سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دیویہ کلا میلہ 2025 شمولیت اور خود کفالت کے مضبوط پیغام کے ساتھ اختتام پذیر : "معذوری سے امکانات محدود نہیں ہوتے ہیں - نقطہ نظر سے محدود ہوتے ہیں"
प्रविष्टि तिथि:
21 DEC 2025 8:50PM by PIB Delhi
معذور افراد کو ہمدردی کی بجائے مواقع درکار ہوتے ہيں، اس خیال کو تقویت دیتے ہوئے وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے زیر اہتمام نو روزہ دیویہ کلا میلہ آج کرتویہ پتھ، انڈیا گیٹ پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ 13 سے 21 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والا یہ میلہ زبردست قومی پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا جو ملک بھر کے معذور کاریگروں اور کاروباری افراد کی کاروباری طاقت، تخلیقی کمال اور معاشی شراکت کو ظاہر کرتا ہے۔
کرتویہ پتھ میں دیویہ کلا میلے کا انعقاد اس کے 28 ویں ایڈیشن کی نشاندہی کرتاہے جس کی شروعات دسمبر 2022 میں اسی مقام پر ہوئی تھی۔اس سےمیلے کے ارتقاء کو اقتصادی لحاظ سے بااختیار بنانے کی مستقل تحریک میں اجاگر کیا جاتا ہے۔ ملک بھر میں منعقدہ 28 ایڈیشنوں میں، 2,362 سے زیادہ معذور شرکاء نے حصہ لیا، جس سے مجموعی طور پر 23 کروڑروپےسےزیادہ کا کاروبار ہوا۔ صرف دہلی ایڈیشن میں، 20 ریاستوں کے تقریباً 100 معذورکاریگروں اور کاروباریوں نے مختلف قسم کی مصنوعات کی نمائش کی، جس میں گھریلو سجاوٹ، نامیاتی خوردنی اشیاء اور دستکاری کے ساتھ صارفین کی مضبوط طلب اور فروخت 2 کروڑ روپے سےتجاوزکرگئی، جو معذوروں کی زیر قیادت اداروں میں عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
اس میلے سے روزگار اور مالی شمولیت کے راستے بھی مضبوط ہوئے۔ 16 دسمبر کو منعقدہ خصوصی روزگار میلے میں 157 معذور نوجوانوں نے شرکت کی، جن میں سے 99 کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور متعددنوجوانوں کو نامور کمپنیوں کی جانب سے موقع پر ہی ملازمت کی پیشکش کی گئی۔ انٹرپرینیورشپ کو مزید سپورٹ کرتے ہوئے، نیشنل دیویانگ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی) نے معذور کاروباریوں کو 1.05 کروڑ روپے سےزیادہ کے قرض کی منظوری دی، جبکہ اے ایل آئی ایم سی او نے معاون آلات کی تقسیم اور رجسٹریشن میں سہولت فراہم کی، فنکشنل آزادی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کی ۔
میلے کے اختتامی دن کی ایک بڑی خاص بات ‘‘دیویہ کلا شکتی’’ ثقافتی پروگرام کا انعقاد تھی ، جہاں دہلی-این سی آر خطے کے معذور فنکاروں نے رقص اور موسیقی کی متاثر کن پرفارمنس کے ساتھ سامعین کو مسحور کیا، جس سے طاقتور انداز میں یہ پیغام دیا گیا کہ فنکارانہ اظہار جسمانی کمزوریوں سے بالاتر ہے۔ تجربہ کا شعبہ، اکتسابی کھیلوں جیسے کہ بلائنڈ کرکٹ اور بوکیا کے ذریعے، زائرین کو معذور افراد کے چیلنجوں اور صلاحیتوں دونوں کے بارے میں ایک عمیق تفہیم پیش کی گئی ہے، جس سے زیادہ سماجی حساسیت اور شمولیت کو فروغ ملتا ہے۔
معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے اور این ڈی ایف ڈی سی نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں تعاون کے لیے دہلی کے شہریوں، مقامی انتظامیہ اور کرتویہ پتھ کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ محکمہ نے پورے ملک میں اسی طرح کے اقدامات کا انعقاد کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جس کا مقصد حقیقی،جامع، باوقار اور مواقع پیداکرنے والے معاشرے کی تعمیر کرناہے جہاں معذورافراد کو خود انحصاری کی طرف ہندوستان کے سفر میں برابر کے شراکت دار کے طور پر جانا جاتا ہے۔
****
ش ح۔م ش ع۔ت ا
Uno-3756
(रिलीज़ आईडी: 2207304)
आगंतुक पटल : 14