مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرناٹک  کے پہلے ‘‘جنریشن زیڈ پوسٹ آفس کا بنگلور کے آچاریہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں آغاز

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 2:54PM by PIB Delhi

بھارتی ڈاکخانے نے کرناٹک کا پہلا ‘‘جنریشن زیڈ’’ تھیم پر مبنی جدید پوسٹ آفس اچت نگر پوسٹ آفس کا آغاز آچاریہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بنگلور میں کیا ہے۔ اس پوسٹ آفس کا ڈیزائن نوجوانوں کے لیے دوستانہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو نوجوان نسل کی ترجیحات کے مطابق ڈیجیٹل رسائی، تخلیقی ڈیزائن اور کمیونٹی کی مشغولیت کو یکجا کرتا ہے۔

 ‘‘جنریشن زیڈ’’ پوسٹ آفس نے روایتی پوسٹ آفس کے تصور کو ایک جدید اور پرجوش مقام میں بدل دیا ہے، جس میں بہترین سہولتیں شامل ہیں جیسے ورک کیفے، ‘‘بک بوتھ’’ جو کتابوں اور بورڈ گیمز سے بھرا ہوا ہے، اور انسٹیٹیوٹ کے طلباء کے ذریعہ بنائی گئی آرٹ ورک جو بنگلور، بھارت پوسٹ اور آچاریہ انسٹی ٹیوٹ کی حقیقت کو پیش کرتی ہیں۔ اس کے اندرونی حصے میں ورک کیفے کی جمالیات کو شامل کیا گیا ہے، جہاں مفت وائی فائی، آرام دہ نشستیں، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کے لیے چارجنگ پوائنٹس اور کافی وینڈنگ مشین موجود ہیں، جس سے یہ ایک طالب علموں کے لیے مرکزی جگہ بنتی ہے جو پیداواریت اور سماجی تعامل دونوں کو فروغ دیتی ہے۔

image001J315.jpg

جنریشن زیڈ پوسٹ آفس میں سیلف بکنگ کیوسک اور کیوآر کوڈ کے ذریعے فوری ادائیگی کے اختیارات دستیاب ہیں، جو استعمال میں آسانی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ جنریشن زیڈ کے ‘‘ڈو اٹ یور سیلف’’ (ڈی آئی وائی) جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔

وزیٹرس کو ‘‘مائی اسٹیمپ’’ کاؤنٹر پر اپنی ذاتی نوعیت کے ٹکٹ  چھپوانے کا موقع بھی فراہم کیا گیا ہے، جو بھارت پوسٹ کی یادگاری فیلٹی کی وراثت کو جدید انداز میں پیش کرتا ہے۔ یہ سروس صارفین کو اپنی پسندیدہ تصاویر یا یادگار لمحوں کو اسٹیمپ کے طور پر پرنٹ کرنے کی سہولت دیتی ہے، جس سے بھارت پوسٹ کی تاریخ کو نئے انداز میں متعارف کرایا جاتا ہے۔

image0029GSE.jpg

یہ پوسٹ آفس 17 دسمبر 2025 کو آچاریہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بنگلور میں باقاعدہ طور پر کھولا گیا۔ اس موقع پر مسٹر پرکاش، آئی پی او ایس، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، کرناٹک پوسٹل سرکل نے اس کا افتتاح کیا، جبکہ ڈاکٹر بھاگیرتی وی، ڈائریکٹر (اکیڈمکس)، آچاریہ گروپ آف انسٹیٹیوشنز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس تقریب کے دوران، ایک تصویری پوسٹ کارڈ بھی جاری کیا گیا جس پر خصوصی کینسیلنگ کی مہر تھی، جو اس ایونٹ کی اہمیت کو ظاہر کرتی تھی۔

image004KJ4L.jpgimage003RX4B.jpeg

جنریشن زیڈ پوسٹ آفس کے بارے میں محترمہ سوریا، آئی پی او ایس، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ آفسز، بنگلور ویسٹ ڈویژن نے کہاکہ‘‘اس جگہ کو طلباء کی فعال شرکت سے تصور کیا گیا اور عمل میں لایا گیا ہے، جنہوں نے اس کے ڈیزائن کی تشکیل میں مدد کی۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ جنریشن زیڈ کےاقدار جیسے دستیابی اور تخلیقیت کو صحیح طور پر منعکس کرتا ہے اور اس منصوبے کے نعرے ‘طلباء کے ذریعے، طلباء کے لیے، طلباء کے بارے میں’ پر عمل پیرا ہے۔ اس پوسٹ آفس میں کیمپس پر پارسل پیکجنگ کی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں، جو طلباء کا وقت بچاتی ہیں، ان کے دباؤ کو کم کرتی ہیں، اور انہیں اپنے سامان کو جہاں وہ پڑھائی کرتے ہیں، وہاں سے سیدھے محفوظ طریقے سے منتقل یا بھیجنے میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔

بھارت پوسٹ کا ارادہ ہے کہ ایسے جنریشن زیڈتھیم پر مبنی پوسٹ آفسز کو ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں پھیلایا جائے، تاکہ پوسٹل سروسز کو زیادہ قابل رسائی، دلچسپ اور مستقبل کے لیے تیار بنایا جا سکے۔ ٹیکنالوجی، ڈیزائن اور حقیقی نوجوانوں کی شرکت کو یکجا کر کے، بھارت پوسٹ اپنے آپ کو ایک روایتی مواصلاتی چینل سے بدل کر ایک جدید، جڑا ہوا اور طلباء دوست مرکز کے طور پر دوبارہ پیش کر رہا ہے۔

سوشل میڈیالنکس:

انسٹاگرام: https://www.instagram.com/karnatakapostalcircle/?hl=en

فیس بک: https://www.facebook.com/karnatakacircle/

ٹوئٹڑ: https://x.com/CPMGKARNATAKA

***

ش ح-ع ح

Uno-3531


(रिलीज़ आईडी: 2206338) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu