ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
این سی وی ای ٹی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ، آندھرا پردیش (بی آئی ای اے پی) کو ایوارڈ دینے والی تنظیم (دوہری) کے طور پر تسلیم کیا
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2025 6:58PM by PIB Delhi
نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن، آندھرا پردیش (بی آئی ای اے پی) نے آج، 19 دسمبر 2025 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت بی آئی ای اے پی کو این سی وی ای ٹی کے تحت ایوارڈ دینے والی باڈی (اے بی-ڈوئل) کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس شناخت کے نتیجے میں بی آئی ای اے پی اُن سیکھنے والوں کو ایوارڈ دینے، ان کا جائزہ لینے اور ان کی تصدیق کرنے کا مجاز ہوگا، جہاں ایوارڈ دینے والے ادارے کے ذریعے کیمپس یا تربیتی مراکز میں براہِ راست تربیت فراہم کی جا رہی ہو، جو یا تو اس کی ملکیت میں ہوں یا اس کی مکمل طور پر منظور شدہ یا اپنائی گئی اہلیتوں کے لیے اس کے زیرِ انتظام ہوں۔
ابتدائی نفاذ (رول آؤٹ) کے حصے کے طور پر، بی آئی ای اے پی کی جانب سے جمع کرائی گئی سیرکلچر ٹیکنیشن کی اہلیت کو این سی وی ای ٹی نے پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔
این سی وی ای ٹی اس نتیجہ خیز تعاون کا پُرامید ہے، جو نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار مہارتوں اور قومی سطح کے روزگار کے مواقع اور راستوں کے ساتھ بااختیار بنائے گا۔

***
(ش ح۔اس ک )
UR-3607
(रिलीज़ आईडी: 2206768)
आगंतुक पटल : 10