وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحوں کی حفاظت کی خاطر زمینی سطح پر حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ٹورزم پولیس کی تعیناتی

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 3:52PM by PIB Delhi

وزارتِ سیاحت مسلسل تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ(یو ٹی ایڈمنسٹریشنز) کے ساتھ اس معاملے کو اٹھا رہی ہے کہ سیاحوں کی زمینی سطح پر حفاظت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مخصوص ٹورزم پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ وزارتِ سیاحت کی کوششوں سے تلنگانہ، آندھرا پردیش، دہلی، گوا، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سکم اور اتر پردیش میں ٹورازم پولیس تعینات کی گئی ہے۔ ٹورازم پولیس کے قیام کے لیے وزارت کی جانب سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی )کو کوئی خصوصی مالی پیکج یا معاونت فراہم نہیں کی گئی ہے۔

وزارتِ سیاحت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول مینجمنٹ(آئی آئی ٹی ٹی ایم ) کے ذریعے ایک مطالعہ کیا جس کا موضوع تھا: ‘‘ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں ٹورزم پولیس کا کام کاج اور بہترین طریقہ کار کی دستاویزی شکل کی  تیاری’’  تاکہ ٹورازم پولیس کی  تعیناتی کی ضرورت کو سمجھا جا سکے اور سیاحوں کی ضروریات کے بارے میں ٹورازم پولیس کو حساس بنایا جا سکے۔ یہ مطالعہ تمام ریاستوں اور اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجا گیا۔ آئی آئی ٹی ٹی ایم کی جانب سے فراہم کردہ تربیتی ماڈیول بھی وزارتِ داخلہ کو بھیجا گیا، جو بعد میں تمام ریاستی حکومتوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے چیف سیکرٹریز کو فراہم کرایا گیا۔

ایک جامع فریم ورک تیار کرنے کے لیے، بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) نے ٹورازم پولیس اسکیم پر ایک مطالعہ کرایا اور ایک جامع رپورٹ تیار کی۔ تمام ریاستوں اور اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سیاحوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم  کرنے کے لیے یکساں ٹورزم پولیس کے نفاذ کے مقصد کے ساتھ وزارتِ سیاحت نے وزارتِ داخلہ اور بی پی آر اینڈ ڈی کے تعاون سے نئی دہلی میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرلز(ڈی جیز) اور انسپکٹر جنرلز(آئی جیز) کے لیے ٹورزم پولیس اسکیم سے متعلق ایک  قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

یہ معلومات سیاحت و ثقافت  کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

ش ح۔م م ع۔ ت ا

U-No.3508


(रिलीज़ आईडी: 2206158) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu