بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’وزیر اعظم نریندر مودی آسام اور شمال مشرق کی ترقی کے مشعل بردار ہیں‘‘: سربانند سونووال


لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے ٹرمنل کے افتتاح کے موقع پر مرکزی وزیر سربانند سونووال وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ موجود تھے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہوائی اڈے پر بھارت رتن لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی کے مجسمے کی رونمائی کی

प्रविष्टि तिथि: 20 DEC 2025 9:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20 دسمبر  2025: بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں  کے مرکزی وزیر(ایم او پی ایس ڈبلیو) سربانند سونووال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آسام اور شمال مشرق کے تغیر کے مشعل بردار ہیں۔ اس کے موقع پر وزیر اعظم نے گواہاٹی میں لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا۔

مرکزی وزیر سربانند سونووال اور دیگر معززین وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اس افتتاحی تقریب  کے دوران موجود تھے۔ مودی نے ہوائی اڈے پر بھارت رتن لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی  کے مجسمے کی بھی رونمائی کی۔

وزیر اعظم کے دورۂ آسام کا ذکر کرتے ہوئے، سونووال نے کہا کہ 2014 کے بعد سے، آسام اور شمال مشرق  کی ترقی کا منظرنامہ  مودی کی فعال قیادت کے تحت تیز رفتار تغیر سے ہمکنار ہوا ہے۔ وہ خطہ جسے کانگریس کے دور حکومت  میں نظرانداز کیا گیا تھا، اب وہ بھارت کی اقتصادی نمو  کے اہم عنصر کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق ملک کی ’’اشٹ لکشمی‘‘ اور نیو انڈیا کے ایک نئے انجن کے طور پر ابھرا ہے۔

مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا، ’’نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح آسام میں بین الاقوامی ہوائی کنکٹیویٹی کے لیے ایک نئے باب کا آغاز  ہے۔ اس ٹرمنل کی تعمیر کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں، سال 2018 میں اولین ’ایڈوانٹیج آسام سمٹ 2018‘ کے دوران مفاہمتی عرضداشت  پر دستخط کے ذریعہ لیا گیا، اور  اُسی سال اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔‘‘

’’نقل و حمل کے ذریعہ تغیر‘‘ پر وزیر اعظم مودی کے خصوصی زور کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا کہ  نئی ٹرمنل عمارت جس کا افتتاح آج کیا گیا ہے، یہ خوشحالی اور ترقی کی جانب آسام کے سفر میں ایک سنگ میل کے طور پر  کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چھ دہائیوں سے زائد عرصے تک،  ریاست کا ہوائی اڈہ محدود صلاحیت کے ساتھ مصروف عمل تھا۔ وہ آگے کہتے ہیں کہ جنوب مشرقی ایشیا کے داخلی دروازے کے طور پر گواہاٹی کے بڑھتے ہوئے کردار نے  کنکٹیویٹی  اور نقل و حرکت کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے اس توسیع کو اہمیت دی ہے۔

1.40 لاکھ مربع میٹر رقبے پر  محیط اور سابقہ ٹرمنل سے  سات گنا بڑی یہ نئی سہولت ہوائی اڈے کی موجودہ 3.4 ملین مسافروں کی سالانہ نقل و حمل انجام دینے کی صلاحیت کو بڑھا کر 13 ملین مسافروں کے بقدر کردے گی۔ سونووال نے کہا کہ تقریباً 4000 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار شدہ یہ ٹرمنل گواہاٹی کو عالمی درجے کی ہوابازی خدمات سے مربوط کرے گا۔

وزیر موصوف نے گواہاٹی میں ہوائی اڈے پر بھارت رتن لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی کے مجسمے کی رونمائی کا بھی خیرمقدم کیا۔ بوردولوئی کے وژن، شجاعت اور فیصلہ کن قیادت نے  جہاں ایک جانب ملک کے اتحاد و سالمیت کو مضبوطی فراہم کی، وہیں بھارت کی جدوجہد آزادی کے ازحد چنوتی بھرے دور میں آسام کی شناخت اور وجود کی حفاظت کی۔

یہ کہتے ہوئے ملک کے اتحاد، سالمیت اور ترقی کے لیے بوردولوئی کی مثالی خدمت ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں متعدد پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہے گی، جناب سربانند سونووال نے کہا، ’’وہ عظیم قائد جس نے آسام کے مستقبل کو تحفظ فراہم کیا، وہ اب جنوب مشرقی ایشیا کے لیے بھارت کے داخلی دروازے  پر ایک مضبوط علامت کے طور پر کھڑا ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015UKH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020XD7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031L6O.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004178M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0055O0C.jpg

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3740


(रिलीज़ आईडी: 2207156) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese