پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت سات بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مکمل استعمال کے ذریعے اپنے کام کاج کو کاغذ سے پاک نظام میں تبدیل کر رہی ہے
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 12:49PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت نے سات بڑے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنے تمام تر کام کاج کو کاغذ سے پاک (پیپر لیس) نظام میں منتقل کر دیا ہے۔ ان پلیٹ فارمز میں تمام فائلوں کی نقل و حرکت اور منظوری کے لیے ای-آفس، سروس اور انسانی وسائل کے معاملات کے ہموار انتظام کے لیے ای-ایچ آر ایم ایس، مشاورتی کمیٹی کے اجلاسوں کے مکمل ڈیجیٹل انتظام کے لیے مشاورتی کمیٹی مینجمنٹ سسٹم، شفاف خریداری اور اثاثوں کی ٹریکنگ کے لیے کلیم اینڈ انوینٹری مینجمنٹ سسٹم، ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی اسمبلیوں میں قانون سازی کے ڈیجیٹل کام کے لیے نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن(این ای وی اے)، پارلیمانی یقین دہانیوں کی ریئل ٹائم نگرانی کے لیے آن لائن ایشورنس مانیٹرنگ سسٹم اور قومی یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کے لیے خصوصی پورٹل شامل ہیں۔
اس جامع ڈیجیٹل نقطۂ نظر کو اپنانے کے براہِ راست فوائد واضح طور پر نظر آرہے ہیں، جن میں زیرِ التواء کاموں کا مکمل خاتمہ، کاغذی فائلوں کی منتقلی اور کاغذ کے استعمال سے پیدا ہونے والی انتظامی تاخیر میں نمایاں کمی، ہر لین دین کی فوری دستیابی اور بہتر آڈٹ ٹریل کے ذریعے شفافیت کی بلندی، غلطیوں سے پاک الیکٹرانک ریکارڈ مینجمنٹ اور کام کی تکمیل کے مجموعی وقت میں بڑی کمی شامل ہے۔
پارلیمانی امور کی وزارت نے خصوصی مہم 5.0 (2 سے 31 اکتوبر 2025) کے دوران، زیرِ التواء معاملات کے صد فیصد حل، صفائی ستھرائی کی مہم اور نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن کو فروغ دے کر ’زیرو پینڈنسی اور زیرو پیپر‘ کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے، جس سے سالانہ لاکھوں درختوں کے تحفظ میں مدد ملتی ہے۔ اس مہم کے تحت وزارت کے تمام افسران اور عملے نے صفائی کا حلف لیا۔ وزارت کا مقصد تمام ریاستی اسمبلیوں میں این ای وی اےکو مکمل طور پر نافذ کر کے اور پرانے ریکارڈز کو ڈیجیٹل بنا کر کاغذ کے استعمال کو تقریباً صفر کی سطح تک لانا ہے۔
وزارت کا مستقبل کا روڈ میپ ریاستی اسمبلیوں کے لیے نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن کو ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس پلیٹ فارم کے طور پر تیار کرنے پر مرکوز ہے، جس کے تحت صارفین کو ان کی پسندیدہ علاقائی زبان میں مواد تک رسائی، ایوان کی کارروائی کا اے آئی پر مبنی براہِ راست ترجمہ، ڈیجیٹل آرکائیوز اور ذہین کثیر لسانی چیٹ بوٹس جیسی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف سرکاری زبانوں میں ریئل ٹائم ترجمہ کی صلاحیتوں کا انضمام کیا جائے گا۔ ان جدید خصوصیات سے چھپے ہوئے مواد کے استعمال میں نمایاں کمی آئے گی اور لسانی شمولیت کو تقویت ملے گی۔
یہ معلومات پارلیمانی اموراور قانون و انصاف کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے کل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ ک ح ۔ن م
U. No-3465
(रिलीज़ आईडी: 2205910)
आगंतुक पटल : 8