہولیات شامل ہیں، جن میں سولر پاور پلانٹ، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کا نظام، مرکزی ایئر کنڈیشننگ، بجلی کے بیک اَپ کے لیے جنریٹر اور زیرِ زمین پارکنگ شامل ہے۔ یہ تمام سہولیات سبسکرائبرز، پنشنرز، معذور افراد اور ادارے کے ملازمین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی گئی ہیں۔
نیشنل ہائی وے-48 (این ایچ-48)، رباری کالونی میٹرو اسٹیشن اور بی آر ٹی ایس سی ٹی ایم بس اسٹاپ کے قریب اس کی اسٹریٹجک لوکیشن کے باعث، توقع ہے کہ یہ نئی سہولت تمام متعلقہ فریقوں کے لیے بہتر رسائی، ہموار رابطہ کاری اور ایک زیادہ مؤثر، شہری مرکوز خدماتی ماحول فراہم کرے گی۔
*******
ش ح۔ ا -ک -ص ج
U-3876
(रिलीज़ आईडी: 2208165)
आगंतुक पटल : 5