جل شکتی وزارت
شمسی توانائی پر مبنی پانی کے منصوبے
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 3:30PM by PIB Delhi
پینے کے پانی کا معاملہ ریاست کا ہے، اور ریاستیں ہی پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے بناتی، ڈیزائن کرتی، منظور کرتی اور عملدرآمد کرتی ہیں، جن میں شمسی توانائی پر مبنی پانی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ حکومت ہند ریاستوں کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے اور تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔
اگست 2019 سے، حکومت ہند ریاستوں کے ساتھ شراکت داری میں جل جیون مشن (جے جے ایم) – ہر گھر جل کا نفاذ کر رہی ہے تاکہ ملک کے ہر دیہی گھرانے کو مناسب مقدار میں، معیاری پانی کی فراہمی کو مستقل اور طویل المدتی بنیادوں پر یقینی بنایا جا سکے، جس کے لیے پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی ضروری ہے۔
جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 3.23 کروڑ (17فیصد) دیہی گھروں میں پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی کی رپورٹ تھی۔ 16 دسمبر 2025 تک ریاستوں/ مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے فراہم کی گئی اطلاعات کے مطابق، تقریباً 12.53 کروڑ اضافی دیہی گھروں کو پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔ اس طرح، 16 دسمبر 2025 تک، 19.36 کروڑ دیہی گھروں میں سے تقریباً 15.76 کروڑ (81.42فیصد) گھروں کو پانی کی فراہمی ہو چکی ہے اور باقی گھروں کے لیے کام مختلف مراحل میں تکمیل کے ہیں، جیسا کہ متعلقہ ریاست/ مرکزی زیر انتظام علاقے کی تکمیل کےمنصوبے کے تحت ہے۔
مزید برآں، 16 دسمبر 2025 تک، 2.69 لاکھ سے زائد گاؤں ‘‘ہر گھر جل’’ کی رپورٹ کیے گئے ہیں، یعنی 100فیصد دیہی گھروں کو پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی حاصل ہے۔ ریاست/ مرکزکے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات عوامی ڈومین میں دستیاب ہیں اور جے جے ایم-آئی ایم ایس پر دستیاب ہیں: https://ejalshakti.gov.in/JJM/JJMReports/Physical/Rpt_JJM_VillageWisePWSReport.aspx.
جل جیون مشن کے تحت، ایسی تدابیر اختیار کی گئی ہیں جیسے کہ پھیلائے ہوئے/ الگ تھلگ/ قبائلی/ پہاڑی گاؤں میں شمسی توانائی سے چلنے والے خود مختار پانی کی فراہمی کے نظام کا قیام، ایک گاؤں کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے پمپنگ کے نظام کو ترجیح دینا، اور کثیر گاؤں پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے پمپنگ کے نظام کا مشترکہ استعمال، وغیرہ، تاکہ دیہی پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں قابل تجدید توانائی کا استعمال کیا جا سکے۔
مزید یہ کہ، جاری کاموں سمیت شمسی توانائی پر مبنی پانی کے منصوبوں کے مؤثر نفاذ اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع کثیر سطحی اور کثیر شکل میں مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے، جس میں نفاذ کا باقاعدہ جائزہ، ورکشاپس/کانفرنسز/ویبینارز کے ذریعے صلاحیت سازی، تربیت، علم کااشتراک، کثیر شعبہ جاتی ٹیم کے ذریعے میدان میں دورے اور تکنیکی معاونت فراہم کرنا، اثاثوں کی جیو ٹیگنگ، ادائیگیوں سے پہلے تیسری پارٹی کے معائنے جیسے مانیٹرنگ کے طریقہ کار شامل ہیں۔
مزید برآں، کارکردگی اور مؤثریت کو بہتر بنانے کے لیے، جیسے کہ گاؤں/ضلع ڈیش بورڈز اور گاؤں سطح کے ڈیش بورڈز کو ای گرام سوراج پورٹل سے جوڑنا، ضلع کلیکٹرز کا پیجل سمواڈ، نیشنل واش ایکسپرٹس (این ڈبلیو ایز) کا کردارآئی ایم آئی ایس ماڈیول کے ذریعے ادارہ جاتی بنانا، ٹی پی آئی ایزکا کردار، متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مضبوط تعاون، ماخذ کی پائیداری کو مستحکم کرنے کے لیے فیصلہ سازی کی معاونت کا نظام، کمیونٹی مینیجڈ پائپڈ واٹر سسٹمز پر ہینڈ بک، یک منفرد شناختی نمبر (آئی ڈی) کے ذریعے یکساں پائپڈ واٹر سسٹم وغیرہ کے اقدامات حالیہ طور پر جل جیون مشن کے تحت شروع کیے گئے ہیں۔
یہ معلومات جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وی. سومنا کی طرف سے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی گئی۔
***
ش ح-ع ح
Uno-3525
(रिलीज़ आईडी: 2206254)
आगंतुक पटल : 5