وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت  کی مرکزی وزارت  ایم آئی سی ای   سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سٹی لیول کنونشن پروموشن بیورو قائم کرے گی


بھارت  کو مستقبل کے لیے تیار ایم آئی سی ای    کے اہم مقام کے طور پر  عالمی  پہچان دینے کے لیے ڈیجیٹل اختراع اور ٹیکنالوجی کو اپنانا کلیدی اہمیت کا حامل  ہے :  جناب  سمن بلّا

प्रविष्टि तिथि: 19 DEC 2025 3:38PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی سیاحت کی مرکزی وزارت ،  اجلاسوں ، ترغیبات ، کنونشنوں اور نمائشوں (ایم آئی سی ای) کے سیاحتی ماحولیاتی نظام کو نمایاں طور پر فروغ دینے کے لیے ، 2026 ء سے شروع ہونے والے  متعلقہ فریقوں کے ساتھ شراکت میں ، شہر کی سطح کے کنونشن پروموشن بیورو کو آزاد اداروں کے طور پر قائم کرنے کے لیے تیار ہے ۔

 

image00164Y9.jpg

 

وزارت سیاحت کے ایڈیشنل سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل جناب سمن بلّا نے آج نئی دلّی میں انڈین ایگزیبیشن انڈسٹری ایسوسی ایشن (آئی ای آئی اے) کے زیرِ اہتمام آئی ای آئی اے ایونٹ ٹیک اینڈ مار ٹیک سمٹ  - 2025 کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

 

image002SK4P.jpg

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  ، جناب بلا نے کہا کہ  پورے بھارت کی مختلف ریاستیں  ، اپنے منفرد طریقوں سے سیاحت کے مواقع  میں اضافہ کر رہی ہیں  اور اب وقت آگیا ہے کہ  بھارت کو ایم آئی سی ای  کے  عالمی  نقشے   پر نمایاں طور پر جگہ دی جائے ۔

 

image0030460.jpg

 

انہوں نے کہا کہ ممتاز  مقامات جیسے بھارت منڈپم ، یشو بھومی اور جیو ورلڈ سینٹر اور ایم آئی سی ای سیاحت کو انکریڈیبل انڈیا مہم کے تحت ترجیح دی جارہی ہے  ۔   ہمارا مقصد متعدد بھارتی شہروں کو عالمی سطح پر مسابقتی ایم آئی سی ای مقامات میں  شامل کرنا ہے ۔

 

image0052IYR.jpgimage00430JC.jpg

 

ادارہ جاتی اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  ، جناب بلّا نے کہا کہ پیشہ ورانہ سٹی ایم آئی ایس ای بیورو کا قیام  ، بھارت کی قومی ایم آئی ایس ای حکمت عملی کا سنگ بنیاد بنے گا ۔ یہ بیورو خود مختار اداروں کے طور پر کام کریں گے  ، جو عالمی پروگراموں کی مانگ کے مطابق  مربوط  اور   عالمی معیار کےہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجازت ناموں اور مقامی  شراکت دار نیٹ ورکنگ کے لیے واحد سہولت کار کے طور پر کام کرتے ہوئے ، اس فریم ورک کا مقصد اگلے پانچ سالوں میں عالمی ایم آئی سی ای مارکیٹ میں  بھارت کا حصہ دوگنا کرنا ہے ۔

ٹیکنالوجی کے  رول پر زور دیتے ہوئے  ، جناب بلّا نے کہا کہ ایم آئی سی ای سیکٹر کو بڑے پیمانے پر قومی اور بین الاقوامی تقریبات کی منصوبہ بندی ، انتظام اور فراہمی کی نئی وضاحت کرنے کے لیے ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حل کو فعال طور پر اپنانا  ہو گا  ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑے ایونٹ کے مقامات میں اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو مربوط کرکے ، پیشن گوئی کی بصیرت پیدا کرکے  اور پورے ماحولیاتی نظام میں ڈیجیٹل  طور طریقوں کو اپنانے کو تیز کرکے ،  بھارت  مستقبل کے لیے تیار نمائش اور تقریبات کے اہم مقام کے طور پر اچھی پوزیشن میں ہوگا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  ، انڈین ایگزیبیشن انڈسٹری ایسوسی ایشن (آئی ای آئی اے) کے صدر جناب سوراج دھون نے کہا کہ آئی ای آئی اے  بھارت کو سرفہرست پانچ عالمی نمائشی  مارکیٹ میں شامل کرنے کے لیے ایک تبدیلی لانے والے روڈ میپ پر کام کر رہا ہے ۔  بھارت کی  ایم آئی سی ای  مارکیٹ ، جس کی مالیت  2024  ء میں 49.4 بلین امریکی ڈالر ہے ،  2030  ء تک  اس کے 103.7 بلین امریکی ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے ۔ اس ترقی کو حاصل کرنے کے لیے مرکزی حیثیت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل پر پیشہ ورانہ سٹی ایم آئی سی ای بیوروز کے قیام کی قومی حکمت عملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیورو ایونٹ کے منتظمین کے لیے ‘ سنگل ونڈو ’ کے طور پر کام کریں گے ، جس سے کاروبار کرنے میں آسانی میں نمایاں طور پر بہتری آئے گی اور طویل عرصے سے موجود  بکھرے ہوئے ماحولیاتی نظام کو  مربوط کیا جائے گا ۔

جناب دھون نے مزید کہا کہ سٹی ایم آئی سی ای بیورو مقامی شراکت داروں اور پیشہ ورانہ مدد کا ایک تصدیق شدہ نیٹ ورک پیش کرکے بین الاقوامی منتظمین کے لیے مارکیٹ میں داخلے کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیشہ ورانہ مہارت ، نمائشی تنظیم کے لیے بی آئی ایس معیارات کو اپنانے کے ساتھ مل کر ،  بھارت میں بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے مستقل معیار اور عالمی ساکھ کو یقینی بنائے گا ۔

اس تقریب کی ایک بڑی خاص بات  ‘ اگلے پانچ سالوں کے لیے انڈین ایم آئی سی ای  انڈسٹری روڈ میپ’ پر ایک گول میز سربراہ اجلاس  کا انعقاد کیا جانا تھا ، جس کے ساتھ ساتھ آئی ای آئی اے کی اسٹریٹجک رپورٹ کا باضابطہ آغاز ، جس کا عنوان  ‘‘ انڈیا  ایم آئی سی ای  آپرچونیٹیز اوور ویو (2025-2030 ء ) ’’  تھا ، جس میں عالمی ایم آئی سی ای  سیکٹر میں  بھارت کی قیادت کو مستحکم کرنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک جامع خاکہ پیش کیا گیا  ۔

انڈین ایگزیبیشن انڈسٹری ایسوسی ایشن (آئی ای آئی اے) ایک اعلی ٰترین  قومی ادارہ ہے  ، جو نمائش کے منتظمین ، مقام کے مالکان اور خدمات فراہم کرنے والوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔ آئی ای آئی اے  ‘‘ بھارتی تجارتی شوز کے گیٹ وے  ’’  کے طور پر کام کرتا ہے ، جو نمائشی صنعت کو اقتصادی ترقی کے کلیدی انجن کے طور پر  اس سے استفادہ کرتا ہے ۔

 

*********

( ش ح ۔ ش ب   ۔ ع ا )

U.No. 3580


(रिलीज़ आईडी: 2206605) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil