خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
چھوٹے پیمانے پرخوراک کی ڈبہ بندی کی ا کائیوں کا قیام
چھوٹے پیمانے پر خوراک کی ڈبہ بندی کے لیے حکومت کی مدد: ترغیبات ، اسکیمیں اور ضلع سطح کے اثرات
پی ایم کے ایس وائی ، پی ایل آئی ایس ایف پی آئی اور پی ایم ایف ایم ای اسکیموں کے ذریعے بہت چھوٹی اور چھوٹی خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کو فروغ دینا
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 2:05PM by PIB Delhi
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں معلومات فراہم کی کہ کثیر ملکی خوراک کی ڈبہ بندی کی کمپنیوں کے داخلے کے بعد مقامی چھوٹے پیمانے کی خوراک کی ڈبہ بندی کے یونٹوں کی تعداد میں کمی سے متعلق مخصوص اعداد و شمار خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) میں دستیاب نہیں ہیں ۔
ایم او ایف پی آئی اپنے طور پر کوئی خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتیں قائم نہیں کرتا ہے ۔حالانہ یہ اپنی دو مرکزی شعبے کی اسکیموں یعنی، پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) ،خوراک کی ڈبہ بندی کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) اور ایک مرکزکی مالی اعانت شدہ بہت چھوٹی خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کا پی ایم فارملائزیشن (پی ایم ایف ایم ای)کے ذریعہ چھوٹی صنعتوں سمیت ایسی صنعتوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔یہ اسکیمیں خطے یا ریاست کے لیے مخصوص نہیں ہیں بلکہ مانگ پر مبنی ہیں اور اتر پردیش سمیت پورے ملک میں نافذ کی جا رہی ہیں ۔ ملک بھر میں مذکورہ تینوں اسکیموں کے تحت ایم او ایف پی آئی کے ذریعے منظور شدہ فوڈ پروسیسنگ پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔
اس کے علاوہ ،منظم شعبے میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کوفروغ دینے کے مقصد سے حکومت ہند نے 15-2014 کے دوران نابارڈ میں2000 کروڑ روپئے کے فنڈ کے ساتھ فوڈ پروسیسنگ فنڈ (ایف پی ایف) قائم کیا تاکہ وقتا فوقتا ایم او ایف پی آئی کے ذریعہ مطلع کردہ نامزد فوڈ پارکوں میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے قیام کے لیے کفایتی شرح پرقرض فراہم کیا جا سکے ۔
وزارت اتر پردیش کے امبیڈکر نگر ضلع سمیت متعلقہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق مختلف قسم کی خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتیں قائم کرنے کے لیے ممکنہ کاروباریوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت ، اتر پردیش کے امبیڈکر نگر ضلع میں 31اکتوبر2025 تک امداد کے لیے 45.49 کروڑ روپے کی کریڈٹ لنکڈ سبسڈی کے ساتھ 551 بہت چھوٹی خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کو منظوری دی گئی ہے ۔
اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک ایم او ایف پی آئی کی پی ایم کے ا یس وائی ،پی ایل آئی ایس ایف پی آئی اورپی ایم ایف ایم ای اسکیموں کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی تعداد
|
نمبرشمار
|
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
پی ایم کے ایس وائی کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی تعداد
|
پی ایم ا یف ا یم ای کے تحت منظور شدہ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کی تعداد
|
پی ایل آئی ایف ایف پی آئی ؎ کے تحت مختلف مقامات پر منظور شدہ درخواستوں کی تعداد
|
-
|
انڈمان اور نکوبار
|
2
|
18
|
0
|
-
|
آندھرا پردیش
|
76
|
8087
|
38
|
-
|
اروناچل پردیش
|
12
|
136
|
0
|
-
|
آسام
|
102
|
4600
|
4
|
-
|
بہار
|
15
|
27723
|
7
|
-
|
چندی گڑھ
|
0
|
5
|
0
|
-
|
چھتیس گڑھ
|
10
|
1280
|
1
|
-
|
دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
1
|
12
|
0
|
-
|
دہلی
|
22
|
363
|
0
|
-
|
گوا
|
2
|
137
|
1
|
-
|
گجرات
|
109
|
1010
|
32
|
-
|
ہریانہ
|
99
|
1633
|
9
|
-
|
ہماچل پردیش
|
44
|
2537
|
4
|
-
|
جموں و کشمیر
|
41
|
1938
|
2
|
-
|
جھارکھنڈ
|
2
|
4250
|
2
|
-
|
کرناٹک
|
98
|
7724
|
21
|
-
|
کیرالہ
|
54
|
7937
|
10
|
-
|
لداخ
|
0
|
90
|
0
|
-
|
لکشدیپ
|
0
|
0
|
0
|
-
|
مدھیہ پردیش
|
51
|
11944
|
10
|
-
|
مہاراشٹر
|
244
|
26172
|
41
|
-
|
منی پور
|
8
|
308
|
0
|
-
|
میگھالیہ
|
10
|
227
|
0
|
-
|
میزورم
|
4
|
56
|
0
|
-
|
ناگالینڈ
|
4
|
429
|
0
|
-
|
اڈیشہ
|
30
|
2732
|
5
|
-
|
پڈوچیری
|
2
|
192
|
0
|
-
|
پنجاب
|
76
|
3021
|
9
|
-
|
راجستھان
|
55
|
1351
|
6
|
-
|
سکم
|
1
|
65
|
0
|
-
|
تمل ناڈو
|
156
|
17210
|
20
|
-
|
تلنگانہ
|
67
|
7266
|
13
|
-
|
تریپورہ
|
9
|
248
|
0
|
-
|
اتر پردیش
|
99
|
20575
|
27
|
-
|
اتراکھنڈ
|
59
|
1037
|
7
|
-
|
مغربی بنگال
|
55
|
431
|
9
|
***
ش ح۔م ش ۔ف ر
U-3469
(रिलीज़ आईडी: 2205968)
आगंतुक पटल : 6