وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن نے، وزیرِ مملکت برائے کارپوریٹ امور جناب ہرش ملہوترا کے ہمراہ، وزارتِ خزانہ اور وزارتِ کارپوریٹ امور کے چنتن شِوِر کی صدارت کی


وزارتِ خزانہ، وزارتِ کارپوریٹ امور اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران بھی چنتن شِوِر میں شرکت کر رہے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 20 DEC 2025 7:47PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن نے، مرکزی وزیرِ مملکت برائے کارپوریٹ امور جناب ہرش ملہوترا کے ہمراہ، آج کرناٹک کے وجے نگر ضلع میں واقع ہمپی میں وزارتِ خزانہ اور وزارتِ کارپوریٹ امور کے چنتن شِوِر کی صدارت کی۔

اس موقع پر وزارتِ خزانہ اور وزارتِ کارپوریٹ امور کے تمام سکریٹریز، مرکزی بورڈ برائے براہِ راست ٹیس (سی بی ڈی ٹی) اور مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس و کسٹمز (سی بی آئی سی)کے چیئرمینان، حکومتِ ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر، نیز وزارتِ خزانہ، وزارتِ کارپوریٹ امور اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مصنوعی ذہانت(اے آئی)، کاروبار میں آسانی (ایز آف ڈوینگ بزنس) اور وِکست بھارت کے لیے مالی اعانت” کے موضوع پر منعقدہ ایک سیشن میں، مباحث کا مرکز مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی پر مبنی نظاموں اور عمل جاتی اصلاحات کے مؤثر استعمال کے ذریعے ادارہ جاتی صلاحیت اور پالیسی سازی کو مضبوط بنانا رہا، تاکہ کاروبار میں آسانی کو بہتر بنایا جا سکے۔

ان مباحث میں طریقۂ کار کی سادگی، ضابطہ جاتی پیش بینی، محکموں کے مابین مربوط ہم آہنگی، فنڈز کے مؤثر بہاؤ، مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکس انتظامیہ، پائیدار ترقی کے لیے مالی اعانت کے راستے، اور شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل آلات کے استعمال جیسے امور کا احاطہ کیا گیا۔

اپنے خطاب میں وزیرِ خزانہ محترمہ سیتارمن نے وجے نگر خطے کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ تقریباً 500 برس قبل اپنے عروج پر موجود ایک ہندوستانی سلطنت کی نہایت نمایاں مثال پیش کرتا ہے، جس کے آثار و نقوش برصغیر کے وسیع حصوں میں آج بھی نمایاں ہیں۔

انہوں نے اسی ضلع کے اندر موجود تضاد کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی، جہاں شاندار تاریخی یادگاریں اُن علاقوں کے ساتھ موجود ہیں جو خشک سالی، کم زرعی پیداوار اور انسان،جانور تنازع جیسے مسائل سے دوچار ہیں، اور اس امر پر زور دیا کہ موجودہ دور کی ترقیاتی حقیقتوں سے جڑے رہنا نہایت ضروری ہے۔

******

UR-3738

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2207093) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Kannada