نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے کھیلوں کے پیشہ ور افراد کی اگلی نسل کی تیاری کے لیے جامع انٹرن شپ پالیسی کا آغاز کیا
نئی پالیسی کے تحت،وزارت اور اس کے اہم اداروں بشمول اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں سالانہ 452 انٹرن شپس پیش کی جائیں گی۔
اس انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے، ہم اپنے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی نظم و نسق اور انتظامیہ کے دروازے کھول رہے ہیں، جس سے وہ تجربہ حاصل کرنے اور کھیلوں کے ذریعے ملک کی تعمیر میں طویل مدتی اثر ڈالنے کے قابل بنیں گے:ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر
प्रविष्टि तिथि:
23 DEC 2025 7:32PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے آج ایک جامع انٹرن شپ پالیسی کا آغاز کیا جس کا مقصد نوجوان ہنر کو پروان چڑھانے اور بھارت کے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک منظم، بڑے پیمانے پر پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔
وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل اور اس کے خود مختار اداروں کے لیے جامع انٹرن شپ پالیسی وزارت اور اس کے خودمختار اداروں میں کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کو بامعنی انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گی، جو کھیلوں کی حکمرانی، انتظامیہ اور متعلقہ پیشہ ورانہ شعبوں کے لیے ابتدائی تجربہ کی پیشکش کرے گی۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ یہ پہل نوجوان ذہنوں کو بھارت کے کھیل کے سفر میں بامعنی تعاون کرنے کے لیے بااختیار بنائے گی۔
بھارت کے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کی تبدیلی کو ہنر مند پیشہ ور افراد اور نوجوان ہنرمندوں کی مدد سے مضبوط ادارہ جاتی حمایت کی ضرورت ہے۔ اس انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے، ہم اپنے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی نظم و نسق اور انتظامیہ کے دروازے کھول رہے ہیں، جس سے وہ کھیلوں کے ذریعے ملک کی تعمیر میں طویل مدتی اثر ڈالنے کے قابل بنا رہے ہیں۔
نئی پالیسی کے تحت، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت اور اس کے اہم اداروں بشمول اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں سالانہ 452 انٹرن شپس پیش کی جائیں گی۔
اس اقدام کا مقصد اسپورٹس گورننس، ایڈمنسٹریشن، اسپورٹس سائنس، اینٹی ڈوپنگ، ایونٹ مینجمنٹ اور ایتھلیٹ سپورٹ سروسز میں ایک مضبوط ٹیلنٹ پائپ لائن بنانا ہے۔
یہ پروگرام قومی کھیل پالیسی اور کھیلو بھارت نیتی 2025 کے مقاصد کے ساتھ قریب سے ہم آہنگ ہے، جس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، صلاحیتوں کی تعمیر اور کھیلوں کی انتظامیہ کی پیشہ ورانہ کاری پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔
یہ پالیسی مستقبل کے لیے تیار کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کی ترقی کے بھارت کے طویل مدتی وژن کی مزید حمایت کرتی ہے جو اعلیٰ کارکردگی کو برقرار رکھنے اور کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کرنے کے قابل ہے۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا کہ یہ پروگرام پیشہ ورانہ تربیت یافتہ افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرتا ہے کیونکہ بھارت اپنے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دیتا ہے، گورننس میں اصلاحات کو مضبوط کرتا ہے اور اس کے عالمی کھیلوں کے نقش کو بڑھاتا ہے۔
انٹرنز کو سٹرکچرڈ آن بورڈنگ، ڈومین کے ماہرین سے رہنمائی اور پالیسی کی تشکیل اور عمل درآمد کے لیے حقیقی وقت کا تجربہ ملے گی۔ وہ کھیلو انڈیا، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم ، ٹارگٹ ایشین گیمز گروپ جیسے اہم اقدامات میں براہ راست تعاون کریں گے، اورایس اے آئی اسٹیڈیا، علاقائی مراکز اور نیشنل سینٹرز آف ایکسیلنس میں تجربہ حاصل کریں گے۔
انٹرن شپس 20 سے زیادہ فنکشنل ڈومینز پر محیط ہوں گی، جن میں اسپورٹس مینجمنٹ، اسپورٹس سائنس، ایونٹ آپریشنز، میڈیا اور کمیونی کیشن، قانونی امور، آئی ٹی سسٹم، انٹرنیشنل اسپورٹس گورننس اور اینٹی ڈوپنگ شامل ہیں۔ کھیلوں کی سائنس کی تحقیق، لیبارٹری ٹیسٹنگ، ڈیٹا کے تجزیہ اور کھلاڑیوں کو سائنسی معاونت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔این اے ڈی اےکے ساتھ رکھے گئے انٹرنز اینٹی ڈوپنگ آگاہی، قانونی تعمیل، کیس مینجمنٹ اور پالیسی سپورٹ میں مدد کریں گے، جب کہ این ڈی ٹی ایل میں موجود افراد کو جدید لیبارٹری پر مبنی اینٹی ڈوپنگ عمل، بشمول نمونے کے تجزیہ اور تحقیق سے آگاہی حاصل ہوگی۔
یہ پروگرام نوجوانوں کی مصروفیت، ڈیجیٹل روانی، اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے جبکہ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کی ایک پائپ لائن تیار کرتا ہے جو پالیسی، انفراسٹرکچر کی ترقی، میڈیا آؤٹ ریچ، قانونی فریم ورک، کھیل سائنس اور کھیلوں کے انتظام میں تعاون کرنے کے قابل ہو۔
ہر سال دوبار بھرتی کی جائے گی ۔ جنوری اور جولائی میںبھرتی کی جائے گی اور ایک مرکزی آن لائن پورٹل کے ذریعے، شفافیت، شمولیت اور میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کو یقینی بنایا جائے گا۔
جامع انٹرن شپپروگرام صاف ستھرا کھیل، شفاف حکمرانی اور سائنسی ترقی کو فروغ دینے، منصفانہ کھیل، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے نظم و نسق میں عمدہ کارکردگی کے لیے بھارت کے عزم کو تقویت دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
***
( ش ح۔اص)
UR No 3846
(रिलीज़ आईडी: 2207897)
आगंतुक पटल : 12