زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
نظر ثانی شدہ پی ایم ایف بی وائی رہنما خطوط کے تحت ایسکرو اکاؤنٹ میکانزم خریف 2025 سے لاگو کیا گیا ہے؛ بیس ریاستیں پہلے ہی شامل ہو چکی ہیں
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2025 7:31PM by PIB Delhi
نظرثانی شدہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کی آپریشنل گائیڈ لائنز، 2023 کی متعلقہ دفعات کے مطابق، جن میں ایسکرو اکاؤنٹ کا ایک طریقۂ کار فراہم کیا گیا ہے، جس کے تحت ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی واجبات کے لیے پیشگی طور پر عہد بستہ ہوں اور پریمیم سبسڈی میں اپنے حصے کی رقم پیشگی طور پر جاری کریں، ریاست/مرکز زیرِ انتظام علاقوں کے ذریعے پریمیم سبسڈی میں اپنے حصے اور ایسے دیگر مقاصد کے لیے، جنہیں زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ، حکومت ہند وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کرے، ایک ایسکرو اکاؤنٹ برقرار رکھا جائے گا۔
ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو ہر فصل کے موسم کے لیے اپنی واجبات کے سلسلے میں پیشگی طور پر وعدہ کرنا ہونا ہوگا، جس کے لیے متعلقہ ایسکرو اکاؤنٹ میں ہر انشورنس کمپنی کے لیے گزشتہ متعلقہ موسم کی پریمیم سبسڈی کے مطابق 50 فیصد پیشگی پریمیم سبسڈی جاری کی جائے گی، اور اس کے بعد کی اقساط آپریشنل گائیڈ لائنز میں دی گئی موسم کی پابندی کے مطابق جاری کی جائیں گی۔
متعلقہ انشورنس کمپنی، متعلقہ ریاست/ یو ٹی حکومت کی جانب سے ایسکرو اکاؤنٹ میں پیشگی/اَپ فرنٹ پریمیم کی رقم جمع کرائے جانے کی تصدیق نیشنل کراپ انشورنس پورٹل (این سی آئی پی) کے سبسڈی ماڈیول پر کرے گی۔ ایسی تصدیق موصول ہونے کے بعد ہی این سی آئی پی کو اندراج کے لیے کھولا جائے گا۔
اب تک، پی ایم ایف بی وائی نافذ کرنے والی 24 ریاستوں میں سے 20 ریاستوں نے ایسکرو اکاؤنٹ کھول لیا ہے اور خریف 2025 سے ریاست/ یو ٹی کے پریمیم سبسڈی میں حصے کی رقم جمع کرانے اور اس کی ادائیگی/ اجراء کے لیے اسی کو استعمال کر رہی ہیں۔
متعلقہ نوڈل ریاستی محکمے، یعنی محکمہ زراعت اور محکمہ باغبانی، ایسکرو اکاؤنٹ کا انتظام کرتے ہیں۔ ایسکرو اکاؤنٹ ریاستوں کی صوابدید کے مطابق شیڈیولڈ کمرشل بینکوں یا کوآپریٹو بینکوں میں کھولے جاتے ہیں۔ ریاستی محکمے متعلقہ بینکوں اور نافذ کرنے والی انشورنس کمپنیوں کے ساتھ کثیر فریقی معاہدہ کرتے ہیں۔
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے تحت انڈمان و نکوبار جزائر، منی پور، میزورم اور سکّم کی ریاستیں/ مرکز زیر انتظام علاقے تا حال ایسکرو اکاؤنٹ کھولنے کے مرحلے میں ہیں۔
چونکہ ایسکرو اکاؤنٹ کا طریقۂ کار حال ہی میں خریف 2025 کے موسم سے نافذ کیا گیا ہے، اس لیے مذکورہ طریقہ کار کے اثرات کے تجزیے کا سوال فی الحال پیدا نہیں ہوتا۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب کے ذریعے یہ معلومات فراہم کی۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3613
(रिलीज़ आईडी: 2206878)
आगंतुक पटल : 5